counter easy hit

in

لاہور: سرچ آپریشن میں 10 افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

لاہور: سرچ آپریشن میں 10 افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

لاہور میں پولیس نے نصیرآباد کی ماڈل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی قیادت میں کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ماڈل کالونی میں 100 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مکینوں […]

افغانستان: سنگین پر طالبان کا قبضہ، قندوز میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان: سنگین پر طالبان کا قبضہ، قندوز میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے، جبکہ شمالی صوبے قُندوز میں ایک پولیس افسر نے اپنےسوتے ہوئے 9 ساتھی اہلکاروںکوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین پر مکمل کنٹرول حاصل کر […]

مالی معاملات میں بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی بنے، باکسر عامر خان

مالی معاملات میں بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی بنے، باکسر عامر خان

باکسر عامر خان اور ان کے اہلخانہ کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے چپقلش چلی آرہی ہے اور یہی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شاید اس کی وجہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں ۔ لیکن باکسر نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور والدین کی درمیان تعلقات کی خرابی اور دوری کی […]

کراچی: 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق

کراچی: 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق

شہر میں رواں ماہ اب تک 20افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،جبکہ درجنوں مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود شہری ادارے اور صوبائی محکمہ صحت مچھروں کے خاتمے کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنگی، لیاری، […]

تھرکول میں بھرتیاں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

تھرکول میں بھرتیاں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تھرکول اتھارٹی میں خلاف قانون بھرتیاں کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں تمام منصوبے متعلقہ محکموں کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل3 رکنی بینچ نے تھرکول اتھارٹی مین خلاف قانون بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت […]

2040، پانی کی قلت کے سبب ہر 4 میں سے 1 بچہ متاثر ہوگا

2040، پانی کی قلت کے سبب ہر 4 میں سے 1 بچہ متاثر ہوگا

اگلے 23 سالوں میں دنیا بھر میں چارمیں سے ایک بچہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہو گا۔ 2040 میں بچوں کو ہیضے اور اسہال جیسے مہلک امراض کا شدید خطرہ ہے۔ بچوں کے تحفظ کے عالمی ادارےیونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں پہلے ہی پانچ کروڑ بچوں کا تعلق ایسے علاقوں سے […]

پی سی بی ٹریبونل میں شرجیل خان کی وکلا کے ہمراہ پیشی

پی سی بی ٹریبونل میں شرجیل خان کی وکلا کے ہمراہ پیشی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے وکلا کےساتھ ٹریبونل میں پیش ہوئے،دوسری طرف خالد لطیف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل کا کہناتھاکہ الزامات اور ان کے دفاع کا معاملہ بعد میں آئے […]

بھکر اور لودھراں میں 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

بھکر اور لودھراں میں 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

ملک میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے،بھکر اور لودھراں میں کارروائی کے دوران30 سے زائدمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ لودھراں شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث 28 افراد کو حراست میں لے لیا ،دوران آپریشن20سے زائ د گھروں کی تلاشی لی گئی، […]

گستاخانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں تین ملزموں کا سات روزہ ریمانڈ

گستاخانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں تین ملزموں کا سات روزہ ریمانڈ

ملزموں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا اسلام آباد  ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ڈالنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت سے سات روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ سوشل میڈیا […]

کراچی :ڈیفنس میں ایک اور گھریلو ملازم کمسن بچے پر تشدد کا انکشاف

کراچی :ڈیفنس میں ایک اور گھریلو ملازم کمسن بچے پر تشدد کا انکشاف

گیارہ سالہ علی اصغر کو مالکن نے چھری اور برتنوں سے مار پیٹ کا نشانہ بھی بنایا ، برش کی ضرب لگنے سے سر بھی پھٹ گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا کراچی:  کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازم بچے پر تشد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، پولیس نے کارروائی […]

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء کا افتتاح

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء کا افتتاح

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِشہداء کا افتتاح کردیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ کارناموں کی قابل فخرتاریخ کی حامل فوج ہے اور اپنےشہداء اور […]

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھارتی حکمرانوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایک بار پھر سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کرڈالااور ملی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ سری نگر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا اہتمام دختران ملت مقبوضہ […]

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مخبروں کا کردار اہم ہوتا جارہا ہے۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ مخبری میں کرکٹرز ہی ساتھی کرکٹرز کو پکڑوا رہے ہیں اور ان کے گرد انہی کی مدد سے شکنجہ کسا جارہا ہے۔ پورٹ قاسم کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے آل رائونڈر کامران یونس کو بھی معطلی کا […]

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے پرہونے والے جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد جان سے گئے، جبکہ 2 بچوں اور پولیس افسر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے نور آباد میں بچوں کی کرکٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بڑے شامل ہوئے، تو ملزم سعید نے اپنے […]

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3افغان باشندوں سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔کارروائیاں مومن آباد،جوہرآباد اور شاہ لطیف ٹاون میں کی گئیں تھیں۔ اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر2 افغان باشندے راز محمد اور محمد نسیم کو گرفتار کرلیا […]

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، شاہد خاقان

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، شاہد خاقان

وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ گڈانی میں جلد ہی قائم ہونے والی آئل ریفائنری ڈھائی لاکھ بیرل گیلن یومیہ آئل صاف کرے گی،ریفائنری سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا۔ وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےلسبیلہ کے علاقے گڈانی میں آئل ریفائنری کے لئے مجوزہ سائیٹ کا […]

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ نے یوم پاکستان کے موقع پرفلائی پاسٹ کیا جس میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر سی ویو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان ایئرفورس کے پیرا گلائیڈرز نے پیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا۔ مارچ پاسٹ میں4،4جنگی […]

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

سری نگر /  اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤںکو نئی دہلی جانے اور بھارتی دارلحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکنے کیلیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں کو 23 مارچ […]

بھارت میں کسانوں کا خودکشی کرنیوالے کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج

بھارت میں کسانوں کا خودکشی کرنیوالے کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج

دہلی: ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے مراعات نہ ملنے کی پاداش میں خود کشی کرنے والے کاشتکاروں کی کھوپڑیاں اٹھاکر احتجاج کررکھا ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام، ترقی اور دفاعی بجٹ میں آئے روز اضافہ کرنے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کا بھانڈا تو آئے روز بھارتی فورسز سے تعلق رکھنے والے […]

جنوبی کوریا میں 3 سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

جنوبی کوریا میں 3 سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

سیوول: جنوبی کوریا کے جزیرے جندو کے قریب غرق ہوجانے والے بحری جہاز سیوول کو 3 برس کے بعد پانی سے نکال لیاگيا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جزیرے جندو کے قریب 3 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کے ملبے کو نکال لیا گیا ہے۔   6825 ٹن وزنی سیوول بحری جہاز 16 […]

لندن: پارلیمنٹ حملے میں ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 40 زخمی

لندن: پارلیمنٹ حملے میں ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 40 زخمی

لندن ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بنا ،جس سے یورپ اور امریکا میں بھی دہشت کی فضا پھیل گئی ہے۔ہولناک واقعہ دوپہر کو پیش آیا جب گاڑی سوار نے انتہائی مصروف ویسٹ منسٹر بریج پر لوگوں کوفٹ پاتھ پر روند ڈالا۔ حملہ آور کی گاڑی بگ بین کے نیچے لگے جنگلے سے جاٹکرائی۔ لوگ […]

لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سیکورٹی سخت

لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سیکورٹی سخت

لندن حملے کے بعد کینیڈا میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ وزیر شہری تحفظ راف گوڈیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لندن حملے کے بعد کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔ لندن کے حملے کے بعد […]

لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 مشکوک افراد گرفتار

لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 مشکوک افراد گرفتار

لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش بھی دھر لیے گئے۔ لاہور:  ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میں سرچ آپریشن غالب مارکیٹ، فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن […]

سرفراز مرچنٹ کا متحدہ بانی کیخلاف لندن میں نیا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

سرفراز مرچنٹ کا متحدہ بانی کیخلاف لندن میں نیا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر متحدہ بانی کے خلاف کیس ختم کیا، نیا مقدمہ دائرکروں گا. کراچی:  سرفراز مرچنٹ نے متحدہ بانی کے خلاف لندن میں نیا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا […]