counter easy hit

in

افغانستان امریکی بمباری، آپریشن میں داعش، طالبان رہنماؤں سمیت 38 شدت پسند ہلاک

افغانستان امریکی بمباری، آپریشن میں داعش، طالبان رہنماؤں سمیت 38 شدت پسند ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری اور افغان فورسز کے آپریشن میں داعش اور طالبان کے رہنماؤں سمیت 38 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ امریکی جنرل جان نکلسن نے بتایا کہ صوبہ کنڑ میں بمباری کے دوران داعش کا صوبائی کمانڈر عبدالرحمن ہلاک ہوگیا، امریکی جنرل نے مزید بتایا کہ صوبہ کنڑ کے ضلع درائے پیچ […]

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکا سے وطن پہنچ گیا

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکا سے وطن پہنچ گیا

کراچی: لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالب علم محمد احمد امریکا سے 4 ماہ علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکا سے 4 ماہ کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گیا جس کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، رشتے داروں اور عزیزوں نے احمد […]

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ ہر سال کی طرح رواں برس بھی کشمیری عوام  قابض بھارتی فوج کے تمام تر مظالم اور پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جشن آزادی منارہے ہیں۔ وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سبز […]

70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے، شہباز شریف

70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے جب کہ آج اشرافیہ مجھ سمیت کٹہرے میں کھڑی ہے۔ لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد […]

اداروں میں کچھ لوگ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

اداروں میں کچھ لوگ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ […]

ملک بھر میں 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

قوم آج 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے اور ملک میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی، […]

مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک، 180 زخمی

مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک، 180 زخمی

قاہرہ: مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام […]

اسلام آباد میں ایئر شو کی ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد میں ایئر شو کی ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کے لیے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں ہورہی ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی جارہی ہیں۔ پاک فضائیہ […]

ریلی میں بچے کی ہلاکت: نواز شریف اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ کی درخواست

ریلی میں بچے کی ہلاکت: نواز شریف اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ کی درخواست

درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی، درخواست گزار کا بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ذوالفقار بھٹو کیس کی طرز پر ٹرائل کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں چلا نے کی استدعا۔ اسلام آباد: نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ میں نواز شریف اور ساتھیوں کیخلاف […]

بھارتیوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد

بھارتیوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد

نئی دہلی: پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرپاکستان کے حریف سمجھے جانے والے ملک بھارت نے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارک باد دے دی ہے۔ پاکستانی قوم اپنا سترواں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف اورنہایت پرجوش ہے جہاں کراچی سے خیبرتک جیوے جیوے پاکستان کی آوازیں بلند ہیں اورعوام ہرسال کی طرح […]

بھارت کے اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 60 بچے ہلاک

بھارت کے اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 60 بچے ہلاک

گورکھ پور: بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی […]

نیب کا سندھ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

نیب کا سندھ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری محکموں میں کرپشن کی تحقیقات میں نیب کا اختیار ختم کرنے سے متعلق بل منظور کیا ہے جس کےبعد نیب کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں ہوگا۔ نیب کے سینئر ترجمان کا مؤقف ہے کہ نیب […]

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری، اسپتالوں میں کام بند

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری، اسپتالوں میں کام بند

لاہور: پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 12 ویں روز بھی جاری ہے۔ پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت […]

جی ٹی روڈ ریلی؛ اہداف کے تناظر میں

جی ٹی روڈ ریلی؛ اہداف کے تناظر میں

نواز شریف کی ریلی کامیاب رہی یا نہیںیہ بات قابل بحث ہے۔۔گو کہ ریلی ابھی مکمل نہیں ہو ئی۔ اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگلے مراحل پہلے مراحل سے بھی زیادہ کامیاب ہو نگے۔ لاہور میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس لیے کامیابی کوئی بحث نہیں۔سیاسی ریلیوں میں جب ایک خاص تعداد […]

وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی میں عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈارسے ای سی سی کے چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ وزیراعظم کی مصروفیت یا کسی اور وجہ سے […]

کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد گرفتار، آئی ایس پی آر

کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد گرفتار، آئی ایس پی آر

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے  31 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان اورپولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک، کچھی، شہوانی، سریاب، ہزارگنجی، […]

نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچہ کچل ڈالا

نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچہ کچل ڈالا

لالہ موسیٰ: جہلم سے لاہور جانے والی ریلی میں نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ وزیراعظم کے منصب سے نااہل ہونے والے نوازشریف کی ریلی اب گجرات پہنچ چکی ہے اور ان کے قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں نے اپنے قائد کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ لالہ […]

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحویل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں قریب ٹرک بھی موجود تھا۔ مقامی […]

کپاس کے پیداواری ہدف میں 14 لاکھ 40 ہزار بیلز کی کمی

کپاس کے پیداواری ہدف میں 14 لاکھ 40 ہزار بیلز کی کمی

1 کروڑ 26 لاکھ بیلز کا نیا ہدف مقرر، مزید کمی کا خدشہ ہے :چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کی گفتگو کراچی: پنجاب اور سندھ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رقبے پر کپاس کاشت ہونے کے دعوؤں کے باوجود کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) نے گزشتہ روز اپنے پہلے […]

بدعنوانی میں ملوث شخصیات اور افسروں نے سکھ کا سانس لیا

بدعنوانی میں ملوث شخصیات اور افسروں نے سکھ کا سانس لیا

گریڈ 18 سے اوپر کے افسر کے عملے کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی ، صوبائی اینٹی کرپشن ماتحت ملازمین کیخلاف کارروائی کرتا ہے افسر نظر نہیں آتا : ماہرین کراچی: سندھ میں نیب کا کردار صوبائی اداروں میں ختم ، کرپشن میں ملوث اہم شخصیات اور افسران نے سکھ کا سانس لے لیا ، ماتحت عملہ […]

پاکستان میں جمہوریت کا فریب

پاکستان میں جمہوریت کا فریب

یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ پاکستان کے بیشتر تاریخ نویسوں نے سیاسی ادوارکو نصف نصف دو مساوی حصوں میں بانٹ رکھا ہے۔ ایک دورکو جمہوری دوسرے دورکو آمرانہ اور نواز شریف کے دور کو بھی جمہوری دور میں شامل کرلیا گیا  ہے۔ حالانکہ نواز شریف پنجاب کے وہ وزیر ہیں جنھیں فوجی جنرل نے نامزد […]

کراچی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیرلاپتہ

کراچی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 20 ماہی گیرلاپتہ

اسلام آباد: چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں […]

مذاکرات ناکام: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری

مذاکرات ناکام: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری

پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات ناکام ہونے کےبعد ڈاکٹرز کی ہڑتال 11 ویں روز بھی جاری ہے۔ پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے نمائندوں اور ینگ […]

نوازشریف ذاتی مسئلے میں ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں، شیخ رشید

نوازشریف ذاتی مسئلے میں ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ستھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا […]