counter easy hit

Federal

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کے 12 کروڑ روپے جمع کرا دئیے

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کے 12 کروڑ روپے جمع کرا دئیے

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 12 کروڑ روپے جمع کرادئیے ۔ ایف بی آر نے سول ایوی ایشن سے نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کی درخواست واپس لے لی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نجی ایئر لائن نے 2 ماہ سے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد […]

اثاثہ جات کیس: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش

اثاثہ جات کیس: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش

احتساب عدالت میں مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، سکیورٹی انتظامات مکمل، پولیس اور ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہیں۔ اسلام آباد: اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، پولیس […]

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت جہاز رانی کا نام میری ٹائم رکھنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت جہاز رانی کا نام میری ٹائم رکھنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کا نام تبدیل کر کے وزارت میری ٹائم رکھنے سمیت مختلفکنونشزکی منظوری کی دیدی۔ وفاقی کابینہ کااجلاس گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو ہوا۔ کابینہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پارسپورٹ رکھنے والوں کیلیے ویزا ختم کرنے کے معاہدے کے […]

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر داخلہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں خطاب بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ احسن اقبال […]

افغان مہاجرین کی واپسی پر وفاق، صوبوں سے جواب طلب

افغان مہاجرین کی واپسی پر وفاق، صوبوں سے جواب طلب

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔ سینئر ایڈووکیٹ خورشید خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا کہ افغان مہاجرین 30 سال سے پاکستان کے کونے کونے میں آباد ہیں جس کی وجہ […]

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ملکی سیاسی اور امریکی صدر کے بیان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں […]

وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے

وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے

الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کا حلف نامہ تسلیم کر لیا، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن کے روبرو این اے 120 ضمنی الیکشن کیس کی سماعت کے […]

وزیراعظم شاہد خاقان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذڑائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 8 نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جس میں ایف بی آر حکام کابینہ کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وزارت کشمیروگلگت بلتستان کی 2 سڑکوں کے منصوبوں کو پیپرا […]

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک قوم کو 14 ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا جب کہ ہنستے بستے اور تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ دنوں آگ سے […]

وفاقی کابینہ کا امریکی پالیسی پرتمام دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا امریکی پالیسی پرتمام دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تمام دوست ممالک کو امریکی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہےاور اس سلسلے میں وزیراعظم آج سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی ایشیا سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر ڈیڑھ […]

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف […]

وفاقی کابینہ آج کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیگی

وفاقی کابینہ آج کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیگی

وفاقی کابینہ آج کراچی اور حیدرآباد کے لئے 30 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ تعاون […]

سینیٹ، وفاق اور صوبائی خودمختاری

سینیٹ، وفاق اور صوبائی خودمختاری

سینیٹ کی اہمیت کو موجودہ حکومت نے تسلیم کرلیا۔ سینیٹ کے 45 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خصوصی پیغام جاری کیے۔ ریاست کے ان اہم ترین عہدیداروں نے اپنے اپنے پیغامات میں اقرار کیا کہ ایوان بالا نے وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے […]

عیدالاضحی: وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

عیدالاضحی: وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں، اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی بینکوں کو ہدایت کراچی،اسلام آباد: اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری […]

بھارت دنیا بھر میں پاکستانی نمک برآمد کر رہا ہے، وفاقی چیمبر

بھارت دنیا بھر میں پاکستانی نمک برآمد کر رہا ہے، وفاقی چیمبر

پاکستان بھارت کو انتہائی سستے داموں نمک فروخت کرر ہا ہے، راجہ حسن اختر لاہور: نمک کو بڑے پتھروں یا بولڈرز کی صورت میں ایکسپورٹ پر پابندی لگائی جائے ،نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کیا جا ئے تاکہ ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ آئے، بھارت ہمارے نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد […]

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی اپنی نو تشکیل کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں ہر ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ وزیراعظم نے وزرا کو اپنی وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آفس پہنچے اور ہنگامی حالت کا اعلان کردیا، وزیر اعظم آفس میں جہاں ان کا استقبال کابینہ کے ارکان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا میرے دروازے تمام ارکان پارلیمنٹ کے لیے […]

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، چوہدری نثار شامل نہیں

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، چوہدری نثار شامل نہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 47 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 28 وفاقی وزراء اور 19 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے جب کہ کابینہ میں بیشتر وزیر گزشتہ کابینہ […]

وفاقی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ، ن لیگی رہنما آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے

وفاقی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ، ن لیگی رہنما آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے

مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی آج گورنمنٹ ہائوس مری میں بیٹھک لگے گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب چھانگلہ گلی میں موجود، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی مری آئیں گے: ذرائع مری: وفاقی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ، ن لیگی رہنما آج پھر سرجوڑ کر بیٹھیں گے، ذرائع […]

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کے شامل نہ ہونے کا امکان

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کے شامل نہ ہونے کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے وزرا آج حلف اٹھائیں گے جب کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاؤس مری پہنچ گئے ہیں جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) […]

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کا وزیر بننے سے انکار

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کا وزیر بننے سے انکار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ ان کی کابینہ میں حلف لینے سے انکاری ہیں۔ وفاقی کابینہ آج رات 8 بجے حلف اٹھائے گی تاہم چوہدری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما […]

اقامہ معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 وفاقی وزرا کی نااہلی کے ریفرنس بھجوادیئے گئے

اقامہ معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 وفاقی وزرا کی نااہلی کے ریفرنس بھجوادیئے گئے

اسلام آباد: اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی جانب سے یو اے ای کے اقامے ظاہرنہ کرنے پران کی نااہلی کے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے اسپیکر […]

چوہدری نثار کو منانے کی آخری کوشش بھی ناکام, ایک وفاقی وزیر نے ہاتھ جوڑ دیئے

چوہدری نثار کو منانے کی آخری کوشش بھی ناکام, ایک وفاقی وزیر نے ہاتھ جوڑ دیئے

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویر کی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے35 سالہ رفاقت ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ اتوار کو پریس کانفرنس میں […]

کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار کی کوئی تلخی نہیں ہوئی، ترجمان

کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار کی کوئی تلخی نہیں ہوئی، ترجمان

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تلخی سے متعلق بیان جاری کردیا۔ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں کوئی تلخی نہیں ہوئی اس لئے وفاقی وزیرداخلہ کے بیان پر غیرحقیقی تبصروں سے گریز […]