counter easy hit

in

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 17 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔ پیر کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 565 پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ابتدا سے ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار […]

قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان عدالت میں چیلنج

قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان عدالت میں چیلنج

 اسلام آباد: چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم دینے کا اعلان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا اعلان اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب […]

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور

 سرگودھا: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے جس کے بعد کچھ دیر میں انہیں رہا کردیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ عدالت کے باہر جمشید دستی […]

پاکستان میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل

پاکستان میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل

 اسلام آباد: پاک فوج میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں مختلف میزائلوں کے کئی تجربات کرے گا۔ یہ میزائل ممکنہ طور پر جدید قسم کے کروز اور بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں جن کا مقصد دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔ اس مقصد کےلیے پاک فوج نے آئندہ […]

محلوں میں جے آئی ٹی ہونے پر بھی مسلم لیگ (ن) والے شور کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

محلوں میں جے آئی ٹی ہونے پر بھی مسلم لیگ (ن) والے شور کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہماری جے آئی ٹی تو جیل میں ہوئی جب کہ ان کی محلوں میں ہورہی ہے پھر معلوم نہیں مسلم لیگ (ن) والے اتنا شور کیوں کررہے ہیں۔ کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ معلوم نہیں […]

بہاولپور: نہر میں شگاف، پانی بستیوں میں داخل

بہاولپور: نہر میں شگاف، پانی بستیوں میں داخل

بہاولپور کی نہر سکس ایل میں پچا س فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے آس پاس کی بستیوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ گنے اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی۔ محکمہ انہار کے مطابق نواحی علاقے بستی سپرا کے قریب نہر میں پڑنے والے شگاف کے باعث گھر وں میں پانی داخل ہوگیا ، جس […]

حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے تیسری پیشی

حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے تیسری پیشی

وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ کر انہوں نے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور پھر وہ اندر چلے گئے۔ اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے […]

جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

برلن: جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے آؤگسبرگ اور وُرسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔ پولیس کےمطابق گرفتار […]

طارق شفیع دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

طارق شفیع دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیراعظم نوازشریف کےکزن طارق شفیع پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے، طارق شفیع کو دوسری بارطلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15مئی کواپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔جےآئی ٹی کےپاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے8دن باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ طارق شفیع سے حدیبیہ […]

کراچی میں بجلی کی فنی خرابیاں دور نہ کی جاسکیں

کراچی میں بجلی کی فنی خرابیاں دور نہ کی جاسکیں

کراچی میں بجلی کی مسلسل فراہمی کا سلسلہ اب بھی بحال نہ ہوسکا اور فنی خرابی دور نہ کی جاسکی۔ کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش رہی اور کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ […]

حب میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے 11 افراد جاں بحق

حب میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے 11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع حب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کی تعداد11 ہوگئی جبکہ 3 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے بعد صوتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف شہروں […]

ویمن ورلڈ کپ میں آج بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ویمن ورلڈ کپ میں آج بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

انگلینڈ میں ویمن ورلڈ کپ کا بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ لندن: ویمن ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہوں گے۔ ڈربی میں مقابلہ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ثنا میر الیون اہم میچ […]

اڈیالہ جیل میں قیدی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

اڈیالہ جیل میں قیدی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے گلے میں پھندہ ڈال کر میبطہ طور پر خودکشی کرلی۔  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدی محمد امیر نے پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ جیل اسپتال کے نفسیاتی وارڑ میں زیرعلاج تھا جس نے وارڈ کے بیت الخلاء میں چادر سے گلے میں پھندہ ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ […]

بنوں میں افغان مہاجر کیمپ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

بنوں میں افغان مہاجر کیمپ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

بنوں: غوریوالہ میں افغان مہاجر کیمپ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کی ہوئی ہیں۔ بنوں میں افغان مہاجرکیمپ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کوشناخت کے لیے فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قتل کی اصل وجوہات جاننے […]

یمن میں ہیضہ سے 1500 افراد ہلاک، 2 لاکھ سے زائد متاثر

یمن میں ہیضہ سے 1500 افراد ہلاک، 2 لاکھ سے زائد متاثر

صنعا: یمن میں ہیضہ کی وباء کے باعث چند ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران […]

کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک

کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک

کراچی میں پولیس نے کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ منگھوپیر میں مری گوٹھ میں فائرنگ سے رحیم بگٹی نامی شخص ہلاک ہوگیا،واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بنارس کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عمران زخمی […]

امریکا: آرکنسا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،28 افراد زخمی

امریکا: آرکنسا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،28 افراد زخمی

امریکی ریاست آرکنسا کےشہر لٹل راک کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 28 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے میں دہشت گردی کا امکان رد کردیا۔ پولیس کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کےشہر لٹل راک کے نائٹ کلب میں کنسرٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے 28 افراد […]

انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز کا میلہ 8 جولائی کو کراچی میں سجے گا

انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز کا میلہ 8 جولائی کو کراچی میں سجے گا

پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز کا میلہ سجنے کو تیار ہے، سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینیو اینڈ کمپنی 8 جولائی کو کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں ایکشن میں ہوگی۔ ملک میں انٹرنیشنل فٹبال سیریز کے سلسلے میں دو میچوں کی سیریز اگلے ہفتے کراچی اور لاہور میں ہوگی۔ سابق برازیلین اسٹارز رونالڈینییو، رابرٹو کارلوس […]

لاڑکانہ میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

لاڑکانہ میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

لاڑکانہ میں کراچی جانے والی مسافر بس درگاہ یوسف شاہ جیلانی کے قریب الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے بس پر کنٹرول نہ رکھ سکا تھا۔ زخمی مسافروں کو طبی امداد کیلئے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Post Views – پوسٹ کو […]

عمران خان پارٹی سے جانیوالے گندے انڈوں کو الیکشن میں ٹکٹ بھی نہیں دیں گے، آصف زرداری

عمران خان پارٹی سے جانیوالے گندے انڈوں کو الیکشن میں ٹکٹ بھی نہیں دیں گے، آصف زرداری

مورو: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں تو کھنچوا رہے ہیں لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیں گے۔ مورو میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں بہت دور تک سوچنا پڑتا […]

لفٹ گرنے کا واقعہ: آخری زخمی دم توڑ گیا، لفٹ مالک اور آپریٹرز عدالت میں پیش

لفٹ گرنے کا واقعہ: آخری زخمی دم توڑ گیا، لفٹ مالک اور آپریٹرز عدالت میں پیش

لفٹ میں سوار تمام 13 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈولی لفٹ میں 10 سواریوں کی گنجائش ہوتی ہے اور زبردستی اوور لوڈنگ کی گئی:ڈولی لفٹ مالک مری: گلیات میں ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ میں آخری زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، لفٹ مالک اور دو آپریٹرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ […]

نوابشاہ میں آئل ٹینکر کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی

نوابشاہ میں آئل ٹینکر کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی

نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آِیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں ہزاروں لیٹر پیٹرول موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر فائر بریگیڈ تاحال […]

سرفراز نے عظیم کپتانوں میں شامل ہونے کا ارادہ کرلیا

سرفراز نے عظیم کپتانوں میں شامل ہونے کا ارادہ کرلیا

لاہور:  سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے باوجود کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں، انھوں نے غلطیوں سے سبق سیکھ کر عظیم کپتانوں کی صف میں شامل ہونے کا ارادہ کر لیا۔ ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے، پُرتپاک استقبال اور عزت […]

نیویارک کے برونکس اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹرز سمیت متعدد زخمی

نیویارک کے برونکس اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹرز سمیت متعدد زخمی

نیویارک: برونکس لبنان اسپتال میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 3 ڈاکٹرز سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے برونکس لبنان اسپتال میں ایک شخص لیب کوٹ پہنے داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکٹرز سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت تشیوشناک […]