counter easy hit

got

خوفناک سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا

خوفناک سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’ارما‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور 21 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دیتے […]

ہوم سیریز؛ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑگئے

ہوم سیریز؛ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑگئے

لاہور: ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑ گئے اور طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے شائقین غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جب کہ بک کرائے گئے ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے طویل مسافت طے کرنا پڑے گی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون میں میچز کیلیے 500 اور 8 ہزار […]

طاقتور سمندری طوفان’’ارما‘‘جزائر کیریبیئن سے ٹکرا گیا

طاقتور سمندری طوفان’’ارما‘‘جزائر کیریبیئن سے ٹکرا گیا

نیویارک / پیرس / فلوریڈا:  بحر اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا سب سے طاقتور طوفان ’’ اِرما ‘‘ کیریبین کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکرا گیا. امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے ’’ ارما ‘‘ کو کیٹگری 5 کا طوفان قرار دیا ہے جو سب سے شدید طوفان کی علامت ہے، طوفان جزائر کیریبین سے […]

عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات

عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات

لاہور: عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستانی نژاد عمران طاہر نے ملک میں سلیکٹرز کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کے بعد جنوبی افریقہ میں سکونت اختیار کرلی تھی،انھیں پروٹیز ٹیم میں شمولیت کا موقع ملا تو لیگ اسپن بولنگ کی دھاک بٹھا دی، رواں ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی […]

وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے

وفاقی وزیر پرویز ملک این اے 120 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہوگئے

الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کا حلف نامہ تسلیم کر لیا، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن کے روبرو این اے 120 ضمنی الیکشن کیس کی سماعت کے […]

میاں چنوں میں پیر کو خاتون سے دست درازی مہنگی پڑگئی

میاں چنوں میں پیر کو خاتون سے دست درازی مہنگی پڑگئی

میاں چنوں: وجھیانوالہ میں خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔ میاں چنوں کے علاقے وجھیانوالہ  میں خواتین نے دستی درازی کرنے پر جعلی پیر کی جوتوں سے درگت بنا دی جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ خواتین اپنے گمشدہ بچے کی بازیابی کے لیے پیر کے پاس تعویذ لینے آئی […]

بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے  دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔  عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر […]

70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے، شہباز شریف

70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے جب کہ آج اشرافیہ مجھ سمیت کٹہرے میں کھڑی ہے۔ لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد […]

ایشین کرکٹ کی سربراہی بھی نجم سیٹھی کو مل گئی

ایشین کرکٹ کی سربراہی بھی نجم سیٹھی کو مل گئی

لاہور: نجم سیٹھی  نے پی سی بی کا چیئرمین بننے کے بعد پی ایس ایل کمپنی پروجیکٹ کی طرح ایگزیکٹیوکمیٹی کا بیک اپ بھی ختم کردیا تاہم شہریار خان کی رخصتی کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بھی انھیں مل گئی۔ ذکا اشرف سے طویل عدالتی محاذ آرائی پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نجم سیٹھی […]

کیریبین لیگ میں شاداب چھاگئے،نائٹ رائیڈرز کی فتح

کیریبین لیگ میں شاداب چھاگئے،نائٹ رائیڈرز کی فتح

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے کیریبین پریمیئر لیگ میں ایک اور میچ وننگ کارکردگی پیش کردی۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت ٹرنباگونائٹ رائیڈرز نے سینٹ لوشیا اسٹارز کو 4 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ شاداب خان نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے جبکہ […]

طلال چودھری کابینہ کا حصہ، دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہو گئے

طلال چودھری کابینہ کا حصہ، دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہو گئے

دانیال عزیز نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا، حلف برادری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد: طلال چودھری کابینہ کا حصہ بن گئے، طلال چوہدری چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ دیا گیا جبکہ دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہوگئے، بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار […]

سسیکس کاؤنٹی سے ملنے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ مل گیا، عمران خان

سسیکس کاؤنٹی سے ملنے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ مل گیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کلب سسیکس کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ آ گیا ہے جسے جلد سپریم کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ساری منی ٹریل […]

قومی ہیرو سرفرازاحمد ’کترینہ اور ماہرہ‘ کے مداح نکلے

قومی ہیرو سرفرازاحمد ’کترینہ اور ماہرہ‘ کے مداح نکلے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ کترینہ اور ماہرہ کے مداح ہیں۔ تقریب میں عمر شریف کی میزبانی نے چار چاند لگا دیے۔ لیجنڈری اداکار عمر شریف کے سوالات کے جواب میں چیمپیئن کرکٹر نے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔ تقریب […]

نواز شریف کو سپریم کورٹ میں دوسرا موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہ کرسکے، شاہ محمود

نواز شریف کو سپریم کورٹ میں دوسرا موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہ کرسکے، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کو دوسرا موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نے پہلے 5 ججز کے سامنے اپنا مؤقف رکھا، 2 ججز نے […]

یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے

یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر امیش یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے۔ امیش یادیو نے جس روز ریزرو بینک انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کی تقرری کا جشن منایا اسی روز ان کے گھر پر ڈاکا پڑگیا۔ ڈاکو ان کے گھر سے 45 ہزار روپے کیش اور کچھ موبائل فونز بھی لے گئے، اس واردات کی زیادہ […]

1992-93 میں شریف خاندان کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا

1992-93 میں شریف خاندان کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا

اسلام آباد: پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 1992-93کے دوران شریف فیملی کے ارکان کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا پتہ چلایا ہے۔ چھ رکنی ٹیم نے رپورٹ کی 9 ویں جلد میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے والد میاں محمد شریف مرحوم کی دولت میں سال 1992-93 کے دوران 4.3 گنا اضافہ ہوا اور […]

لاہور: شام نگر کے علاقے میں گودام میں آگ لگ گئی

لاہور: شام نگر کے علاقے میں گودام میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے شام نگر میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، کافی جدوجہد کے بعد شام نگر کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق […]

بھارت میں لڑکی نے گن پوائنٹ پر لڑکا اغواء کرکے شادی کرلی

بھارت میں لڑکی نے گن پوائنٹ پر لڑکا اغواء کرکے شادی کرلی

ہماچل پردیش: لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس سے شادی کرنے کی خبریں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی اور اس حوالے سے فلمیں بھی دیکھی ہوں گی لیکن بھارت میں ریوالور رانی کے نام سے مشہور لڑکی نے اپنی محبت کو پانے کےلئے لڑکے کو گن پوائنٹ پر منڈپ سے اغوا کرکے اس […]

ترسیلات زر گزشتہ مالی سال میں 60 کروڑ ڈالر گھٹ گئیں

ترسیلات زر گزشتہ مالی سال میں 60 کروڑ ڈالر گھٹ گئیں

کراچی: مالی سال 2016-17 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات مالی سال 2015-16 کے مقابلے میں 60 کروڑ ڈالر کم رہیں، مالی سال 17 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 19.3ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17 کے دوران (جولائی تا […]

دھمکیاں، رکاوٹیں دھری رہ گئیں؛ جے آئی ٹی رپورٹ دینے میں کامیاب

دھمکیاں، رکاوٹیں دھری رہ گئیں؛ جے آئی ٹی رپورٹ دینے میں کامیاب

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر 5 مئی کو قائم ہونے والی6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حکومتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقررہ وقت میں رپورٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جے آئی ٹی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں دفتر ملنے پر 8مئی کو باضابطہ طور پر اپنے […]

ورلڈ کپ کا انعقاد؛ انتظامات کیلیے بلائنڈ کرکٹ کونسل کو 2 کروڑ مل گئے

ورلڈ کپ کا انعقاد؛ انتظامات کیلیے بلائنڈ کرکٹ کونسل کو 2 کروڑ مل گئے

لاہور:  پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے حکومت سے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ وصول کرلی، عالمی کپ شارجہ اور پاکستان میں 10 سے 25 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے50 ملین کی رقم درکار ہے، باقی رقم پنجاب حکومت اور اسپانسرز سے […]

فائنل میں بھارت کیخلاف جیت سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے: سرفراز احمد

فائنل میں بھارت کیخلاف جیت سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے: سرفراز احمد

گرین شرٹس کی بھارت کیخلاف پہلے میچ میں پرفارمنس بہت مایو س کن تھی، لیکن کھلاڑیوں نے جس طرح کم بیک کیا ، جتنی تعریف کی جائے کم ہے:قومی کپتان لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے سرفراز احمد کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں جیت کے بعد کھلاڑیوں […]

15 سال پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی، جمائما

15 سال پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی، جمائما

 لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان […]

بھارتی کرکٹر ظہیر خان کی منگنی ہو گئی

بھارتی کرکٹر ظہیر خان کی منگنی ہو گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹکے سے منگنی کر لی۔ آئی پی ایل کی ٹیم دہلی ڈئیر ڈیولز کے کپتان ظہیر خان نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کر کے کیا،جس میں ان کی منگیتر اداکارہ ساگریکا مداحوں کو منگنی کی انگوٹھی […]