counter easy hit

in

ڈومینیکا میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست

ڈومینیکا میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست

ڈومینیکا میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ یہ سیریز پاکستان نے 1- 2 سے جیت لی ہے۔ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے سیریز […]

کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری کوہاٹ( یس اردو نیوز) شیر کوٹ کوہاٹ میں آج اہم قومی مسائل پر ہونے والے جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اس  قومی جرگہ میں اورکزئی، کرم ایجنسی، […]

گوادر ميں شہید ہونے والے 9 مزدوروں کی نماز جنازہ ادا

گوادر ميں شہید ہونے والے 9 مزدوروں کی نماز جنازہ ادا

گوادرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سےجاں بحق 9 مزدوروں کی نمازجنازہ نوشہرو فیروزمیں ان کے آبائی علاقےگاؤں صدیق لاکھو میںادا کی گئی جس کے بعد ان کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزرا اور اہل علاقہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر […]

تحریک انصاف ملک میں قائم ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف لڑ رہی ہے، عمران خان

تحریک انصاف ملک میں قائم ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف لڑ رہی ہے، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قائم ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف لڑ رہے ہیں جب کہ ملک کے کسی بھی ادارے میں میرٹ نہیں۔ تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کس کو ملنا ہے […]

کچھ لوگوں نے ملک میں افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، چوہدری نثار

کچھ لوگوں نے ملک میں افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، چوہدری نثار

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، […]

کابل میں دھماکا، دو افراد ہلاک ،2 زخمی

کابل میں دھماکا، دو افراد ہلاک ،2 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔ افغان حکام کےمطابق افغان واٹرسپلائی محکمے کی گاڑی نشانہ بنی جس میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کےمطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین افغان واٹرسپلائی محکمے کی ملازم تھیں۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے […]

سکھر میں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

سکھر میں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

سکھر: سرکاری اسپتال ميں سہولیات کے فقدان کے باعث خاتون نے رکشہ ميں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی گزشتہ 9 برسوں سے برسراقتدار ہے لیکن حجومتی سطح پر دعوؤں کے باوجود صورت حال اس قدرخراب ہے کہ سرکاری اسپالوں میں بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں اور لوگ اپنے پیاروں کو لیے دردر […]

عالمی رینسم ویئر حملہ، 100 ملکوں میں ہزاروں کمپیوٹروں کا ڈیٹا یرغمال

عالمی رینسم ویئر حملہ، 100 ملکوں میں ہزاروں کمپیوٹروں کا ڈیٹا یرغمال

سائبر سیکیوریٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکروں کی جانب سے گزشتہ روز انٹرنیٹ کی تاریخ میں ’’رینسم ویئر‘‘ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی جس میں برطانیہ، روس، یوکرین، تائیوان، بھارت، چین، اٹلی، مصر، اسپین اور امریکا سمیت اب تک 100 ملکوں میں کمپیوٹروں پر 45000 حملے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ ان […]

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی اجازت دیدی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی اجازت دیدی

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی ہے۔ بھاتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیلیے دہلی کے ساتھ ہلالی پرائم منسٹر آفس میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی افواج کے تینوں سربراہان، وزیر داخلہ اور سینئر مرکزی وزیر سمیت […]

امریکا نے افغانستان کے حالات مزید خراب ہونے کا عندیہ دیدیا

امریکا نے افغانستان کے حالات مزید خراب ہونے کا عندیہ دیدیا

کابل: امریکی قومی سلامتی کے سربراہ ڈین کوٹس نے آئندہ برس افغانستان میں سیاسی اور سلامتی کی صورت حال مزید خراب ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی خفیہ اداروں کے نگران اور قومی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے واشنگٹن میں ایک سماعت کے دوران ملکی سینیٹ کو بتایا کہ افغانستان میں سیاسی اور […]

خیبر پختو نخوا میں بغیر ڈاکٹری نسخے دوا کی فروخت پر پابندی عائد

خیبر پختو نخوا میں بغیر ڈاکٹری نسخے دوا کی فروخت پر پابندی عائد

 کراچی: خیبر پختو نخوا حکومت نے اپنے صوبے میں ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر دواؤں کی فروخت پر پابندی عائدکردی۔ ڈرگ قوانین میں ترمیم کے بعد اب کے پی کے میںکوئی بھی میڈیکل اسٹور یا فارمیسی بغیر ڈاکٹری نسخے کے ادویہ فروخت نہیںکرسکے گا، وزارتِ صحت کے پی کے نے ڈرگ قوانین 1982 میں ترمیم کے […]

گوادر میں فائرنگ، 9 مزدور جاں بحق

گوادر میں فائرنگ، 9 مزدور جاں بحق

گوادر میں 2 مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات پشگان اور گنت میں پیش آئے۔ امدادی کارروائیوں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکار پر پہنچ رہے ہیں۔ Post Views – […]

کراچی میں لینڈ مافیا ایک بار پھر سرگرم

کراچی میں لینڈ مافیا ایک بار پھر سرگرم

کراچی میں لینڈ مافیاایک بار پھر سرگرم ہوگئی۔پولیس افسران کی ملی بھگت سے زمینوں پر قبضے کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سپرہائی وے کے قریب ہاوسنگ سوسائٹی کی 50 ایکڑ زمین ہتھیانے کیلئے مرکزی دروازہ اور باؤنڈری وال گرادیئے گئے۔کراچی آپریشن کے بعد سرکاری اور نجی اراضی پر غیر قانونی قبضے کا جو […]

بھارتی ریاست راجھستان میں شادی ہال منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجھستان میں شادی ہال منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع بھرتپورمیں شادی ہال کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان کے ضلع بھرتپورمیں شادی کی تقریب جاری تھی کہ تیز آندھی کے باعث ہال کا ایک حصہ نیچے آ گرا جس کے نیتجے میں 23 افراد ہلاک اور28 […]

سندھ میں شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان

سندھ میں شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کو شبِ برات کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ اس بات کا اعلان محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیےمیں کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی تاہم انٹر اور جامعات میں ہونے […]

قطری نجی شعبے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

قطری نجی شعبے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے قطری نجی شعبے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت اور تجارت کو متوازن بنانے کے لیے مدد کی درخواست کردی جو قطر کے ساتھ ایل این جی سے متعلق 16ارب ڈالر کی 15سالہ ڈیل کی وجہ سے نمایاں طور پر قطر کے حق میں ہے۔ […]

بڑے بینک کے 24 افراد انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث نکلے

بڑے بینک کے 24 افراد انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث نکلے

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے کہا ہے کہ ملک کے ایک اور بڑے بینک کے 244 افراد کے ان سائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا سراغ لگالیا گیا ہے جس کے بارے میں جلد تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔ فیس بک اور مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے […]

پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

ننکانہ صاحب: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جس تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے تو آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف موٹر وے ایم تھری کی تعمیر کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا […]

سانتیاگو میں تعلیمی اصلاحات کیلئے مظاہرے

سانتیاگو میں تعلیمی اصلاحات کیلئے مظاہرے

چلی کا دارالحکومت سانتیاگو میدان جنگ بن گیا،تعلیمی اصلاحات کیلئے مظاہرے میں شریک افراد کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن استعمال کیا گیا۔ سانتیاگو میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ہونے والے طالب علموں کے مظاہرے پرتشدد ہوگئے اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال […]

کراچی میں ایک اور بینک ڈکیتی، ڈاکو 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی میں ایک اور بینک ڈکیتی، ڈاکو 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

 کراچی: نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ڈاکو نجی بینک سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 منٹ چورنگی کے قریب  ڈاکوؤں نے پہلے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اورپھرعملے کو یرغمال بناکربینک میں موجود 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ واقعے […]

دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی سالگرہ پر خصوصی تقریبات

دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی سالگرہ پر خصوصی تقریبات

ماسکو: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنوں کے خلاف سابق سوویت یونین کی فتح کے 72 سال پورے ہونے پر گزشتہ روز پورے روس میں ’’یومِ فتح‘‘ بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جبکہ اس موقعے پرماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ اور آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ یومِ فتح کی مرکزی […]

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات، عمران خان سے جواب طلب

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات، عمران خان سے جواب طلب

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سی ڈی اے سے گزشتہ 20 سال میں بنی گالہ میں کی گئی الاٹمنٹس کی تفصیلات اور غیر قانونی تعمیرات روکنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی، جبکہ معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو […]

فرانس کے صدارتی انتخابات میں روس نے مداخلت کی، امریکی حکام

فرانس کے صدارتی انتخابات میں روس نے مداخلت کی، امریکی حکام

امریکا نے فرانس کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا دعویٰ کر دیا۔ دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے روسی ہیکرز نے ایمانوئل ماکروں کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کے لیے ای میلز اور دستاویزات جاری کیں ۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ ایڈمرل مائیک راجرز نے سینیٹ کی […]

بم دھماکوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

بم دھماکوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

جیکب آباد میں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران بم دھماکوں کی متعددوارداتوں میں ملوث 3دہشت گردگرفتارکر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے جیکب آباد آنے والے لنک روڈ پر تاجا شاخ کے مقام پر چھاپا مار کارروائی کی گئی ، جس کے دوران 3 ملزمان […]