counter easy hit

china

چین میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

چین میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

مقابلہ حسن میں شامل اونٹوں کو ان کی نسل اور عمر کے مطابق مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے لاہور چین کے علاقے منگولیا میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کاانعقاد کیا گیا۔ اس مقابلہ حسن میں شامل اونٹوں کو ان کی نسل اور عمر کے مطابق مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے جو کئی دنوں […]

مولانا مسعود اظہر کا معاملہ، چین نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

مولانا مسعود اظہر کا معاملہ، چین نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کے معاملے میں دہرے معیار کے حوالے سے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مذکورہ معاملے پر چین نے پیشہ ورانہ […]

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ /  لندن: چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ […]

گوادر بندرگاہ پر چین کا ایک اور بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر چین کا ایک اور بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر ایک اور چائنیز بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے، بحری جہا ز میں تعمیراتی میڑ یل اور فری ٹر یڈ زون کے مختلف پیکیجز شامل ہیں ۔ چین سے دوسرا کارگو شپ گزشتہ روز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے ۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ چنگ ہنگ نامی بحری جہاز […]

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق افسر کو ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ چینی اخبار کے مطابق ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام […]

بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے

بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے

نئی دہلی: خطے میں اپنی چوہدراہٹ جمانے کے متمنی بھارت کو اپنے عزائم کی تکمیل کی راہ میں پاک چین دوستی کھٹکتی ہے لیکن اب وہ چین کے نیپال سے تعلقات پر بھی اعتراضات اٹھانے لگا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیپال اورچین کے فوجی آئندہ ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں، اس […]

چین میں دنیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

چین میں دنیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

بیجنگ: جنوب مغربی چین میں دو پہاڑوں کے درمیان 1850 فٹ گہری کھائی پر تعمیر کیے گئے پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ تین سال کی مدت میں تقریباً ایک ارب یوآن کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پل ’’بیپانجیانگ برج‘‘ پر گاڑیوں کی چار قطاریں ایک ساتھ چل سکتی ہیں جب کہ یہ 4400 […]

چین میں سالانہ رائل لالٹین شو کا آغاز

چین میں سالانہ رائل لالٹین شو کا آغاز

چین میں سالانہ رائل لالٹین شو کا آغاز،سینکڑوں دیوہیکل فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چین میں چوتھے سالانہ رائل لالٹین شو کا آغاز کردیا گیا ہے۔عوام کے لیے کھولے گئے اس شو میں رات ہوتے ہی شہر دیوہیکل رنگ برنگی لالٹینوں سے جگمگا اُٹھتا ۔لالٹین شو کے موقع پر شاہی سمر […]

سی پیک کا دفاع، چین کی طرف سے

سی پیک کا دفاع، چین کی طرف سے

سی پیک کے دفاع میں چین بھی میدان میں آ گیا ہے۔ چین کے قائم مقام سفیر نے ان تمام اعتراضات اور شکوک و شبہات کو مسترد کر دیا ہے جو پاکستان میں زبان زد عام ہیں۔ عام طور پر چینی سفارتکار خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر یہ تعجب کی بات ہے کہ […]

چین میں بے وفا شوہروں کی جاسوسی کیلیے خاتون نے دفتر کھول لیا

چین میں بے وفا شوہروں کی جاسوسی کیلیے خاتون نے دفتر کھول لیا

بیجنگ: چین میں اس خاتون کو ’’مسٹریس کِلر‘‘ غیر ازدواجی تعلقات تباہ کرنے والی اور خواتین کے لیے سراغ رسانی کرنے والی عورت کے القاب دیئے گئے ہیں کیونکہ وہ گزشتہ 15 برس سے ان خواتین کی مدد کررہی ہیں جو اپنے شوہروں کی دوسرے عورتوں میں دلچسپی پر رو رو کر ہلکان ہوتی رہتی ہیں۔ […]

چین کی ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت

چین کی ایک بار پھر بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مخالفت

بیجنگ: چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا […]

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک

بیجنگ: چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں  مزدور کام کر رہے تھے کہ  گیس بھر جانے سے اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 32 مزدور ہلاک […]

چین میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک

چین میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک

بیجنگ:چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطیٰ صوبے ہوبے میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جھیل میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر اسپتال […]

سندھ حکومت چین کو وزارت بلدیات ٹھیکے پر دیدے، خواجہ اظہارالحسن

سندھ حکومت چین کو وزارت بلدیات ٹھیکے پر دیدے، خواجہ اظہارالحسن

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات اردو نہیں سمجھتے لیکن چینی زبان اچھی طرح سمجھتے ہیں لہذا سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ کم از کم وزارت بلدیات چین کو ٹھیکے پر دے دیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا […]

چین میں سیکڑوں لوگوں کو خودکشی سے بچانے والا شخص

چین میں سیکڑوں لوگوں کو خودکشی سے بچانے والا شخص

بیجنگ: چین میں ایک رحم دل شخص اب تک 300 لوگوں کو اپنی جان لینے سے بچاچکا ہے۔ چین کے شہر نینجِنگ میں دریا پر بنا ایک پُل ہمیشہ سے ہی مایوس لوگوں کی خودکشی کا ایک مقام بنا رہا ہے۔ اسی جگہ خود اسچین سی نامی شخص نے اپنی زندگی ختم کرنے کی ٹھانی تو […]

چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک

چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے جیانگ ژی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیر کردہ پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے جیانگ ژی کے شہر فینگ چینگ میں کولنگ پاور پلانٹ کے قریبتعمیر پلیٹ فارم مرمتی کام کے دوران گر گیا […]

چین : مختلف علاقوں میں شدیدبرفباری ،نظام زندگی مفلوج

چین : مختلف علاقوں میں شدیدبرفباری ،نظام زندگی مفلوج

چین کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو کر رہ گئی ۔ چین کے مختلف علاقوں میں جاری ہلکی برف باری میں شدت آ گئی، گاڑیاں،درخت اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، شدید برف باری میں ٹرینوں […]

گوادر۔۔۔۔پاکستان کی معیشت

گوادر۔۔۔۔پاکستان کی معیشت

قدر ت نے ہمارے وطن کو ایسے ایسے انمول تحفے دے رکھے ہیں جنہیں دنیا کی کئی قومیں صرف خوابوں میں ہی دیکھ سکتی ہیں ۔ وہ ہمارے پہاڑ ی سلسلے ہوں یا میدانی علاقے۔ وہ ہماری معدنیات ہوں یا کھیت۔ وہ ہمارے صحرا ہوں یا ریگستان۔ وہ ہمارے جنگل ہوں یا باغات ۔ اور […]

چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے طوطے کی دنیا بھر میں دھوم

چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے طوطے کی دنیا بھر میں دھوم

بیجنگ:  چین کے ایک چڑیا گھر میں ایسا طوطا موجود ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چین کے شہر ہانگ ژو کے چڑیا گھر میں  ایک طوطا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ اس کے بالوں اور آنکھوں […]

چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں بھارتی میزائل ’’براہموس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں بھارتی میزائل ’’براہموس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ: چین نے ’’سی ایم 302‘‘ کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کےلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک) رفتار پر سفر کرسکتا ہے اور جس کے بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ ’’براہموس‘‘ کروز میزائل کا جواب ہے۔ […]

چین سے 83 لاکھ سال پرانے بڑے دانتوں والے چیتے کی کھوپڑی برآمد

چین سے 83 لاکھ سال پرانے بڑے دانتوں والے چیتے کی کھوپڑی برآمد

شنگھائی: چین میں معدوم ہوجانے والے خمیدہ دانتوں والے( سیبر ٹوتھڈ) 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر کی سب سے بڑی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے جس کی لمبائی 40 سینٹی میٹر کے برابر ہے۔ اس لحاظ سے اس ٹائیگر کا وزن 892 پونڈ اور لمبائی 3 میٹر سے کچھ زیادہ تھی یعنی آج برفانی علاقوں میں پائے […]

سی پیک کا پہلا برآمدی تجارتی قافلہ چین سے گوادر پہنچ گیا

سی پیک کا پہلا برآمدی تجارتی قافلہ چین سے گوادر پہنچ گیا

سی پیک کا پہلا برآمدی تجارتی قافلہ چین سے گوادر پہنچ گیا ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے چینی برآمدی سامان دنیا کو برآمد ہونے گوادر پہنچ گیا ۔ گوادر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں 75 کنٹیرز شامل ہیں جو خنجراب ،، سسٹ اور کوئٹہ کے راستے گوادر پہنچا ہے۔ قافلے کو […]

راہداری منصوبہ: چین سے پہلے تجارتی قافلے کی پنجگور آمد

راہداری منصوبہ: چین سے پہلے تجارتی قافلے کی پنجگور آمد

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے پہلا تجارتی قافلہ سخت سکیورٹی میں پنجگور پہنچ گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے آنے ولا پہلا تجارتی قافلہ 78 کنٹینروں پر مشتمل ہے جو قلات ،سوراب سے ہوتا ہوا پنجگور پہنچ گیا ہے۔ اس قافلے کی سیکورٹی […]

چین میں کار کی روشنی تیز رکھنے والے ڈرائیوز کیلیے انوکھی سزا

چین میں کار کی روشنی تیز رکھنے والے ڈرائیوز کیلیے انوکھی سزا

شینزن، چین: رات کے اندھیرے میں مخالف سمت سے آنے والی کار کی ہیڈلائٹس اگر پوری طرح جل رہی ہوں تو ان سے لوگوں کو بہت دشواری ہوتی ہے اسی لیے دنیا بھر میں ہیڈلائٹس کی تیز روشنی کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور اب چین میں اس کے لیے ڈرائیوروں کو انوکھی سزا دی […]