counter easy hit

in

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی نئے تنازع میں پھنس گئے

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی نئے تنازع میں پھنس گئے

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو تنازعات میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ ممبئی: للت مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک لیٹر اپ لوڈ کیا ہے، جو دھونی کا اپائنٹمنٹ لیٹر ہے۔ للت مودی کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ لیٹر کسی […]

افغان صوبے پروان کے مدرسے میں دھماکا، عالمِ دین سمیت 8 افراد جاں بحق

افغان صوبے پروان کے مدرسے میں دھماکا، عالمِ دین سمیت 8 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں واقع ایک مدرسے میں بم دھماکے سے افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا خیز مواد مدرسے کے ایک کمرہ جماعت میں چھپایا گیا تھا جس کا دھماکا آج صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے فوراً بعد ہوا جبکہ […]

پاناما لیکس جے آئی ٹی کے اجلاس میں تحقیقات کے طریقہ کار پر غور

پاناما لیکس جے آئی ٹی کے اجلاس میں تحقیقات کے طریقہ کار پر غور

 اسلام آباد: پاناما کیس پر جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پرغور کیا گیا۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی  اسلام آباد میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر […]

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند

چمن: افغان فورسزکی جانب سے گولہ باری کے بعد چمن شہر اور گرد و نواح میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں لیکن پاک افغان سرحد پانچویں روز بھی بند ہے تاہم چند افغان خاندانوں کو انسانی ہمدردی کے تحت پاسپورٹ دکھا کر سرحد پار جانے دیا گیا ہے۔ افغان فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں پیدا […]

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ چین الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرنے سے متعلق اپیل کی سماعت […]

ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 23 افراد زیر حراست

ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 23 افراد زیر حراست

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، اب تک کی کاروائیوں میں 23 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 11 افراد کو گرفتار کرلیا- جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ لودھراں میں […]

گردوں کا غیر قانونی دھندہ، گروہ کا اہم رکن سیالکوٹ سے گرفتار

گردوں کا غیر قانونی دھندہ، گروہ کا اہم رکن سیالکوٹ سے گرفتار

ایف آئی اے حکام نے پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے دھندے میں ملوث ایک اور ملزم کوگرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو بیرون ممالک گردوں کے مریضوں کا سراغ لگا کر ان کا پاکستانی ڈاکٹروں سے رابطہ کراتا تھا۔ لاہورکےپوش علاقےمیں واقع ایک گھرسے گردوں کی غیرقانونی […]

کراچی میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل

کراچی میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل

 کراچی: کیماڑی کے علاقے میں غیرت کے نام پر ایک جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا جب کہ قتل کے الزام میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں جیکسن تھانے کی حدود بھٹہ ویلیج میں ایک مکان سے 22 سالہ لڑکی فرزانہ کی لاش […]

گوجرانوالہ میں ماں نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو کیوں قتل کردیا؟

گوجرانوالہ میں ماں نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو کیوں قتل کردیا؟

گوجرانوالا: تھانہ صدر کے علاقے پڑاؤ کیمپ میں ماں نے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے پراؤ کیمپ کی رہائشی بیوہ خاتون نازیہ نے اپنی 5 سالہ بیٹی نورین کو گلہ دبا کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمہ […]

جعلی ڈگری اسکینڈل: ایگزیکٹ، شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکا میں کُھل گیا

جعلی ڈگری اسکینڈل: ایگزیکٹ، شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکا میں کُھل گیا

جعلی ڈگریوں کے عالمی اسکینڈل کے ایگزیکٹ اور شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکی عدالت میں کھل گیا، امریکا میں گرفتار ایگزیکٹ کے نائب صدر عمیر حامد نے جعلی ڈگریوں کے ذریعے اربوں روپے کی رقم بٹورنے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی حکام نے عمیر حامد پر ایک پاکستانی […]

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان میں گرمی کم ہونے کی نوید سنا دی، میٹ آفس کے مطابق مئی کا موسم کچھ بہتر ہوگا، رمضان میں بھی گرمی تنگ نہیں کرے گی، کچھ ہی دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بھی ملک کے […]

چیچہ وطنی کے اسکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، درجنوں افراد زخمی

چیچہ وطنی کے اسکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، درجنوں افراد زخمی

چیچہ وطنی: گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے ہیڈماسٹر، اسکول ٹیچرز اور طلبا کو زخمی کردیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 24/14 ایل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کی زد میں اسکول ہیڈ ماسٹر، 4 اساتذہ اور 30 سے زائد بچے آکر زخمی ہوگئے جنہیں […]

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

سوئی سدرن گیس کمپنی100 میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھرکے لئےگیس سپلائی کل سے شروع کر رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے چند دن قبل گیس نہ دینے پر سوئی سدرن کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی دی تھی۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق پلانٹ کو 20 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔ […]

شیخوپورہ، آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ

شیخوپورہ، آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ

شیخوپورہ میں خانپور نہر کے قریب آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت سے ڈپو کی چھت گرگئی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق خانپور نہر کے قریب لاہور روڈ پر ایک آئل ڈپو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آئل اسٹورمقامی پیپر ملز کا […]

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس ملک میں بہت گھپلے ہیں ،بہت سے معاملات کی تحقیقات ہونی ہیں ،اگرہم تحقیقات میں لگ گئے توسارا وقت اسی میں لگ جائے گا۔ ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنی منطقی انجام تک پہنچیں گی،ہم ترقیاتی کاموں سےتوجہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پشاور […]

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، زیرزمین چھپایا گيا اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، زیرزمین چھپایا گيا اسلحہ برآمد

رینجرز نے مشرف کالونی میں ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کی طرف سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کی جانب سے رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے ليے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد […]

ٹنڈو جام: 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

ٹنڈو جام: 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

ٹنڈو جام میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو جام میں حسینی فارم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈاکو تسلیم شیخ ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکو تسلیم شیخ کے سر […]

کراچی: ٹریفک کے جان لیوا حادثات میں اضافہ

کراچی: ٹریفک کے جان لیوا حادثات میں اضافہ

کراچی میں ٹریفک حادثات میں سر کی چوٹ لگنے کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ٹراما سینٹرز کی کمی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ کراچی میں ٹوٹی پھوٹی سٹرکیں اور بے ہنگم ٹریفک تو ہے ہی لیکن تیز رفتار ی […]

داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے، حامد کرزئی

داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے، حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے ۔ ننگرہار میں’مدرآف آل بمبز‘گرانا بھی امریکا اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں کہ بغیر شناخت والےہیلی کاپٹر […]

نارووال: شب برات کے حوالے سے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کا جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ میں خطاب

نارووال: شب برات کے حوالے سے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کا جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ میں خطاب

نارووال: شب برات مغفرت کے خزانے لوٹاتی ہے ۔ توبہ کا در دکھاتی ہے۔ عالم اسلام کو قرب الہٰی کی طرف بلاتی ہے۔ شعبان المعظم رسول کریم ﷺ کا پسندیدہ مہینہ ہے ۔نسبت مصطفےٰ ﷺ کی برکت حاصل کرنے کےلئے اس ماہ مقدس کو عبادت و ریاضت میں بسر کرنا چاہئے۔ہمیں مقدس راتیں جہاں توبہ […]

آئی سی سی میں ’ووٹ فکسنگ‘ تنازع سامنے آگیا

آئی سی سی میں ’ووٹ فکسنگ‘ تنازع سامنے آگیا

ممبئی: آئی سی سی میں ’ووٹ فکسنگ‘  تنازع سامنے آگیا جبکہ بھارت میں زمبابوے کو کونسل کی جانب سے خصوصی امداد پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ جہاں بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ اپنے حصے میں کٹوتی کی وجہ سے جھگڑ رہا ہے، وہیں دوسری جانب زمبابوے پر آئی سی سی کی خصوصی مہربانی کو بھی شک […]

پنڈی بھٹیاں میں استاد کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد، بچے کے دانت توڑ ڈالے

پنڈی بھٹیاں میں استاد کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد، بچے کے دانت توڑ ڈالے

حافظ آباد: پنڈی بھٹیاں میں نجی اسکول کے استاد نے 7 سالہ طالب علم کو ہوم ورک نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پنڈی بھٹیاں میں 7 سالہ طالب علم علی عباس کو اسکول میں ٹیچر کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے گھرکے لئے دیا ہوا کام ’ہوم […]

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد سونے کی عالمی طلب میں کمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد سونے کی عالمی طلب میں کمی

 لندن: امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد سونے کی عالمی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ورلڈ گولڈکونسل (ڈبلیوجی سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی عالمی طلب 18 فیصد گر کر 1034.5 ٹن رہ گئی جو 11 سال […]

فرانس میں خاتون صدارتی امیدوار پر انڈوں کی بارش

فرانس میں خاتون صدارتی امیدوار پر انڈوں کی بارش

پیرس: فرانس کی قدامت پرست صدارتی امیدوار میری لی پین پر مشتعل ہجوم نے ’’فاشسٹ دفعہ ہوجاؤ!‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے انڈوں کی برسات کردی جبکہ ان کے سیکیوریٹی گارڈز بڑی مشکل سے انہیں وہاں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات ٹیلی ویژن پر آخری اور اہم ترین صدارتی مباحثے […]