counter easy hit

court

احتساب عدالت کو شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلیے مزید ایک ماہ کی توسیع

احتساب عدالت کو شریف خاندان کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلیے مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت مکمل کرنے کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع دیدی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت مکمل کرنے کی ملہت […]

پٹرولیم مصنوعات پر آج بھی ڈھاکہ ریلیف ٹیکس لگا ہوا ہے، سپریم کورٹ

پٹرولیم مصنوعات پر آج بھی ڈھاکہ ریلیف ٹیکس لگا ہوا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس میں متعلقہ وزارت اور ادارے سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ […]

کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی (کرار) کے نومنتخب عہدیداران کی فلیشمین ہوٹل راولپنڈی میں تقریب حلف برداری کا انعقاد

کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی (کرار) کے نومنتخب عہدیداران کی فلیشمین ہوٹل راولپنڈی میں تقریب حلف برداری کا انعقاد

کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی (کرار) کے نومنتخب عہدیداران کی فلیشمین ھوٹل راولپنڈی میں تقریب حلف برداری کا انعقاد راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی (کرار) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری فلیشمین ھوٹل راولپنڈی میں منعقد ھوئی ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، ایس ڈی پی […]

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

کراچی: سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب ریفرنس میںدرخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پولیس میں بوگس بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو ساڑھے پچاس کروڑ روپے نقصان پہنچانے کے مقدمے میں سابق آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر جمالی کی درخواست ضمانت کی سماعت […]

شریف خاندان کیخلاف تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا، احتساب عدالت

شریف خاندان کیخلاف تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا، احتساب عدالت

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں مزید وقت کے لیے سپریم کورٹ کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں مقدمات کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ تینوں نیب ریفرنسز […]

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت شروع

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت شروع

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں شروع ہوگئی ہے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی  گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اعوان ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں، آج کی سماعت […]

اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس رمضان کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا جب کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔ […]

موبائل فون کارڈز پر دہرا ٹیکس لگانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

موبائل فون کارڈز پر دہرا ٹیکس لگانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ موبائل فون کارڈز پر دہرا ٹیکس لگانا غیر قانونی ہے۔ سپریم کورٹ میں موبائل فون کارڈ پر حد سے زیادہ ٹیکس کٹوتی پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ موبائل فون کے استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس […]

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس منیب اختر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرلز، پاکستان بار کے عہدیداروں […]

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے عدلیہ کی اتھارٹی نہ رہے تو کیا رہ جائے گا، تمام وکیلوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ جسٹس […]

توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور طاہرالقادری سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور طاہرالقادری سے جواب طلب

لاہور: ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ […]

سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، سپریم کورٹ

سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، سپریم کورٹ

کراچی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے سندھ کول اتھارٹی میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے […]

خواجہ آصف نااہل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

خواجہ آصف نااہل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ چھپانے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد […]

سندھ ہائیکورٹ، اسکول فیس میں اضافے کے خلاف لارجر بنچ بنانے کی سفارش

سندھ ہائیکورٹ، اسکول فیس میں اضافے کے خلاف لارجر بنچ بنانے کی سفارش

کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کیخلاف آئینی درخواست پر لارجربنچ تشکیل دینے کی سفارش چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کو بھیجتے ہوئے نجی اسکول انتظامیہ کو 5 فیصد سے زائد فیس وصول کرنے سے […]

کوئی قانون سے بالاتر نہیں ملک اشاروں پر نہیں چلے گا، سپریم کورٹ

کوئی قانون سے بالاتر نہیں ملک اشاروں پر نہیں چلے گا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں اب ملک اشاروں پر نہیں چلے گا۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس […]

مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کردیے

مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کردیے

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ آبادی 2 کروڑ 15 لاکھ ہے جب کہ […]

ایس ایس پی تشدد کیس؛ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب

ایس ایس پی تشدد کیس؛ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب

اسلام آباد: یس ایس پی تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے پی ٹی […]

پمز کارڈیک سنٹر ایک دن کیلئے بھی بند نہیں ہونا چاہیے، سپریم کورٹ

پمز کارڈیک سنٹر ایک دن کیلئے بھی بند نہیں ہونا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ پمز کارڈیک سنٹر ایک دن کیلئے بھی بند نہیں ہونا چاہیے، ملازمین کو ایک ماہ میں تمام تنخواہیں ادا کی جائے، ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں تک موجودہ افسر کام کرتے رہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پمز کارڈیک سنٹر […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن: ہائیکورٹ کا باقر نجفی کمیشن رپورٹ پیش کرنیکا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن: ہائیکورٹ کا باقر نجفی کمیشن رپورٹ پیش کرنیکا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر وزرا اور حکومتی عہدیداروں کو طلب نہ کرنے کے معاملے پر وہ تمام ثبوت مانگ لیے ہیں جن کی بنیاد پر ان کو طلب کرنا ضروری تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں […]

جون جولائی کی فیسوں پر پابندی کا کوئی حکم نہیں، سندھ ہائیکورٹ

جون جولائی کی فیسوں پر پابندی کا کوئی حکم نہیں، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کو 5 فیصد سے زائد فیسوں کی وصولی سے روکتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں بیکن ہاؤس، سٹی اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول سمیت چار اسکولوں کے طلبا کے والدین کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے خلاف […]

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اتنے عرصے تک وہ بیمار نہیں ہوسکتے۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے […]

نوازشریف کو قانون کےمطابق سیکیورٹی دی جائے:سپریم کورٹ

نوازشریف کو قانون کےمطابق سیکیورٹی دی جائے:سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نےنوازشریف کوقانون کےمطابق سیکیورٹی دینےکی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں […]

جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: جیوملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی۔ سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ پیشی پر حاضر نہ ہونے کی […]

نچلی ذات سے متعلق توہین آمیز بیان؛ سلمان خان مقدمہ ختم کرانے سپریم کورٹ پہنچ گئے

نچلی ذات سے متعلق توہین آمیز بیان؛ سلمان خان مقدمہ ختم کرانے سپریم کورٹ پہنچ گئے

نئی دہلی: بھارتی اداکار سلمان خان نے ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ دبنگ خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں، سلو میاں کبھی کالے ہرن کے کیس میں عدالت کے چکر لگاتے ہیں تو کبھی […]