counter easy hit

court

ایان علی کو 6 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

ایان علی کو 6 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی مستقل استثنا کی درخواست لینے سے عدالت نے انکار کردیا اورایک دن کی استثناکی درخواست منظور کرتے ہوئے 6جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار […]

اورنج لائن میٹرو کیس؛ حکومت کے پاس تاریخی عمارات تباہ کرنے کا لائسنس نہیں، سپریم کورٹ

اورنج لائن میٹرو کیس؛ حکومت کے پاس تاریخی عمارات تباہ کرنے کا لائسنس نہیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت ماس ٹرانزٹ منصوبہ تعمیر کرنا چاہتی ہے تو کرے لیکن حکومت کے پاس تاریخی عمارات کو تباہ یا متاثر کرنے کا لائسنس نہیں۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی […]

سپریم کورٹ نے ضیا الرحمان کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی

سپریم کورٹ نے ضیا الرحمان کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضیا الرحمان کی صوبائی اسمبلی رکنیت بحال کردی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی کے 54 پر 10مئی کو ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے 12مارچ کو ضیا الرحمان کو صادق اور امین نہ ہونے کی […]

اسلام آباد ہائیکورٹ کا گستا خانہ بلاگز لکھنے والوں کو وطن واپس لانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا گستا خانہ بلاگز لکھنے والوں کو وطن واپس لانے کا حکم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے والے بلاگرز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر وطن واپس لانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گستاخانہ مواد سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے 3 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز […]

لاہور ہائیکورٹ: وکلا کی جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ: وکلا کی جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں وکلاکی ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت میںعدالت نے وکلا کی جانب سے معاملہ پنجاب بار کونسل تک محدود رکھنےکی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔فل بنچ نےایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم سے بدتمیزی کے الزام میں […]

سپریم کورٹ کا اہلیت سے کم نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ کا اہلیت سے کم نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے اہلیت پر پورا نہ اترنے والے نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم دیدیا ،جن میں ڈی جی آگاہی عالیہ رشید بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے کراچی ،لاہور اور کوئٹہ میں تعینات نیب کے ڈی جیز کوفوری طور پرڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا، جن میں ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود،قائم […]

سپریم کورٹ کا منظورشدہ مینوفیکچرر کے رکشے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ کا منظورشدہ مینوفیکچرر کے رکشے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ کی پابندی کے خلاف اپیلوں پر ملک بھر میں منظور شدہ مینو فیکچرار کے تیارکردہ رکشے چلانے کا حکم دیدیا ۔ اسلام آباد میں دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں 1950 کی بسیں چل رہی ہیں، پھٹ پھٹی کے پیچھے لگے رکشے چل رہے […]

کراچی: منی بس فائرنگ کیس، عدالت پولیس پر برہم

کراچی: منی بس فائرنگ کیس، عدالت پولیس پر برہم

کراچی میں منی بس پر اہلکاروں کی فائرنگ کے کیس میں عدالت نے ملزمان کو 3روزہ ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس اہلکاروں پر برہم ہوتے ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ جب لوگ لوٹ رہے ہوتے ہیں تب تم کہاں ہوتے ہو ؟ ملزم اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ہم اسنیپ چیکنگ […]

منشیات کے ملزم کا کراچی سٹی کورٹ میں کھلے عام نشہ

منشیات کے ملزم کا کراچی سٹی کورٹ میں کھلے عام نشہ

سٹی کورٹ کراچی میں منشیات رکھنے کے جرم گرفتار ملزم نے بے خوف ہوکر نشہ کیا ،ملزم کا کہنا ہے کہ جیل میں بھی منشیات باآسانی مل جاتی ہے۔ سٹی کورٹ کراچی میں پولیس اہلکار منشیات کرنے والوں کے ساتھ ایسے کھڑی تھی جیسے ان کی حفاظت کررہی ہو۔ ملزم خرم عباس نے میڈیا کو […]

سپریم کورٹ کا پنجاب کے 120 پولیس افسران کی ترقیاں واپس لینے کا حکم

سپریم کورٹ کا پنجاب کے 120 پولیس افسران کی ترقیاں واپس لینے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے 120 پولیس افسران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں پنجاب میں آؤٹ آف ٹرن پرموشن پر کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب کے 36 اضلاع میں آؤٹ آف پرموشن حاصل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں […]

خون کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے، سپریم کورٹ

خون کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خون فروخت کرنا ناقابل معافی جرم ہے، لوگوں کی صحت کا معاملہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام آباد کے اسپتالوں میں ادویات اور خون کی غیرقانونی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ خون کی غیرقانونی فروخت […]

’عدالت کے باہر مودی اور یوگی ہیں، انصاف کی امید نہیں‘

’عدالت کے باہر مودی اور یوگی ہیں، انصاف کی امید نہیں‘

بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم […]

تھرکول میں بھرتیاں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

تھرکول میں بھرتیاں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تھرکول اتھارٹی میں خلاف قانون بھرتیاں کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں تمام منصوبے متعلقہ محکموں کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل3 رکنی بینچ نے تھرکول اتھارٹی مین خلاف قانون بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت […]

بابر بٹ قتل کیس: دہشتگردی کی دفعات ختم، سیشن کورٹ منتقل

بابر بٹ قتل کیس: دہشتگردی کی دفعات ختم، سیشن کورٹ منتقل

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بابر بٹ قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر تے ہوئے سماعت سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بابر بٹ قتل کیس کے ملزم حبیب بٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے […]

ڈاکٹرفاروق ستار عدالتی احکامات کی پاسداری کریں، وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکٹرفاروق ستار عدالتی احکامات کی پاسداری کریں، وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکٹرفاروق ستار عدالتی احکامات کی پاسداری کریں، وزیراعلیٰ سندھ فاروق ستار پر متعدد الزامات ہیں اور عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کررکھے ہیں، مراد علی شاہ فوٹو: فائل خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری کے احکامات […]

مردم شماری: معذوروں، خواجہ سراؤں کو شمارکرنےکا حکم

مردم شماری: معذوروں، خواجہ سراؤں کو شمارکرنےکا حکم

مردم شماری: معذوروں، خواجہ سراؤں کو شمارکرنےکا حکم لاہور ہائیکورٹ کے بعدسپریم کورٹ نے بھی مردم شماری میں معذورافراداورخواجہ سراؤں کوشمارکرنےکاحکم دےدیا۔عدالت نے کہا ہے کہ فارم 2 اے کے ذریعے سروے کیا جائے گا، مرد اور عورت کے ساتھ تیسرا خانہ خواجہ سراؤں کا ہوگا، چوتھاخانہ معذورمرد اورپانچواں خانہ معذورخواتین کے لیے ہوگا۔مردم شماری […]

فاٹا-خیبرپختونخوا انضمام: فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

فاٹا-خیبرپختونخوا انضمام: فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد : وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔فاٹا کی مختلف ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے 5 قبائلی عمائدین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں وفاق، صدر مملکت، وزیر اعظم، وزارت سیفران اور گورنر […]

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد آج ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد آج ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد آج ہٹانے کا حکم اگر حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی۔ فوٹو: فائل  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ بحیثیت مسلمان […]

طیبہ تشدد کیس :سپریم کورٹ کا ٹرائیل روکنے کا حکم

طیبہ تشدد کیس :سپریم کورٹ کا ٹرائیل روکنے کا حکم

طیبہ تشدد کیس :سپریم کورٹ کا ٹرائیل روکنے کا حکم  سپریم کورٹ نے مجسٹریٹ کی عدالت میں طیبہ تشدد کا ٹرائل روکنےکاحکم دےدیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق 15 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ سپریم کورٹ نے سول سوسائٹی کے مختلف افراد کی طرف سے […]

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین عثمان یوسف مبین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ وقاص ملک کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے 2010 میں نادرا کو پولیس اور […]

تنگی کچہری دھماکا ؛ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

تنگی کچہری دھماکا ؛ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

چار سدہ: پولیس نے گزشتہ روز تنگی تحصیل کچہری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزتنگی تحصیل کچہری پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے، […]

کیا عدالت انکوائری کے بغیر کسی نتیجے تک پہنچ سکتی ہے؟ سلمان اکرم

کیا عدالت انکوائری کے بغیر کسی نتیجے تک پہنچ سکتی ہے؟ سلمان اکرم

پاناما کیس میں حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالتی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پینتالیس سال کا ریکارڈ پیش کرنا ممکن نہیں،کیا عدالت انکوائری کے بغیر کسی نتیجے تک پہنچ سکتی ہے؟سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کر رہا ہے۔حسین […]