counter easy hit

court

کلبھوشن کیس؛ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی

کلبھوشن کیس؛ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے میں بھارتی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔ عالمی عدالت انصاف بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی درخواست پر آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنائے گی جو عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم خود پڑھ کر سنائیں گے۔ واضح […]

لاہور سیشن کورٹ میں دو گروپ آمنے سامنے، عدالت میدان جنگ بن گئی

لاہور سیشن کورٹ میں دو گروپ آمنے سامنے، عدالت میدان جنگ بن گئی

لاہور: سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر ضمانت کے لئے آئے دو گروپ آمنے سامنے ہوگئے، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس وقت تو معاملہ رفع دفع […]

مشال خان قتل کیس میں جے آئی ٹی قانون کے تمام تقاضے پورے کرے، سپریم کورٹ

مشال خان قتل کیس میں جے آئی ٹی قانون کے تمام تقاضے پورے کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قانون کے تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مشال خان قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت […]

توہین عدالت کیس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی

توہین عدالت کیس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی

اسلام آباد: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں اپنا وکیل تبدیل کرلیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے انہیں جواب دائر کرنے کی آخری مہلت دے دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں شاہد گوندل نے عمران […]

زید تالپر کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ برہم

زید تالپر کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ برہم

سپریم کورٹ میں سندھ کے مقامی وڈیرے کی تھانے میں پولیس سے بد تمیزی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید اوڈھو کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی ملزم اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی […]

کلبھوشن کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت

دی ہیگ: بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن یادیو کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پاکستان میں ہونے والی عدالتی کارروائی کو غلط قرار دے دیاہے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت رکوانے سے متعلق کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں […]

کلبھوشن کا معاملہ: عالمی عدالت میں سماعت آج ہو گی

کلبھوشن کا معاملہ: عالمی عدالت میں سماعت آج ہو گی

کراچی: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مودی حکومت کی درخواست کی سماعت آج ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔ وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف پیش کرنے کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے […]

کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت جانے کا فائدہ نہیں ہو گا، بھارتی میڈیا

کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت جانے کا فائدہ نہیں ہو گا، بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنے دفاعی اور قومی معاملات پر بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کے دائرہ اختیار کو ختم کر چکا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت […]

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران خورشید، نیب کے عرفان نعیم منگی اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان […]

طیبہ تشدد کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا

طیبہ تشدد کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا

 اسلام آباد: گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا جب کہ عدالت کا کہنا ہے کہ فرد جرم کا فیصلہ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ […]

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے۔ راولپنڈی میں مقامی عدالتی افسران سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جزیرے بنانے نہیں آئے، ہمارا مقصد سائل کو جلد اور فوری انصاف کی […]

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ خصوصی بینچ آج کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔ کارروائی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گی۔ پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل […]

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شمشیر علی ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کے صدر نے شمشیر علی ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا […]

سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

لاہور: بھارتی تاجر سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو لاہور ہائی کورٹ کے وکیل سلیم چوہدری کی جانب سے بھارتی تاجرسجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کرمری لے جانے کے خلاف خط […]

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال خان قتل کیس میں پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے جس میں آئی […]

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک اور حکم نامہ معطل کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک اور حکم نامہ معطل کردیا

سان فرانسسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ سان فرانسسکو میں فیڈرل کورٹ نے غیر ملکی تارکینِ وطن سے رعایت برتنے والے شہروں کے خلاف پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا ہے۔ امریکا میں تقریباً 200 شہروں اور علاقوں کو ’’سینکچوئری سٹیز‘‘ کہا جاتا […]

اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار

اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار رکھا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سماعت درخواست گزارکے وکیل فیصل صدیقی کی غیر موجودگی کے باعث ملتوی کردی۔ عدالت کو […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا،بعض سیاسی جماعتیں حیلے بہانے بناکر فیصلے سے انحراف کی کو شش کررہی ہیں۔ اکوڑہ خٹک میں خوشحال خان خٹک کانفرنس سے خطاب اور جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین […]

مشال قتل کیس: عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

مشال قتل کیس: عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے۔ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کے ازخود نوٹس کی […]

ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے پر عدالت برہم

ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے پر عدالت برہم

 کراچی: عدالت نے سلیم شہزاد کو عدالتی حکم کے باوجود طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر اور جیل سپریٹنڈنٹ کو نوٹس سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم سابق رہنما سلیم شہزاد 4 مقدمات میں ضمانت کے لیے سٹی کورٹ پہنچے۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے […]

سندھ ہائیکورٹ: آئی جی سندھ کو ہٹانے کے خلاف حکم امتناع برقرار

سندھ ہائیکورٹ: آئی جی سندھ کو ہٹانے کے خلاف حکم امتناع برقرار

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے خلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے تحریری جواب اور آئی جیز کی تقرری کا 15 سالہ رکارڈ پیش کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سےہٹانے کےخلاف […]

سٹی کورٹ کراچی: پولیس کے زیر سرپرستی منشیات کا دھندہ عروج پر

سٹی کورٹ کراچی: پولیس کے زیر سرپرستی منشیات کا دھندہ عروج پر

منشیات کا منظم دھندہ سٹی کورٹ کراچی میں پولیس کی سرپرستی میں عروج پر ہے۔ ایک ہفتے میں سینٹرل جیل انتظامیہ نے 14 قیدیوں سے منشیات برآمد کرلیں۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کی جانب سے ایس ایس پی سٹی کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ کے ایک ہفتے میں سٹی کورٹ اور […]

گئو رکشک:بھارتی سپریم کورٹ نے غنڈہ گردی کا نوٹس لےلیا

گئو رکشک:بھارتی سپریم کورٹ نے غنڈہ گردی کا نوٹس لےلیا

 بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کی حفاظت کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف نوٹس لے لیا۔عدالت نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ لوگوں کے درمیان نفاق ڈالنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتی؟ عدالت نے وفاق اور6 ریاستوں کو 3 ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت کر دی، عدالتی حکم گئو […]