counter easy hit

fog

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج

 لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے کے بیشتر سیکشنز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ یس نیوز کے مطابق لاہور، حافظ آباد، […]

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد ِنگاہ500 میٹر رہ گئی

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد ِنگاہ500 میٹر رہ گئی

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر 500 میٹر رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی شیڈول آمد ورفت تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ شدید دھند کے باعث 500 میٹر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی آمد رفت متاثر […]

ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری،حد نظر 5 سو میٹر

ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری،حد نظر 5 سو میٹر

ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری ہے ،حد نظر ایک سو میٹر سے 5 سو میٹر تک ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے حد نظر 100 میٹر سے 500 میٹر تک ہے جبکہ ہوا میں نمی […]

دھنداور دھندھواں

دھنداور دھندھواں

مسعود اشعر یہ دھند نہیں ہے اندھا دھند ہے۔ ایک زہریلے غبار نے دہلی سے لے کر ان کے اور ہمارے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ آنکھوں میں مرچیں لگتی ہیں اور گلے میں پھانس اٹکتی ہے۔ بیماروں سے اسپتال بھرے جا رہے ہیں۔ ماحولیات کے ماہر اس پر طرح طرح کے […]

کراچی میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،کئی پروازیں متاثر

کراچی میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،کئی پروازیں متاثر

ملک کے کئی شہروں کی طرح کراچی میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیںاورحد نگاہ 100سے 150میٹر تک رہ گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ۔ شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ کافی کم ہوگئی جس کے باعث جد ہ ،قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں […]

لاہور چڑیا گھر کی فضائیں بھی دھواں آلود دھند کی زد میں

لاہور چڑیا گھر کی فضائیں بھی دھواں آلود دھند کی زد میں

پنجاب میں دھواں آلود دھند سے محفوظ رہنے کے لیے جہاں انسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، وہیں لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی بھی خصوصی ویکسی نیشن کا بندوبست کیا گیا۔ پنجاب میں چھائے سموگ نے لاہور چڑیا گھر کی فضاؤں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، بیماریوں سے […]

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی دھند کا راج، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی دھند کا راج، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہرو ں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو […]

پنجاب میں دھند ،مختلف بیماریاں پھوٹنے لگیں

پنجاب میں دھند ،مختلف بیماریاں پھوٹنے لگیں

پنجاب میں دھواں آلوددھند کے باعث گلے ، نمونیا ، الرجی اور سانس کے امراض سمیت مختلف بیماریاں پھوٹنے لگیں۔ مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے صورت حال کی سنگینی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ماسک کی تقسیم کے سوا کوئی بھی کارروائی نہیں کی ۔   Post Views – […]

فیصل آباد دھند :آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر الٹ گیا، 2 ہلاک

فیصل آباد دھند :آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر الٹ گیا، 2 ہلاک

فیصل آباد میں دھند کے باعث آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ستیانہ روڑ پر اس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث ایک آئل ٹینکر نے مخالف […]

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے تاہم موٹر وے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج دھند کا راج کچھ کم ہے۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق لاہورسےسیال موڑتک ، موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فور فیصل آباد […]

وسطی پنجاب میں شدید دھند ، بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

وسطی پنجاب میں شدید دھند ، بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرد آلود دھند کا سلسلہ مزید 6 روز برقرار رہے گا،خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری، بالائی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی،آئندہ 10روز تک بارش کا امکان نہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے اور وسطی […]

لاہور دھند کی لپیٹ میں،ٹریفک حادثات،9افراد زخمی

لاہور دھند کی لپیٹ میں،ٹریفک حادثات،9افراد زخمی

نومبرشروع ہوتے ہی دھند نےلاہوراور مضافات کو لپیٹ میں لے لیا ،سردی اور خنکی بھی بڑھنے لگی ،دھند کےباعث شاہکوٹ کےقریب 8گاڑیاں ٹکراگئیں،جس سے 9مسافر زخمی ہو گئے،موٹروےحکام نےمحتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔ آج صبح لاہور اور گردونواح میں حد نگاہ کافی کم ہوگئی ، شاہکوٹ کےقریب8گاڑیوں کی ٹکرسے 9مسافر معمولی زخمی ہو گئے،جنہیں […]

دھند و خراب موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل

دھند و خراب موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل

تحریر: رشید احمد نعیم موسم نے لی ہے انگڑائی ہر طرف دھند ہے چھائی مگر معمولاتِ زندگی کی ادائیگی کے لیے سفر بھی ضروری ہے جبکہ خدا ئے بزرگ و برتر کی عطا کردہ نعمت زندگی کی حفاظت بھی فرض ہے لہذا موسمی شدت کے اثرات کے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے […]

لاہور: شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند

لاہور: شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور حدے نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پروازوں کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث رات گئے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا […]

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند

لاہور (یس ڈیسک) موٹروے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کا راج، حد نگاہ 20 میٹر رہ گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک دھند ہے جس کے باعث حد نگاہ 20 سے 50 میٹر رہ گیا ہے، گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لے […]

لاہور میں ایک بار پھر دھند کا راج ، ملتان میں حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی

لاہور میں ایک بار پھر دھند کا راج ، ملتان میں حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں سمیت گرد و نواح میں صبح سویرے دھند چھا گئی۔ دن بھر سورج بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا ۔ لاہور کے مختلف حصوں میں صبح سویرے دھند کے بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ آسمان پر […]

کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور مسافر بس میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور مسافر بس میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ (یس ڈیسک) مظفر گڑھ کے قریب کوٹ ادو میں اسکول وین اور بس کی ٹکر سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، جبکہ دس سے زائد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ Post Views – […]

محسن نقوی ایک عہد کا نام۔۔۔

محسن نقوی ایک عہد کا نام۔۔۔

تحریر : مبارک علی شمسی دھند میں لپٹی ہوئی 15 جنوری 1996 کی ایک سرد شام نے نامور شاعر محسن نقوی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے ہم سے جدا کر کے ہمیں ایسا کر ب دیا جو کبھی بھی کم نہ ہو سکے گا۔ اس شام کا وہ بدبخت لمحہ ہمیں اب بھی خون کے […]

کراچی میں بھی دھند کا راج، فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی میں بھی دھند کا راج، فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی (یس ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد دھند نے کراچی میں بھی اپنے ڈیرے جما لئے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ بہت کم رہ گیا ہے۔ شدید […]

رات گئے پنجاب میں دھند کے ڈیرے، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

رات گئے پنجاب میں دھند کے ڈیرے، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (یس ڈیسک) رات ڈھلتے ہی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے ایک بار پھر دھند کی آغوش میں چلے گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا۔ شدت اور دورانیہ بڑھنے کا بھی امکان ہے، دھند، دھند اور صرف دھند، شہر […]

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور کئی شہروں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے۔ دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہریوں کو دھند کی وجہ سے آمد […]

پنجاب، مختلف شہروں میں شدید دھند، لاہور ایئرپورٹ کا ایک رن وے بند

پنجاب، مختلف شہروں میں شدید دھند، لاہور ایئرپورٹ کا ایک رن وے بند

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، لاہور ایئرپورٹ کا ایک رن وے بند، لاہور کا دنیا بھر سے فضائی رابطہ ٹوٹ گیا، جانے والی کئی پروازیں منسوخ جبکہ آنے والی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا ۔لاہور میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، دھند کے باعث […]

چین: شدید دھند کے باعث 53 گاڑیاں ٹکرا نے سے 2 افراد ہلاک

چین: شدید دھند کے باعث 53 گاڑیاں ٹکرا نے سے 2 افراد ہلاک

بیجنگ (یس ڈیسک) چین کے صوبے سیچوان کے ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 53 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کی ہائی وے پر گہری دھند تین تیزرفتار کاروں کے ٹکرانے کی وجہ بن گئی تاہم کاروں کی ہیزرڈ […]