counter easy hit

in

شاہد آفریدی نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھا

شاہد آفریدی نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھا

لاہور: آزادی کپ کرکٹ سیریز کا ابتدائی میچ سابق کپتان شاہد آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر دیکھا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھا، اس موقع  پر سابق آل راؤنڈر نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور کالی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ میچ کے […]

پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ یورپ بھر میں تنظیم سازی کے خصوصی ٹاسک کے سلسلے میں مختلف ملکوں کے دورے کے بعد پیرس پہنچ گئے، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنائوں اور کارکنوں سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ یورپ بھر میں تنظیم سازی کے خصوصی ٹاسک کے سلسلے میں مختلف ملکوں کے دورے کے بعد پیرس پہنچ گئے، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنائوں اور کارکنوں سے ملاقات

پیرس (یس اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی  کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ یورپ بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کے خصوصی ٹاسک  کی انجام دہی کے سلسلے میں مختلف ملکوں کے دورے کے بعد پیرس پہنچے۔ جناب ندیم اصغر کائرہ نے پیرس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنمائوں قاری فاروق احمد اور دیگر کے ساتھ […]

اسلام آباد میں مسافروین اور ٹرالر میں تصادم؛ 14افراد جاں بحق

اسلام آباد میں مسافروین اور ٹرالر میں تصادم؛ 14افراد جاں بحق

اسلام آباد: چکری انٹرچینج کے قریب مسافروین اورٹرالرمیں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جھنگ سے راوالپنڈی آنے والی وین چکری انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری […]

ایٹمی تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

ایٹمی تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

نیویارک: اقوام متحدہ نے ایٹمی تجربہ کرنے کی پاداش میں شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کی تیل درآمدات کو محدود اور ٹیکسٹائل برآمدات پر پابندی لگادی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پابندیوں کی قرارداد متفقہ طور پر […]

آزادی کپ: لاہور میں بارش کی پیش گوئی

آزادی کپ: لاہور میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آزادی کپ کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ سات ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون لاہور پہنچ چکی ہے ۔ ایونٹ کو یادگار بنانے کے تمام انتظامات مکمل […]

کنیکٹی کٹ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

کنیکٹی کٹ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

کنیکٹی کٹ: طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ، پائلٹ کو معمولی زخم آئے ، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں چھوٹا طیارہ گرگیا، خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا، طیارہ گرنے کی فوٹیج کیمرے میں قید ہوگئی۔ امریکا میں چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث ائیرپورٹ […]

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پانچ روز قبل بازیاب ہونے والے تاجر کی گاڑی بھی ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں اے وی سی سی پولیس اور اغوا کاروں […]

سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں: سراج الحق

سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں: سراج الحق

اسلام آباد: سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے سپریم کورٹ کے باہر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران شاہی خاندان وہی فیصلہ قبول کریں گے جو انکے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، شریف فیملی […]

احتساب مارچ کا مقصد؟ اصل ضرورت قانون سازی

احتساب مارچ کا مقصد؟ اصل ضرورت قانون سازی

جماعت اسلامی کے علاوہ کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے والے چیمپئن اب خاموش کیوں؟ لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ملک میں کرپشن اوربے ضابطگیوں کے لامتناہی سلسلہ کیخلاف احتساب مارچ کے عمل کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں؟ کیا اس سے ملک کے اندر موثر احتسابی عمل کے حوالہ سے پیشرفت ہو سکے گی؟۔پاکستان […]

صوبے میں پہلی بار

صوبے میں پہلی بار

آپ کو تو پتہ ہے کہ ہم کچھ ضرورت سے زیادہ ڈرپوک واقع ہوئے ہیں چنانچہ جب بھی کوئی معاملہ سامنے آتا ہے توہمارے دل میں اندیشہ ہائے دور ودراز کا ہجوم سا ہوجاتا ہے اور کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ یہ تو ہم نے آپ […]

برطانیہ میں بلیک پڈنگ پھینکنے کے دلچسپ مقابلے

برطانیہ میں بلیک پڈنگ پھینکنے کے دلچسپ مقابلے

برطانیہ میں بلیک پڈنگ پھینکنے کے دلچسپ اور روایتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد شرکت کرکے خوب محظوظ ہوئے اس منفرد کھیل میں کھلاڑیوں کو پڈنگ کو 12فٹ اونچے مقررہ مقام تک پھینکنے کی بھرپور کوشش کرکے مقابلہ اپنے نام کرنا تھا جس میں ہر کھلاڑی کو تین […]

شام میں فضائی حملہ، 19شہری ہلاک

شام میں فضائی حملہ، 19شہری ہلاک

شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 19شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ فضائی حملے ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیے ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ دو روز سے سرکاری فورسز شدید […]

انتظار ختم، پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا

انتظار ختم، پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا

شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں جائے گا۔ میچ کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور یہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مصنوعی روشنیوں میں […]

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (سندھ زون) کے صدر عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی آمد کا قبل ازوقت فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے […]

کراچی: ٹرک اور سوزوکی میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کراچی: ٹرک اور سوزوکی میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کراچی میں ملیر لنک روڈ پرٹرک اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک اور سوزوکی کی ٹکر سے 2 خواتین اور 2بچے بھی جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post […]

سوئٹزرلینڈ: ٹرینوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی

سوئٹزرلینڈ: ٹرینوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی

سوئٹزرلینڈ میں 2ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ایک سوئس گاؤں کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر ٹرین سے دوسری ٹرین کا انجن آکر ٹکرا گیا۔ حادثے میں زیادہ تر اسکول کے بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر […]

تینوں میں کوئی فرق نہیں

تینوں میں کوئی فرق نہیں

کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ جن احتساب عدالتوں میں آصف علی زرداری دھکے کھایا کرتے تھے انہی احتساب عدالتوں میں نواز شریف اور ان کے بچوں کے بھی چکر لگیں گے۔ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے، جنرل پرویز مشرف اس ملک کے حکمران تھے، نواز شریف ایک ڈیل کے ذریعہ سعودی عرب […]

مختلف شہروں میں 3 لڑکیوں سمیت 7افراد کی خودکشی

مختلف شہروں میں 3 لڑکیوں سمیت 7افراد کی خودکشی

رحیم یار خان: چنیوٹ کے نوجوان نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی کے بعد چھریوں کے وار کر کے ساس کو قتل کیا اور خود زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی مختلف شہروں میں 3 لڑکیوں سمیت 7 افراد نے خودکشی کر لی جبکہ 4 افراد نے خو دکشی کی کوشش کی ۔ چنیوٹ […]

لاہور میں قومی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور میں قومی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور: قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 204 لاہور ائیر پورٹ پر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 204  دبئی سے لاہور پہنچی جہاں ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے سامنے سے سکیورٹی اہلکار گزر گیا، ذرائع کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف […]

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران سیکڑوں کشمیریوں […]

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 16 سال مکمل

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 16 سال مکمل

امریکا میں نائن الیون حملوں کو سولہ سال مکمل ہوگئے، حملوں کے بعد امریکا کی طرف سے شروع کی گئی دہشت گردی کےخلاف جنگ آج بھی جاری ہے، جس میں افغانستان اور عراق سمیت کئی ملک تباہی کا نشانہ بنے، پاکستان میں 60 ہزار سے زائد شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں گئیں، پھر بھی […]

امریکا: ٹیکساس میں فائرنگ سے 7افراد ہلاک

امریکا: ٹیکساس میں فائرنگ سے 7افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے  2افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور مارا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر پلانو میں رات گئے پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جب پولیس […]

شمالی کوریا پر مزید پابندیاں، سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی

شمالی کوریا پر مزید پابندیاں، سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی

شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ ہوگی ۔شمالی کوریا نے مزید پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔ امریکا نے میزائل اور جوہری تجربے کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگوانے کے لیے6 ستمبر کو سلامتی کونسل میں قرار […]

کراچی: بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کو 5 برس بیت گئے

کراچی: بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کو 5 برس بیت گئے

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ اور اس میں 260 افراد کے زندہ جل جانے کے واقعہ کو آج پانچ سال ہو گئے۔ جے آئی ٹی بنی، تحقیقات میں پیشرفت کے دعوے بھی ہوئے لیکن مرکزی ملزمان آج بھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین آج […]