counter easy hit

in

فیصل آباد میں گائناکالوجسٹ قتل کا مرکزی ملزم جیل میں ہلاک

فیصل آباد میں گائناکالوجسٹ قتل کا مرکزی ملزم جیل میں ہلاک

فیصل آباد: معروف  گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمود علیم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم جیل میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ فیصل آباد پولیس نے معروف  گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کے الزام میں دو ملزمان میاں عرفان اور امان اللہ کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں […]

جنوبی سوڈان میں پناہ گزینوں کا پاکستانی ڈاکٹروں اور عملے کو خراج تحسین

جنوبی سوڈان میں پناہ گزینوں کا پاکستانی ڈاکٹروں اور عملے کو خراج تحسین

اسلام آباد: اقوام متحدہ اور جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں نے افریقی یونین اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی دستے کے ڈاکٹروں، طبی عملے اور شعبہ انجینئرنگ کی کارگردگی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے. دنیا میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں کے ضمن میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن […]

سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد: نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں  درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس […]

خدیجہ قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم کو 7سال قید

خدیجہ قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم کو 7سال قید

لاہور: عدالت نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ حسین کو سات سال قید کی سزا سنا دی، جس کے بعد مجرم کو کمرہ […]

پاک بحریہ میں مقامی ساختہ ’’پی این ایس ہمت‘‘ کی شمولیت

پاک بحریہ میں مقامی ساختہ ’’پی این ایس ہمت‘‘ کی شمولیت

کراچی: ملکی وسائل سے تیار کردہ دوسرے فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ ’’پی این ایس ہمت‘‘ کو پاک بحریہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ پاک بحریہ میں نئے جہاز کی کمیشننگ کی پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 99 کروڑ کے سودے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 99 کروڑ کے سودے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 106 پوائنٹس رہی اور 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے ہے۔ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ […]

امریکی سینیٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل مسترد

امریکی سینیٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل مسترد

امریکی سینیٹ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل مسترد کردیاہے۔امریکی میڈیاکےمطابق سینیٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل کےلئے رائے شماری کی گئی جس میں تناسب 49-51 رہا۔ رائے شماری کے ابتدائی لمحات میں ریپبلکن سینیٹر ز جان مکین،سوزن کالنزاور لیزا مرکواسکی نے اوباما ہیلتھ کیئربل میں ڈیموکریٹکس کاساتھ دیا۔ اس طرح امریکی صدر کو اوباما ہیلتھ […]

وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس

وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورت اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار، سعد رفیق، احسن اقبال، وزیرمملکت رانا تنویر، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور امیر مقام سمیت عرفان […]

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز

آج وزیراعظم نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنایا جارہا ہے اور سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ پاناما کیس کے فیصلےکے تناظر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کاآغازہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس ابتدا میں ہی 1100 پوائنٹس گر گیا۔ معاشی تجزیہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی نظریں […]

سندھ اسمبلی میں بھنگ کے چرچے، عوامی مسائل نظرانداز

سندھ اسمبلی میں بھنگ کے چرچے، عوامی مسائل نظرانداز

کراچی: ’’آگ لگی ہے بستی میں، سندھ اسمبلی مستی میں‘‘ رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی نے بھنگ کی تعریف میں آسمان و زمین کے قلابے ملاتے ہوئے اسے ’’صوفی بوٹی‘‘ قرار دیا اور فرمایا کہ صوفی بھنگ کو نشہ نہیں بلکہ سکون کی جڑی بوٹی قرار دیتے ہیں۔ موصوف رکن اسمبلی نے اس خواہش کا بھی […]

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ترجمان دفترخارجہ

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، بھارت پیلٹ گن کو نہتے کشمیریوں پر استعمال کررہا ہے، […]

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لیے بینچ تشکیل دے دیئے جس میں پاناما کیس کا بینچ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز افضل خان بینچ کے سربراہ ہیں جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید بینچ کے رکن […]

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں، اعزاز چودھری

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت موجود ہیں، اعزاز چودھری

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ یہ بات اعزاز چوہدری نے انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سےخطاب کے دوران کہی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے باعث پاکستان سے فرار دہشتگروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں […]

چیف جسٹس نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ گزشتہ روزملتان کے علاقے راجہ پور میں پنچایت نے لڑکی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کا حکم دیا تھا جس پر متاثرہ لڑکی کے بھائی نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔ چیف […]

سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی

سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت آج دوبارہ ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ آئینی درخواست کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع […]

ٹینکر مالکان کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی صورتحال معمول پر آگئی

ٹینکر مالکان کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی صورتحال معمول پر آگئی

حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرکے تیل کی سپلائی بحال کردی جس کے بعد ملک بھر میں صورتحال معمول پر آگئی ہے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن، کنٹریکٹرز اور حکومت کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا دوسرا دور وزارت پیٹرولیم کے دفتر […]

کراچی: مختلف علاقوں میں آپریشن، 5ملزمان گرفتار، 22زیر حراست

کراچی: مختلف علاقوں میں آپریشن، 5ملزمان گرفتار، 22زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن میں 22افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گلبہار، فردوس کالونی اور حاجی مرید گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن لیاری گینگ وار کے کارندے […]

جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ آئینی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ دوران […]

ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی

ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی

ملتان: راجا پور میں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ملتان کے نواحی علاقے راجا پور میں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا، 16 جولائی کو عمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، معاملے کا فیصلہ کرنے […]

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ترانہ لازمی قرار

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ترانہ لازمی قرار

نئی دہلی: مدراس ہائی کورٹ نے ایک مقدمے کا عجیب و غریب فیصلہ دیتے ہوئے ’’وندے ماترم‘‘ کو بھارت کا قومی ترانہ قرار دیتے ہوئے حکم صادر فرمایا ہے کہ یہ ’’قومی ترانہ‘‘ اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک بار، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفتروں میں ہر مہینے کے دوران […]

ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتیں 17 ہوگئیں، شیو سینا رہنما گرفتار

ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتیں 17 ہوگئیں، شیو سینا رہنما گرفتار

ممبئی میں کثیرالمنزلہ عمارت گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ پولیس نے مکینوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنما کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ممبئی میں سدھی سائی کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کثیرالمنزلہ عمارت گرگئی تھی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جس کے بعد […]

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی ڈبلیو ڈی میں 22ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی ڈبلیو ڈی میں 22ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) میں 21 ارب 75 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیب میں پی ڈبلیو ڈی کے 60 کروڑ روپے کے 2 مقدمات جبکہ ایف آئی اے میں 39 کروڑ 65 لاکھ روپے […]

افغانستان میں طالبان کا ایک اور ضلع پر قبضہ

افغانستان میں طالبان کا ایک اور ضلع پر قبضہ

کابل /  واشنگٹن: طالبان نے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے، یوں طالبان پچھلے 3 دنوں میں 3 نئے اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔ جانی خیل نامی یہ ضلع گزشتہ روز صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان […]

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کا بے گناہی پر اصرار

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کا بے گناہی پر اصرار

کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل اپنی بے گناہی پر اصرار کرنے لگے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹریبیونل کی کارروائی کے دوران برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنز اینڈریو کی گواہی کے موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ اسکینڈل میں مبینہ طور پر عمر اکمل اور محمد […]