counter easy hit

in

یورپ میں روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم

یورپ میں روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم

یورپی یونین نے روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم اٹھادیا ۔ یورپی پارلیمنٹ کی قانونی امور کمیٹی کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی جدید روبوٹس کو الیکٹرونک شخصیت کا درجہ دیا جانا چاہیے جسے حقوق بھی حاصل ہوں اور اس کی ذمے داریاں بھی ہوں ۔ مجوزہ قواعد […]

جاپان:جیل میں پناہ کے خواہش مند بوڑھے معمولی جرائم کرنے لگے

جاپان:جیل میں پناہ کے خواہش مند بوڑھے معمولی جرائم کرنے لگے

جاپان میں جیلیں نرسنگ ہوم بننے لگیں، غریب اور بے گھر بوڑھے افراد چھوٹے موٹے جرائم کرکے جیل آجاتے ہیں جہاں انھیں کھانا پینا اور طبی سہولتیں مل جاتی ہیں۔ جاپان میں معمر افراد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، بے گھر اور غریب بوڑھے افراد چوری اور دیگر چھوٹے جرائم جان بوجھ […]

کراچی میں عاطف اسلم کا کنسرٹ انتہائی بدنظمی کا شکار

کراچی میں عاطف اسلم کا کنسرٹ انتہائی بدنظمی کا شکار

کراچی: عاطف اسلم اور عابدہ پروین کا کنسرٹ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انتہائی بدنظمی کا شکار ہوگیا جب کہ عاطف اسلم نے لڑکیوں کوہراساں کرنے پرلڑکوں کو جھاڑ پلادی۔ ڈیفنس میں واقع معین خان اکیڈمی میں عاطف اسلم، عابدہ پروین اورعاصم اظہر کا کنسرٹ ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ انتظامات کے […]

سینیٹ میں مودی کے بیان پر متفقہ مذمتی قرار داد منظور

سینیٹ میں مودی کے بیان پر متفقہ مذمتی قرار داد منظور

سینیٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےبیان پر مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظورکی گئی۔ قرارداد سینیٹر سحر کامران نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بے […]

آزاد کشمیر،غذر،استوراور ملحقہ علاقوں میں برف باری

آزاد کشمیر،غذر،استوراور ملحقہ علاقوں میں برف باری

ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔غذر، استور شہر اور ملحقہ علاقوں برف باری جبکہ آزاد کشمیرکےضلع نیلم ،ضلع پونچھ،ضلع ہٹیاں بالا، مظفر آباد، ضلع حویلی ،ضلع باغ میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری ہورہی ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں کل سے شروع ہونے والی برف باری کاسلسلہ آج بھی وقفے وقفے […]

سیاست میں نئےرجحانات

سیاست میں نئےرجحانات

پچھلے چند سال میں  سیاست میں نئی روایات متعارف ہوئی ہیں جو نہ صرف ووٹرز کی نئی کلاس کو میدان میں لائیں بلکہ ہمارے سیاسی کلچر کی جہتیں بھی بدل دیں ۔ 2017ء الیکشن کا سال ہونے کی وجہ سے رائے دہندگان کی شرح میں اضافے اور انتخابی مہم میں مزیدجارحانہ انداز دیکھنےمیں آسکتا ہے […]

شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کراچی میں انتقال کر گئے

شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کراچی میں انتقال کر گئے

صدر وفاق المدارس العربیہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کراچی میں انتقال کر گئے۔ مولانا سلیم اللہ خان کا شمار پاکستان کے جید اور بااثر علماء میں ہوتاتھا ، وہ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا سلیم اللہ خان حسین احمد مدنی کے شاگرد اور مفتی تقی عثمانی […]

پیوٹن، ٹرمپ ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی، ترجمان کریملن

پیوٹن، ٹرمپ ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی، ترجمان کریملن

روسی خبر رساں ادارے نے کریملن ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدرپیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سلسلے میں تاحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی میڈیا نے خبر شائع کی جس میں بتایاگیا تھا کہ ٹرمپ […]

بیٹا یا بیٹی ماں کا بلڈ پریشر اہم کردار ادا کرتا ہے، نئی تحقیق

بیٹا یا بیٹی ماں کا بلڈ پریشر اہم کردار ادا کرتا ہے، نئی تحقیق

کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیٹا یا بیٹی کی پیدائش میںزچہ کا بلڈ پریشر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق اگر خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی پیدا ہو تو وہ اپنا بلڈ پریشر کم رکھیں۔طبی ماہرین کا خیال ہے کہ بچے کی جنس […]

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے مقام پر سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں،صدر میں کوریڈور تھری پر پارکنگ پلازہ کے قریب بھی شدید ٹریفک […]

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ خیبرایجنسی میں انسداد پولیو مہم کو 23 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع میں مہم برفباری اور موسم کی صورتحال کےپیش نظرملتوی کردی گئی ہے ، انسدا دپولیو مہم آئندہ ہفتےسےشروع ہوگی۔کراچی […]

فیصل آباد:شادی والے گھر میں 4افرادکی پر اسرار موت

فیصل آباد:شادی والے گھر میں 4افرادکی پر اسرار موت

فیصل آباد میں شادی والے گھر میں چار افراد پر اسرار موت کا شکار ہو گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق سمندری کے چک 464 گ ب میں پولیس کانسٹیبل آصف کی شادی تھی، گزشتہ روز بارات واپس آنے کے بعد 15 سالہ شہہ بالا زبیر، 14 سالہ احمد علی، 18 […]

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

بارش کے بعد تقریبا ًہر سبزی کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔ دکاندار کہتے ہیں بارش نے سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ بارش سے پہلے کراچی میں ٹماٹر پندرہ روپے کلو فروخت ہورہا تھا، مٹر چالیس روپے، گاجر بھی پندرہ روپے تھی۔ اس کے علاوہ آلو پیاز بھی پندر ہ اور بیس روپے چل رہی تھی […]

لاہور: میواور سروسز اسپتالوں میں چوہوں کا راج

لاہور: میواور سروسز اسپتالوں میں چوہوں کا راج

لاہور کے دو بڑے سرکاری اسپتال میو اور سروسز اسپتال میں چوہوں نے اپنا راج قائم کر لیا۔وارڈز اور لیبارٹریز میں گھومتے پھرتے چوہوں سے مریض ہی نہیں ڈاکٹربھی عاجز آ چکے ہیں۔ جیو نیوز نےان چوہوں کی فوٹیج حاصل کر لی ۔ اسپتالوں کا تصور تو بیماریوں کا خاتمہ اورصحت بانٹنے کا ہے مگر لاہور […]

پاناما کیس: وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پر سوالات

پاناما کیس: وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر پر سوالات

وزیراعظم نواز شریف کے وکیل سے پارلیمنٹ میں تقریر پر سوالات کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلے آپ نے کہا کہ کوئی غلط بیانی نہیں کی، بعد میں کہااگر غلط بیانی کی بھی تو اس کو استثنیٰ حاصل ہے ، کیا اس استثنیٰ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ مخدوم علی خان بولے ’’پارلیمنٹ ہی […]

خاتون کی بوائے فرینڈ کو سوٹ کیس میں ڈال کر رہا کروانے کی کوشش ناکام

خاتون کی بوائے فرینڈ کو سوٹ کیس میں ڈال کر رہا کروانے کی کوشش ناکام

خاتون کو برسلونا کی جیل میں قید اپنے بوائے فرینڈ کو رہا کروانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ برسلونا:  کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے انسان ہر حد پار کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ برسلونا کی جیل میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک خاتون بیٹی کے ہمراہ […]

جرمنی :دریا کے سرد پانی میں جمی لومڑی نمائش کیلئے رکھ دی گئی

جرمنی :دریا کے سرد پانی میں جمی لومڑی نمائش کیلئے رکھ دی گئی

لومڑی دریائے ڈیبنیوب کے پانی میں گری اور ٹھنڈے پانی میں جم گئی ، نمائش کا مقصد لوگوں کو دریائے ڈینیوب کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے جرمنی:  خبردار جمے ہوئے دریا میں اترنے سے پہلے سوچ لیں ، جرمنی کے دریائے ڈینیوب کے سرد پانی میں جمی لومڑی ایک شکاری نے نمائش کے لئے […]

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں ہائی الرٹ

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، بلوچستان میں ہائی الرٹ

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا جبکہ بلوچستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی […]

اٹک میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

اٹک میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

اٹک: نواحی علاقے کھنڈہ موڑ میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق جنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مسافر وین کے ذریعے ہری پور دربار پر حاضری دینے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان […]

چین میں آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 6 افراد ہلاک

چین میں آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 6 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افرا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس […]

افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلاک

افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلاک

کابل: افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں بمباری کے دوران داعش کے42 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، داعش جنگجوؤں نے 65 گھروں کو نذر آتش کردیا۔ داعش شدت پسند ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے۔ داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کا کہنا […]

نیویارک کی بالکونی میں ایشوریا کی “ہاں”

نیویارک کی بالکونی میں ایشوریا کی “ہاں”

ممبئی: بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اوراداکارہ ایشوریا کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں جہاں ابھیشیک  نے ایک پرانے خواشگوار لمحے کو یاد کرتے ہوئےانہیں خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو شادی کے بندھن میں بندھے 10 برس ہو چکے ہیں اوران کی 5 سال کی […]

کراچی میں یونین کونسل سطح پرتھانےناگزیر

کراچی میں یونین کونسل سطح پرتھانےناگزیر

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی جس کی آبادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اس کی آبادی اندازاً دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، کراچی وہ واحد شہر ہے جس میں پورے پاکستان کے بسنے والے شہری اپنے روزگار کیلئے یہاں آتے ہیں اور یہیں کے ہوکر رہ جاتے ہیں، جرائم کی […]

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہی ہوگا، شہریار

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہی ہوگا، شہریار

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے28 جنوری کو لاہور پہنچیں گے ۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو […]