counter easy hit

court

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی تنخواہ میں 4 لاکھ روپے اضافہ

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی تنخواہ میں 4 لاکھ روپے اضافہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی تنخواہ بڑھانے کا حکم دیدیا۔رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کی تنخواہ میں 4لاکھ روپے اضافے کا حکم دیا گیاہے۔تنخواہ میں اضافے کے لیےنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ رجسٹرار کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی تنخواہ کی اضافی رقم […]

عدالت کو گمراہ کیے جانے کا انکشاف

عدالت کو گمراہ کیے جانے کا انکشاف

نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کے ازخود نوٹس کیس میں نیب ہیڈ کوارٹر کی طرف سے سپریم کورٹ میں غلط معلومات فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف ڈی جی نیب ملتان بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق نصیر اعوان نے اپنے تحریری جواب میں کیا۔ ڈی جی نیب ملتان […]

لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر عبوری ضمانت کے لئےآئے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کےمطابق قتل کےمقدمےکاملزم عامرعبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ آرہاتھا،جونہی وہ عدالت کے گیٹ پر پہنچاتوملزم حمزہ نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا،زخمی […]

جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا، سپریم کورٹ

جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا، سپریم کورٹ

سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا،اداروں اورحکومتوں کےکام اگرجج کریں گےتو پیچھے کیارہ گیا۔ اس کیس کی سماعت میں شرمائیں گے نہیں۔ وزیرداخلہ کےاعتراضات پربارکونسل کو جواب اور وزیرداخلہ کے وکیل کو رپورٹ کی تیاری میں […]

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق عدالتی کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔ عدالتی کمیشن آئندہ ہفتے اندرون سندھ کا دورہ کرے گا۔دوران سماعت مئیر کراچی وسیم اختر نے کمیشن کو پانی کی فراہمی اور نکاسی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ واٹر بورڈ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ محمود […]

بھارتی عدالت کا 5 سالہ بچے کو پاکستانی ماں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

بھارتی عدالت کا 5 سالہ بچے کو پاکستانی ماں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں،پانچ سالہ افتخار آج بھارت سے واہگہ بارڈ پہنچے گا جہاں بچے کو پاکستانی والدہ کے حوالے کیا جائے گا۔گزشتہ برس بچے کو اس کا باپ بھارت لے گیا تھا۔ مارچ 2016 میں پانچ سالہ افتخار کو اس کا باپ اپنے ساتھ بھارت لے گیا،پاکستانی والدہ […]

عدالت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

عدالت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم کیخلاف 479 ارب روپے کرپشن کے دو ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔بینچ میں جسٹس فاروق شاہ اور […]

لاہور ہائیکورٹ: 3 سال کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے

لاہور ہائیکورٹ: 3 سال کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے

لاہورہائیکورٹ نے3سال کابچہ باپ سے لےکر ماں کےحوالے کر دیا ،بچے نے ماں کے ساتھ جانےسےانکارکرتے ہوئےاحاطہ عدالت میں چیخ و پکار شروع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عبدالسمیع خان نےسیالکوٹ کی رہائشی نازیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ شوہر نے اسے گھر سےنکال کر 3سال کابیٹاعمر […]

سندھ ہائی کورٹ میں ’آپس کی بات‘ کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں ’آپس کی بات‘ کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے پروگرام ’’ آپس کی بات‘‘ کےخلاف درخواست پر ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار ہوا میں باتیں نہ کریں ، عدالت کو مطمئن کریں کہ ان کے خیال میں جو گفتگو کی گئی وہ کس قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ […]

عمران خان نے عدالت میں کہا ہمارا کام الزام لگانا ہے، سلمان اکرم

عمران خان نے عدالت میں کہا ہمارا کام الزام لگانا ہے، سلمان اکرم

حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پاناما کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں کہہ دیا ہمارا کام الزام لگانا ہے، ان کی جانب سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، اگر حسین نواز کچھ چھپا رہے ہوں تو کیا اس کی سزا وزیراعظم کو دی جا سکتی […]

طیبہ تشدد کیس: ٹرائل کورٹ کے ججز سے جواب طلب

طیبہ تشدد کیس: ٹرائل کورٹ کے ججز سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کے ججز عطا ربانی اور راجہ آصف سے جواب طلب کرلیا، سابق جج کی اہلیہ ماہین ظفر براہ راست تشدد کی ذمہ دار قرار دے دی گئیں،پولیس نے حتمی چالان تیار کرلیا۔ سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی […]

سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت

سن 1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟ عدالت

پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حسین نواز کے وکیل سے سوال کیا کہ1993 سے 96 میں لندن فلیٹس کا مالک کون تھا اور لندن فلیٹس کےلیے سرمایہ کہاں سے آیا۔ شریف فیملی کے بچے وہاں کیسے رہ رہے تھے؟ وزیر اعظم کے بیٹوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کو […]

سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی، شیخ رشید

سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پندرہ بیس دن کے اندر اندر فیصلہ آجائے گا،سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی۔ میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیسےجیسے پاناما کیس آگےجارہاہے شریف فیملی اپنےبیانات کوبدل رہی ہے، یہ جو مرضی کرلیں جھوٹ ان […]

نیویارک:امریکی عدالت نے تارکین وطن کی بے دخلی روک دی

نیویارک:امریکی عدالت نے تارکین وطن کی بے دخلی روک دی

امریکی عدالت نے ایئرپورٹ پر روکے گئے تارکین وطن کی بے دخلی روک دی ہے۔یہ حکم نیویارک کے علاقے بروکلین کی ایک عدالت نے جاری کیا۔درخواست امریکن سول لبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر امریکی عدالت نے تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے خلاف حکم جاری کیا۔امریکی میڈیا کا […]

لاہور: وکلاء نے عدالت کو میدان جنگ بنا لیا، ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش

لاہور: وکلاء نے عدالت کو میدان جنگ بنا لیا، ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش

لاہور کی سیشن عدالت میں وکلاء نے اپنی عدالت لگا لی، تلخی کلامی کے بعد وکلاء نے کمرے کو میدان جنگ بنا لیا، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش۔ لاہور:  صوبائی دارالحکومت کی سیشن عدالت میدان جنگ بن گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق کی عدالت میں وکلاء نے اپنی ہی عدالت لگا […]

عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے، فواد چودھری

عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے تاکہ جھوٹ بولنےوالوں کا پردہ چاک ہوسکے۔ پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نےمریم نواز کی جانب سے دستخطوں کے اصلی ہونے پر بھی سوال اٹھا دیا […]

بیوی کے کھانوں کا مذاق اڑانا ظلم نہیں، ممبئی ہائیکورٹ

بیوی کے کھانوں کا مذاق اڑانا ظلم نہیں، ممبئی ہائیکورٹ

ممبئی ہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ بیوی کے کھانوں کا مذاق اڑاناظلم نہیں ہے،ملک میں ظلم کے کچھ اور بھی رویے ہیں۔ ممبئی ہائی کورٹ نےایک شخص کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو مارنا اور انگریزی کی مہارت میں کمی پر مذاق اڑانا قانون کے تحت ظلم کے مترادف نہیں ہے۔ […]

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس میں جسٹس گلزار نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ شریف خاندان کے کاروبارسے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا کہ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ ان کا نام پاناما میں کہیں نہیں،پھرنواز شریف پر کیسے پاناما پیپرز کی ذمہ داری ڈال […]

اکبرایس بابر کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اکبرایس بابر کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر نےعمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔الیکشن کمیشن نے درخواست پرعمران خان کو 21 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف پارٹی فنڈز میں خرد برد کیس اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی […]

حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھا رہی ہے، خورشید شاہ

حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھا رہی ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھارہی ہے نواز شریف کو اب چاہئے کہ وہ اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے کا اعلان کردیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو […]

ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی ،مصدق ملک

ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی ،مصدق ملک

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے، وزیراعظم اور مریم نواز کے ہر سال کے ٹیکس کے کاغذات جمع کرادیئے گئے ہیں۔ مصدق ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ […]

مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش

مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش

سپریم کورٹ میں مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ ان میں جائیداد خریدنے کی تاریخیں اور قانونی دستاویزات شامل ہیں ،مخدوم علی خان نے بتایا والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی، بیٹی نے قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں […]