counter easy hit

have

تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،عابد شیر علی

تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،عابد شیر علی

وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف رونا دھونا کر رہی ہے،ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، وکیل تبدیل کرنا سب کا حق ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے تمام دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی […]

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی:فخرعالم

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہاں سرمایہ کاری رک جائے گی :سابق چیئرمین فلم سنسر بورڈ کراچی : سندھ فلم سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین ، گلوکار و اداکار فخر عالم نے کہا کہ پاکستان میں جدید سینما انڈسٹری کو بچانے کیلئے ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش […]

تاخیر نہ ہوتی تو بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں ، وزیراعلیٰ سندھ

تاخیر نہ ہوتی تو بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تاخیر نہ ہوتی تو شاہ نورانی مزار دھماکے کے بہت سے زخمیوں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ درگاہوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے،جہاں حادثہ ہوا وہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، ڈاکٹروں نے بتایا تاخیر نہ […]

بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی، چوہدری نثار

بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے اسے سیاست کی الف ب نہیں آتی، وہ اپنے والد […]

نہال کا اپنا کوئی ملال ہوگا ،وفاقی وضاحت پر شکریہ، عشرت العباد

نہال کا اپنا کوئی ملال ہوگا ،وفاقی وضاحت پر شکریہ، عشرت العباد

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ نہال کا کوئی اپنا ملال ہوگا، میرا تواُن پر کوئی احسان نہیں۔ نہال ہاشمی کے بیان پر سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا فوری ردعمل سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث گورنرسےنہال اچھی طرح ملتے رہے ، سیاست میں کردار پر […]

تم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے ویرانے کا نام

تم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے ویرانے کا نام

محمد بلال غوری ایک تھا بادشاہ۔ چونکہ ملک میں بادشاہت کی باتیں ہو رہی ہیں تو سوچا کیوں نہ میں بھی قارئین کو تین مختلف بادشاہوں کی کہانی سنائوں ۔پہلی کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ 164ہجری کا سال ہے اور منصور تخت نشین ہے۔ بغداد پہنچ کر قاصد کو حکم دیا کہ امام ابو حنیفہ […]

2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی، چیئرمین پی آئی اے

2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی، چیئرمین پی آئی اے

اسلام آباد: چیئرمین پی آئی اے نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں اس وقت 38 طیارے شامل ہیں لیکن مارچ 2018 تک اس کی تعداد بڑھ کر 50 کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق […]

مرتو تم نے بھی جانا ہے……

مرتو تم نے بھی جانا ہے……

واصف ناگی آج کا کالم ہم انتہائی دکھ اور اذیت کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکہ کے شہر ہوسٹن سے ایک دوست آئے انہوں نے کچھ سیاسی لیڈروں اور سابق وزرا کے بارے میں بتایا جو پاکستان سے مفرور ہو چکے ہیں اور یہاں پر موجیں مار رہے ہیں۔ کسی کے […]

جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی، مریم اورنگزیب

جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کر چکے ہیں، وزیراعظم نےکہا ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور […]

کراچی پولیس کا 9 ہائی پروفائیل کیس حل کرنے کا دعویٰ

کراچی پولیس کا 9 ہائی پروفائیل کیس حل کرنے کا دعویٰ

کراچی پولیس نے 9 ہائی پروفائیل کیس حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اہم ترین کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے 9 ہائی پروفائل کیس حل کرتے ہوئے امجد صابری قتل کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

اٹلی: ریفرنڈم کیخلاف مظاہرہ، نوجوان پولیس سے الجھ پڑے

اٹلی: ریفرنڈم کیخلاف مظاہرہ، نوجوان پولیس سے الجھ پڑے

اٹلی کے شہر فلورنس میں چار دسمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نوجوان پولیس سے الجھ پڑے ہیں۔ مظاہرین آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ مظاہرین ڈیموکریٹک پارٹی کے سالانہ کنونشن کی طرف جانا چاہ رہے تھے، جہاں وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ پولیس کے […]

عدالت کے پاس نواز شریف کے خلاف ایسا ثبوت موجود کہ اب بچنا ممکن نہیں رہا

عدالت کے پاس نواز شریف کے خلاف ایسا ثبوت موجود کہ اب بچنا ممکن نہیں رہا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے میں عدالت کے سامنے ایسا ثبوت موجود ہے جس کے بعد نواز شریف کو صرف معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔ یس اردو نیوز  کو دستیاب اطلاعات کے مطابق معروف قانون دان اعتزاز احسن نجی ٹی وی کے […]

’10 لاکھ لوگ 5 ہزار کرسیوں پر آ گئے، یہ صرف عمران کے جلسے میں ہو سکتا ہے’

’10 لاکھ لوگ 5 ہزار کرسیوں پر آ گئے، یہ صرف عمران کے جلسے میں ہو سکتا ہے’

خواجہ سعد رفیق نے کپتان پر بھرپور طنز کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ لوگ 5 ہزار کرسیوں پر سماء گئے، یہ صرف عمران خان کے جلسے میں ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد: ایک جانب، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم تشکر منایا جا رہا ہے تو دوسری جانب، لیگی رہنماؤں کی جانب سے […]

بھارتی فوجیوں نے اکتوبر میں17کشمیری شہید کئے

بھارتی فوجیوں نے اکتوبر میں17کشمیری شہید کئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ماہ اکتوبر میں 17کشمیریوں کو شہیدکیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں اکتوبر میں 2 لڑکوں سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی مظاہرین پرپیلٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت […]

سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں

سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں

ریاض: سعودی عرب میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی 2 یا اس سے بھی زائد بیویاں ہیں۔ سعودی عرب میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد […]

بھارتی فائرنگ 11گھنٹوں سے جاری ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی فائرنگ 11گھنٹوں سے جاری ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کا ورکنگ بائونڈری کے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ 11گھنٹوں سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھاری اسلحہ سے فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوگا۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیاہے۔ پاکستان نے رینجرز نے بھارتی پوسٹ […]

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں افغان قومی حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور کیرالا سکیٹر میں شہری کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ […]

عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں،پرویز رشید

عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں،پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکےہیں، اسلام آباد سیکریٹریٹ اور سڑکیں بند کرنے والوں کےخلاف قانون راستہ بنائےگا۔  حکومت نے دارالحکومت کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی، وزیراعظم سےمتعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے مطالبات سے ہم بھاگے نہیں، نوازشریف سپریم کورٹ […]

بھارتی فوج نے 27سال میں 94 ہزارکشمیری شہید کردیے

بھارتی فوج نے 27سال میں 94 ہزارکشمیری شہید کردیے

سرینگر: عالمی ادارہ کمیشن برائے انسانی حقوق(آئی ایچ آر سی) آزاد کشمیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور درندگی کی رپورٹ شائع کردی۔ کمیشن کے کے ایمبیسیڈر میر یونس کی رپورٹ کے مطابق1989ء سے 30ستمبر 2016ء تک 27 سال کے دوران بھارتی افواج نے94,548 کشمیریوں کو شہیداورایک لاکھ […]

میں کراچی کا میئر ہوں ، مجھے کام کرنا ہے، ضمانت دیں: وسیم اختر کی عدالت سے استدعا

میں کراچی کا میئر ہوں ، مجھے کام کرنا ہے، ضمانت دیں: وسیم اختر کی عدالت سے استدعا

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ تفتیشی افسر کا چالان دس دن میں پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کی سماعت کے دوران وسیم اختر […]

اظہر علی اور مصباح کے پش اپس جاپان میں بھی ہٹ

اظہر علی اور مصباح کے پش اپس جاپان میں بھی ہٹ

ٹوکیو: پاکستانی کرکٹرز کا ”پش اپ“ سٹائل ہٹ ہو گیا۔ اور تو اور اب روبوٹ بھی ڈنٹر پیلنے لگے۔ جی ہاں مصباح الحق، اظہر علی اور سہیل خان نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچوں میں پش اپس کیا لگائے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس کے من کو بھی ان کا یہ انداز […]

خیبرپختونخوا میں نابینا طالب علموں کیلئے ایک بھی بریل ڈاٹس کتاب پرنٹ نہیں ہوئی

خیبرپختونخوا میں نابینا طالب علموں کیلئے ایک بھی بریل ڈاٹس کتاب پرنٹ نہیں ہوئی

بات ہی ایسی ہے کہ مثال سے واضح ہو گی۔ گل زمین خان کو آپ نہیں جانتے لیکن میں ان کو گزشتہ دہائی سے جانتا ہوں۔ ان کا تعلق مالاکنڈ ڈویژن کے پسماندہ علاقے لوئر دیر سے ہے۔ گل زمین کو بچپن سے ہی پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ انگریزی ادب سے خاص لگائو تھا۔ […]

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسحٰق ڈار

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسحٰق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، مجموعی ذخائر میں سے 19.5 ارب ڈالر اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور 5 ارب ڈالر کمرشل بنکوں کے پاس ہیں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انھوں اس کامیابی پر […]

چین اور بھارت کا رواں ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

چین اور بھارت کا رواں ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد بھارت نے چین کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے اور رواں ماہ کے دوران مشرقی لداخ کے علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل فروری میں بھی دونوں ممالک نے مشترکہ […]