counter easy hit

in

پنڈی بھٹیاں : جماعت اسلامی ،جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

پنڈی بھٹیاں : جماعت اسلامی ،جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

پنڈی بھٹیاں (انصر عباس)پنڈی بھٹیاں میں بھی جماعت اسلامی ،جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ناظم اعلیٰ مرکزی اہلحدیث مولانا محمد دین ندیم اور جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ آباد مرزا محمد اسلم نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اشرف […]

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق عدالتی کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔ عدالتی کمیشن آئندہ ہفتے اندرون سندھ کا دورہ کرے گا۔دوران سماعت مئیر کراچی وسیم اختر نے کمیشن کو پانی کی فراہمی اور نکاسی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ واٹر بورڈ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ محمود […]

ننکانہ: دریائے راوی میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ بچی کی تلاش جاری

ننکانہ: دریائے راوی میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ بچی کی تلاش جاری

ننکانہ میںدریائےراوی میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ بچی کی تلاش جاری ہے جس کے لیےریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، ٓرمی کی غوطہ خور ٹیم بھی پہنچ گئی۔ کشتی ڈوبنے پر امدادی کام کا صبح سویرے دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز رات ہوجانے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئیں تھیں۔ […]

سات مسلم ملکوں کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل

سات مسلم ملکوں کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل

ریاست واشنگٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سنا تے ہوئے حکم دیا کہ 7مسلم ملکوں کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے۔حکم نامہ کا اطلاق امریکا بھر میں ہو گا۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایگزیکٹو آرڈر کی معطلی کے خلاف اپیل کی تھی۔ جج کا کہناہے کہ نئی […]

نوشکی: باراتیوں میں ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق، 6 افراد بیہوش

نوشکی: باراتیوں میں ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق، 6 افراد بیہوش

باراتیوں کی لاپتا ہونے والی گاڑیوں میں موجود ایک بچی سردی کے باعث جاں بحق جبکہ 6 افراد بے ہوش ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نوشکی کےعلاقےٹبی سےباراتیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہاہے،ریسکیوکےعملےکےساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی موجودہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسم کےباعث امداد ی سرگرمیوں کومشکلات کاسامناہے،بارش اوربرفباری کےباعث ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیاجاسکتاہے۔ Post Views […]

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق […]

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس

یوں تو سیڑھیوں سے چڑھنا اور اترنامعمول کی بات ہے لیکن نیو یارک کی ایمپائر بلڈنگ اسٹیٹ میں سیڑھیاں چڑھنے کی40ویں سالانہ ریس منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے کئی کھلاڑیوں نے حصہ لے کرخوب دوڑیں لگائیں۔ ایمپائر بلڈنگ اسٹیٹ میں منعقد کی جانے والے اس سالانہ مقابلے میں آسٹریلوی خاتون سوزی والشم […]

کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے بارش

کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے بارش

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی، تیز بارش اور ساتھ ٹھنڈی ہوائوں سے خوشگوار ہوگیا ہے۔ آئی آئی چندریگر روز، بفرزون، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، گرومندر ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشن، نارتھ کراچی کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔ بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے موسم […]

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک

لاہور مناواں کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 4ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق اغواء برائے تاوان اور قتل کے4 ملزمان ندیم، بابر، ستار اور اعظم کو نشان دہی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔ مناواں کے علاقہ میں گھات لگائے ملزمان کے […]

بلوچستان میں کسٹمز کی کارروائی، ڈیزل و شراب برآمد

بلوچستان میں کسٹمز کی کارروائی، ڈیزل و شراب برآمد

بلوچستان میں کسٹم حکام کی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل اور لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔ گوادر کسٹم حکام کے مطابق اورماڑہ کے علاقے ہڈگو ٹھ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران زیر زمین دبائی گئیں غیر ملکی شراب کی200 بوتلیں برآمد […]

منہ کے سرطان کی شرح کراچی میں 30 فیصد ہے

منہ کے سرطان کی شرح کراچی میں 30 فیصد ہے

پاکستان میں خواتین کو سب سے زیادہ چھاتی کا سرطان جبکہ مردوں کو زبان ، جبڑے اور حلق کا سرطان لاحق ہے ۔ دنیا بھر میں منہ اور حلق کے سرطان کی شرح 5فیصد ہے جبکہ کراچی میں یہ شرح 30فیصد ہے۔ کراچی کی عورتوں میں منہ کا سرطان عام ہوتا جا رہا ہے، جبکہ […]

ہنڈائی موٹرز پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ لگائے گا

ہنڈائی موٹرز پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ لگائے گا

ہنڈائی موٹر کمپنی، ٹیکسٹائل کی مقامی کمپنی نشاط ملز کے ساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے کا پلانٹ نصب کر ے گی۔ ہنڈائی کی پاکستان میں واپسی معیشت کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں اور مقامی مارکیٹ پر جاپانی ساختہ گاڑیوں کی کمزور ہوتی گرفت کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک […]

دبئی میں ٹیم لاہور قلندر کا ’ٹیم بلڈنگ‘ سیشن

دبئی میں ٹیم لاہور قلندر کا ’ٹیم بلڈنگ‘ سیشن

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا یڈیشن کچھ ہی دن میں شروع ہونے کو ہے، ٹیمیں دبئی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے دبئی میں ٹیم بلڈنگ سیشن منعقد کیا جس میں برینڈن میک کولم نے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن […]

لاہور میں 15 غیر قانونی لیب سیل

لاہور میں 15 غیر قانونی لیب سیل

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کا لاہور میں عطائی ڈاکٹرز اورغیر قانونی لیبس کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں قائم 15 غیر قانونی لیب کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر قانونی لیبز کے خلاف کمر کس لی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران درجن […]

لاہور: سروسز اسپتال میں پیرا میڈیکل کا احتجاج

لاہور: سروسز اسپتال میں پیرا میڈیکل کا احتجاج

لاہورکےسروسز اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے اسپتالوں کی نجکاری اور دیگر مطالبات کےلیے احتجاج کیا، ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں بھی کام چھوڑ دیا،انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔لاہورکےسرکاری اسپتالوں میں ان دنوں نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جنرل اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے مظاہرہ کیا۔پھرآج سروسز اسپتال میں پیرامیڈیکل […]

گھوٹکی میں دلہا بارات لے کر پہنچ گیا، دُلہن غائب

گھوٹکی میں دلہا بارات لے کر پہنچ گیا، دُلہن غائب

کرپہنچا تو دلہن اور اس کے گھر والے غائب ہوگئے جس کے بعددلہا نے باراتیوں سمیت دھرنا دے دیا۔ نواحی گاؤں غلام قادر لغاری میں بلاول لغاری سہرا سجا کر دلہن لینے کے لئے بارات سمیت سسرال پہنچا تو دلہن کے ورثہ نے بدلے میں ایک رشتہ اور دینے کا مطالبہ کردیا۔ بات نہ بنی […]

باکسر عامر خان کے کاروباری معاملات سے ’والد آؤٹ، بیوی اِن‘

باکسر عامر خان کے کاروباری معاملات سے ’والد آؤٹ، بیوی اِن‘

عامر خان کے کاروباری معاملات سے والد آؤٹ جبکہ بیوی اِن ہوگئی ہیں۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فریال نے اپنے شوہر کی پیشہ ورانہ انتظامی ذمےداریاں سنبھال لیں ۔منیجر کے عہدے سے ہٹائے گئے عامر خان کے والد ناراض ہوگئے ۔ سجاد خان کا کہنا ہے کہ بہوفریال سےکبھی بات نہیں کروں […]

پاکستان میں جانوروں کی بعض اقسام کو سنگین خطرات لاحق

پاکستان میں جانوروں کی بعض اقسام کو سنگین خطرات لاحق

پاکستان میں جانوروں کی بعض اقسام کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو جانوروں کی بعض نسلیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی کمی ،جانوروں کی غیر قانونی تجارت اور ان کی افزائش سے متعلق آگاہی نہ ہونا ،وہ اسباب ہیں جس سے جانوروں کی […]

کراچی: رضویہ کے علاقے میں کارروائی، 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: رضویہ کے علاقے میں کارروائی، 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں رضویہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے تین جعلی پولیس اہلکار وں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کےمطابق ملزمان پولیس اہلکار بن کو شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، وردیاں، پولیس کیپ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی ہے، ملزمان میں سلمان خان، سجن اور وجاہت […]

مصر میں پھنسے کویتی بحری جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا

مصر میں پھنسے کویتی بحری جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا

مصرمیں پھنسے کویتی بحری جہاز کےعملے کے9 پاکستانی اراکین طویل جدوجہد کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ وطن پہنچنے وا لے جہاز کے اراکین نےالله کا شکر ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ مصری سمندر میں کویتی مال بردار جہاز میں گزشتہ […]

لنڈی کوتل کی موبائل مارکیٹ میں دھماکا

لنڈی کوتل کی موبائل مارکیٹ میں دھماکا

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے موبائل مارکیٹ میں دھماکے سے ایک دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تحصیل لنڈی کوتل کے موبائل مارکیٹ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے موبائل فون کی ایک دکان کو جزوی نقصان ہوا ہے،دھماکے کے وقت مارکیٹ بند تھی۔ خاصہ دار فورسز نے علاقے کو […]

بابالاڈلا پھول پتی لین، 2 ملزم کچرا کنڈی میں مارے گئے

بابالاڈلا پھول پتی لین، 2 ملزم کچرا کنڈی میں مارے گئے

کراچی میں بابالاڈلا پھول پتی لین اور دیگر2ملزمان کچراکنڈی میں مارے گئے، اس حوالے سے کراچی میں لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں لیاری گینگ وار کارندے بابا لاڈلا کے اڈے کی ویڈیو ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کارندہ بابالاڈلا اسی جگہ […]

پیرس،مشتبہ شخص کی میوزیم میں گھسنے کی کوشش

پیرس،مشتبہ شخص کی میوزیم میں گھسنے کی کوشش

پیرس کے ایک میوزیم میںمشتبہ شخص نے سوٹ کیس کے ساتھ گھسنے کی کوشش کی،نہ رکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا۔ پیرس پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس چاقو بھی تھا۔پہلے اس نے میوزیم میں گھسنے کی کوشش کی ، پولیس کے روکنے پر نہ رکا تو پولیس اہلکار […]

آسٹن میں ہزاروں مسلمانوں کا مارچ، ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت

آسٹن میں ہزاروں مسلمانوں کا مارچ، ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت

ریاست ٹیکساس کے دارحکومت آسٹن میں سالانہ ٹیکساس مسلم کیپٹل ڈے کے موقع پر ہزاروں مسلمان مرد و خواتین نےریاست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی بلڈنگ کے سامنے زبردست مارچ کیا اور ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت کی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں 2015ء سے ریاست کے دارحکومت آسٹن میں مسلم کیپٹل ڈے منایا جاتا ہے […]