counter easy hit

in

برازیل میں یونانی سفیر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

برازیل میں یونانی سفیر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ریو ڈی جنیرو میں تعینات یونانی سفیر کے حالیہ قتل میں ملوث مقامی پولیس اہلکار کا سفیر کی برازیلی بیوی سے معاشقہ تھا اور قتل کی یہ سازش ان دونوں نے مل کر تیار کی تھی۔  تفصیلات کے مطابق برازیل میں یونانی سفیر، 59 سالہ […]

لندن ميں درباريوں كے ٹولے نے ايم كيوايم كا بيڑا غرق کیا، عامرخان

لندن ميں درباريوں كے ٹولے نے ايم كيوايم كا بيڑا غرق کیا، عامرخان

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان کا کہنا ہے کہ لندن کے درباریوں نے شہدا کے نام پر پیسہ کھایا اور پارٹی کا بیڑا غرق کردیا۔ ايم كيوايم پاكستان كے زيراہتمام نشتر پارک ميں “متحدہ يكجہتی جلسہ ” كے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا […]

نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں دفعہ 144نافذ، ساحل سمندرعوام کے لیے بند

نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں دفعہ 144نافذ، ساحل سمندرعوام کے لیے بند

 کراچی: انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرکے من چلوں کو ساحل سمندر جانے سے روکنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے یوم قائد کے موقع پر ہی نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے نیو ایئر نائٹ کو ساحل پر جانے […]

پنجاب میں سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پنجاب میں سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امن و امان سے متعلق اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی […]

ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش

ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش

د بئی : مرکز شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی میں ہر ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہو رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے دبئی میں کھولے جانے والے نئے انٹر […]

بھارت : کوئلے کی کان میں حادثہ، 5مزدور ہلاک

بھارت : کوئلے کی کان میں حادثہ، 5مزدور ہلاک

نئی دہلی: ہندوستان کے مشرقی ریاست جھار کھنڈ میں کوئلے کی کان کا بڑا حصہ بیٹھ جانے سے اس میں کام کرنے والے 5 مزدور ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں متعدد مزدوروں کے ملبے تلے پھنس جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑکنڈ کے ضلع گوڈا میں کوئلے کی کان میں […]

پنجاب میں سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کی منظوری

پنجاب میں سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کی منظوری

پنجاب کابینہ نے پرانا کمشنری نظام بحال کرتے ہوئے نئے بلدیاتی نظام سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کی منظوری دیدی ہے،اب ضلعی سطح پر ڈی سی او کی جگہ ڈپٹی کمشنر لے لیں گے،نیا نظام 2جنوری 2017ء سے نافذ العمل ہوگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، […]

ہالینڈ میں بھکاریوں کے لیے کریڈٹ کارڈ جیکٹ متعارف

ہالینڈ میں بھکاریوں کے لیے کریڈٹ کارڈ جیکٹ متعارف

ایمسٹرڈیم: ترقی پذیر ممالک میں نقد رقم کا استعمال کم سے کم ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بے گھر اور بھکاریوں کو خیرات کم دی جانے لگی ہے لیکن اب اس کا حل نکالتے ہوئے ایمسٹرڈیم کی کمپنی نے ایک ایسی جیکٹ متعارف کرائی ہے جس میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ چھونے سے […]

شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے، کرن جوہر

شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے، کرن جوہر

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہےکہ شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا۔ بالی ووڈ  کے ہدایتکار کرن جوہر کا شمار فلم نگری کے صف اول فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر […]

پہلی اننگز میں 400 رنز بنانے کے باوجود شکست کا پانچواں موقع

پہلی اننگز میں 400 رنز بنانے کے باوجود شکست کا پانچواں موقع

میلبرن: ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچواں موقع ہے کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 400سے زائد رنز بنانے کے باوجود میچ ہار گئی ہو۔ پاکستان میلبورن میں اس منفی ریکارڈ کا حصہ بنا، رواں ماہ انگلینڈ نے وینکھیڈے اور چنائی میں اسی انداز میں میزبان بھارت کے ہاتھوں مات کھائی تھی، اس سے قبل انگلینڈ […]

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا حملہ، 2 بھارتی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا حملہ، 2 بھارتی اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شمال میں بانڈی پورہ حاجن علاقہ میں مجاہدین نے بھارتی فورسز پر اچانک حملہ کرتے ہوئے2 بھارتی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو شاہ گھنڈ کے گلشن پورہ محلہ میں اس وقت کیا گیا جب فورسز علاقے کا محاصرہ کررہی تھیں۔ مجاہدین […]

بھارت کی ملکہ حسن الیکشن میں حصہ لیں گی

بھارت کی ملکہ حسن الیکشن میں حصہ لیں گی

ممبئی: بھارتی ریاست ناگالینڈ کی 21 سالہ ملکہ حسن املیبنلا وٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں آؤنگزا وارڈ موکوکچونگ سے حصہ لیں گی۔ املیبنلا وٹی گزشتہ سال مس ناگالینڈ بنی تھیں جبکہ اس سال وہ مس سپر ٹیلنٹ ورلڈ کے مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہیں اور وہ آج کل سیاحت اور انسانی حقوق کی اعزازی سفیر […]

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل

فیصل آباد: تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں پرانی دشمنی پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ یس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود کے علاقے 109 چک میں امتیاز اور جمیل میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی، جمیل گروپ نے امتیاز کے بھائی کو 2 سال پہلے جھگڑے کے بعد مبینہ […]

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، معمولات زندگی متاثر

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، معمولات زندگی متاثر

 لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں کو ایک مرتبہ پھر شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یس نیوز کے مطابق پنجاب کےمختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، حد نگاہ صفر ہونے کی […]

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح گرین کیپس کو اننگز […]

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کےجلسہ عام کی تیاریاں مکمل

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کےجلسہ عام کی تیاریاں مکمل

 کراچی:نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان آج کراچی کے نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس سے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور دیگر […]

ہری پور میں کوچ اور ہائی روف میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

ہری پور میں کوچ اور ہائی روف میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

ہری پور: بلدھیر کے قریب مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یس نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے بلدھیر میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 5 افراد موقع پر […]

اے آر وائی کے معروف اینکر علی رضا صاحب کے اعزاز میں کیانی ریسٹورنٹ میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانیز نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اے آر وائی کے معروف اینکر علی رضا صاحب کے اعزاز میں کیانی ریسٹورنٹ میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانیز نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما اور ممتاز بزنس مین  ابرار کیانی نے اپنے ریسٹورنٹ کیانی ریسٹورنٹ میں اےآر وائی کے کریمنل موسٹ وانٹڈ کے میزبان علی رضا کے اعزاز میں دوسرے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں  پاکستانی تارکین وطن نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر […]

کراچی میں شدید دھند، ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر

کراچی میں شدید دھند، ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر

کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی ہے۔ ایئرپورٹ سگنل سے ملیر ہالٹ، ملیر15 سے قائدآباد اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وئے سمیت سپرہائی 2گھنٹے تک شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل ائیرپورٹ سگنل […]

آئندہ مذاکرات میں افغانستان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

آئندہ مذاکرات میں افغانستان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

پاکستان، روس اور چین کا مذاکرات میں آئندہ افغانستان کو بھی مدعو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماسکو میں مذاکرات کے بعد روس، چین اور پاکستان کے مشترکہ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کے اجلاسوں میں افغانستان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ جِن میں افغانستان میں داعش کے شدت پسندوں کی […]

نیدرلینڈز: اسلامی مرکز کی عمارت میں آتشزدگی

نیدرلینڈز: اسلامی مرکز کی عمارت میں آتشزدگی

نیدرلینڈز کے شہر کولم برگ میں واقع اسلامی مرکز کی عمارت کو آگ لگ گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے شعلے میلوں تک دکھائی دے رہے ہیں۔ اسلامی مرکز میں ممکنہ طور پر موجود افراد کو نکالنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ایمرجنسی […]

لاہور: سرچ آپریشن میں 11افراد زیر حراست، 4ڈاکو گرفتار

لاہور: سرچ آپریشن میں 11افراد زیر حراست، 4ڈاکو گرفتار

لاہور میں سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں، انارکلی، لوئر مال اور آوٹ فال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران سٹی ڈویژن […]

کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں 3ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں 3ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن اور اقبال مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ عوامی کالونی سے کچی شراپ کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں […]