counter easy hit

in

پاکستان کا سعودی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر ’’ریڈ لائنز‘‘ کھینچنے کا فیصلہ

پاکستان کا سعودی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر ’’ریڈ لائنز‘‘ کھینچنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے ہمسایہ ملک ایران سے تعلقات پر منفی اثرات سے بچنے کیلیے سعودی اتحاد میں قائم ہونے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر ’’ریڈلائنز‘‘ کھینچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ ریاض میں ہونے والی حالیہ عرب اسلامک امریکا سربراہ کانفرنس میں سعودی حکام کے بیانات کے […]

اسلام آباد ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 پی آئی اے اہلکار گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 پی آئی اے اہلکار گرفتار

اسلام آباد: بے نظیر ائیرپورٹ سے پی آئی اے کے 2 ملازمین کو 3 افغان خواتین کو جعلی دستاویزات پر لندن بھجوانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ہے۔  پی آئی اے کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے دنیا بھر میں وطن عزیز کی بدنامی کی نئی داستانیں لکھی جارہی ہیں۔ ابھی بیرون ملک جانے […]

دفاعی بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 79 ارب روپے کا اضافہ

دفاعی بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 79 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 79 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے باوجود دفاع کیلئے فنڈز بھارت سے چھ گنا کم ہیں۔ اسلام آباد: مسلح افواج کیلئے مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مختص فنڈز سوا نو ارب ڈالر کے برابر ہیں۔ بھارت نے دو […]

اجرت میں معمولی اضافہ شرمناک ، مزدور وں نے بجٹ مسترد کر دیا

اجرت میں معمولی اضافہ شرمناک ، مزدور وں نے بجٹ مسترد کر دیا

تنخواہیں مہنگائی کے مطابق بڑھنی چاہئیں، کم از کم اجرت 20 ہزار کرنے کا مطالبہ بجٹ میں سرمایہ داروں کو خوش کیا گیا، حبیب جنیدی،لیاقت ساہی و دیگر کا رد عمل کراچی: مزدور رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام اور مزدور دشمن قرار دیا ہے ۔ موجودہ بجٹ سرمایہ داروں کو […]

رمضان کے دوران صحن کعبہ میں نوافل ادا کرنے پر پابندی

رمضان کے دوران صحن کعبہ میں نوافل ادا کرنے پر پابندی

یہ اقدامات رش کو کم سے کم کرنے اور مطاف میں طواف کرنیوالوں کو بڑی مشکل سے بچانے کیلئےکئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ: مطاف یعنی صحن کعبہ میں ویسے تو ہمیشہ ہی رش رہتا ہے تاہم رمضان المبارک میں دنیا بھر سے آئے عمر ہ زائرین کی وجہ سے رش میں بے پناہ اضافہ ہو […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،11 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،11 نوجوان شہید

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونیوالوں میں برہان وانی کا قریبی ساتھی سبزر احمد بٹ بھی شامل ہے، ان افراد کو دوران حراست گولیاں ماری گئیں۔ سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ،برہان وانی کے قریبی ساتھی سبزراحمد بٹ سمیت 11 نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ جب کہ عوام نے […]

قصورمیں پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں ملوث مجرموں کو 8،8 بار سزائے موت کا حکم

قصورمیں پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں ملوث مجرموں کو 8،8 بار سزائے موت کا حکم

قصور: پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی کو قتل کرنے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 8،8 بار سزائے موت اور 10،10 لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی گئی ہے۔ قصور میں پی ٹی آئی رہنما کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل […]

کراچی: رمضان میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

کراچی: رمضان میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

کراچی میں رمضان المبارک میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلیے لیاری ایکسپریس وے کو مخالف سمت میں کھولنے کے فیصلے سمیت شہر کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ۔ ہر سیکٹر کی کمانڈ ایس ایس پی رینک کے افسر کو دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کے مطابق رمضان المبارک […]

کراچی: پولیس کی مختلف کار روائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کی مختلف کار روائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بفرزون میں لوٹ مار کے دوران گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،زخمی ملزم سے اسلحہ، 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے […]

امریکی محکمہ خا رجہ میں اس سال دعوت افطار نہیں ہوگی

امریکی محکمہ خا رجہ میں اس سال دعوت افطار نہیں ہوگی

امریکی محکمہ خا رجہ میں اس سال رمضان پر دعوت افطار نہیں ہوگی۔ ٹرمپ انتظامیہ 20 سال سے قائم روایت توڑنے پر کمر بستہ ہیں۔ امریکی عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ محکمہ خارجہ کے ریلیجن آفس نے تقریب کے لیے اجازت مانگی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے دعوت افطار تقریب کی درخواست مسترد کردی […]

سحر و افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وزارت پانی بجلی

سحر و افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وزارت پانی بجلی

ترجمان وفاقی وزارت پانی بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق دیگر اوقات میں شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ ادھر کمشنر کراچی نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے […]

بنگلا دیش میں سپریم کورٹ کے باہر سے دیوی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا

بنگلا دیش میں سپریم کورٹ کے باہر سے دیوی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے باہر نصب یونانی دیوی کا متنازع مجسمہ 6 ماہ بعد ہی ہٹا دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اسلام پسندوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت کے […]

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے 35 افراد ہلاک

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے 35 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر میں عیسائیوں سے بھری بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 35  افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں ڈھائی سو کلومیٹر دور صوبہ المنیا میں قبطی عیسائی بس میں سوار ہوکر گرجا گھر جارہے تھے کہ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے جتھے نے فائرنگ کردی، […]

یونان کے سابق وزیراعظم ’خط بم‘ حملے میں زخمی

یونان کے سابق وزیراعظم ’خط بم‘ حملے میں زخمی

ایتھنز: یونان میں سابق وزیراعظم کی گاڑی میں ہونے والے خط بم دھماکے میں لوکاس پاپا ڈیموس اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سابق وزیراعظم لوکاس پاپا ڈیموس کی گاڑی پر خط بم حملہ کیا گیا جس میں لوکاس پاپا ڈیموس اور ان […]

وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کررہے ہیں

وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں مالی سال برائے 18-2017 کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز سادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال برائے 18-2017 بجٹ پیش کررہے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزدور کی […]

زیر گردش نوٹوں کی مالیت 38 کھرب سے بڑھ گئی

زیر گردش نوٹوں کی مالیت 38 کھرب سے بڑھ گئی

حکومت نے اس مہینے 127ارب روپے کے نوٹ چھاپے، زیر گردش نوٹوں کی مالیت 38 کھرب سے بڑھ گئی۔ حکومت کی طرف سے اخراجات پورے کرنے کے لئے اس مہینے کے دو ہفتوں کے دوران اوسطاً روزانہ 9 ارب سات کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔ مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت […]

ایگزیکٹ کے بحرین میں بھی جعلی آن لائن کاروبار کا انکشاف

ایگزیکٹ کے بحرین میں بھی جعلی آن لائن کاروبار کا انکشاف

جعلی ڈگریوں کے لیے بدنام کمپنی ایگزیکٹ کے بحرین میں بھی جعلی آن لائن کاروبار کا انکشا ف ہواہے ، بحرین کےصف اول کے روزنامے نے’ایگزیکٹ‘کی دھوکہ دہی کا بھانڈا پھوڑدیا، ہزاروں نوجوانوں کو جھانسا دینے کےلیے بحرینی وزارت خارجہ کے جعلی نمبروں کا استعمال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی نے بحرین […]

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فتوحات کی قحط سالی کا شکار

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فتوحات کی قحط سالی کا شکار

لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  فتوحات کی قحط سالی کا شکار رہا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایونٹ کا آغاز آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے نام سے 1998 میں ہوا، بعد ازاں 2002 میں اسے چیمپئنز ٹرافی کا نام دے دیا گیا۔ میگا ایونٹ میں […]

پی ایس ایل فکسنگ کیس نے چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی کو مزید چوکنا کر دیا

پی ایس ایل فکسنگ کیس نے چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی کو مزید چوکنا کر دیا

دبئی: پی ایس ایل فکسنگ کیس نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو مزید چوکنا کردیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فکسنگ کے حوالے سے بظاہر کوئی خطرہ نہیں لیکن کسی بھی صورت سہل پسندی نہیں برتی جا سکتی۔ انھوں […]

ٹرمپ کے داماد کے خلاف روسی رابطوں کی تحقیقات

ٹرمپ کے داماد کے خلاف روسی رابطوں کی تحقیقات

واشنگٹن: ایف بی آئی نے 2016 کے صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے بااثر مشیر جیئرڈ کشنر کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا نے سیکیوریٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جیئرڈ کشنر نے دسمبر میں روسی سفارت کار سرگائی کزلیئک […]

اصلاحات کا ایجنڈا ہر صورت میں مکمل کریں گے، وزیراعظم

اصلاحات کا ایجنڈا ہر صورت میں مکمل کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم عوام کے جواب دہ ہیں، ہر صورت میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے پانچویں […]

کویت میں منشیات کا اسمگلر کبوتر گرفتار

کویت میں منشیات کا اسمگلر کبوتر گرفتار

کویت: وہ زمانے گئے جب خلیل خاں فاختہ اُڑایا کرتے تھے اور کبوتروں سے صرف پیغام رسانی کا کام لیا جاتا تھا کیونکہ چند روز پہلے کویت کے کسٹم حکام نے ایک ایسا کبوتر ’’گرفتار‘‘ کیا ہے جو منشیات کی ننھی ننھی گولیاں کویت سے عراق اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ کویتی اخبار کے مطابق […]

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی شیلنگ کے بعد ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پرکسانوں کی جانب سے بجٹ میں مراعات کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا جارہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ باردانے […]