counter easy hit

in

کابل میں شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مسجد میں دھماکا، 27 افراد جاں بحق

کابل میں شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مسجد میں دھماکا، 27 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک مسجد میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ماتمی مجلس کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی […]

ہم کھیل نہیں صرف پیسے کا کھیل کھیلنا جانتے ہیں

ہم کھیل نہیں صرف پیسے کا کھیل کھیلنا جانتے ہیں

ملک کے ان سرکاری اداروں کے سوا جن کے ذمے حکومت نے یہ کام بذریعہ قوانین سپرد کر رکھا ہے کسی دوسرے کا حق نہیں بنتا کہ وہ کھوج لگاتا پھرے کہ فلاں کے پاس کتنی دولت ہے اور کہاں سے آ گئی، یہ ضرور ہے کہ واضح اور حتمی ثبوت کے ساتھ بیان حلفی […]

نریندر مودی جانتا تھا کہ چھائونیوں کی تباہی سے بھارت کی ساکھ اور معیشت دونوں تباہ ہو جائیں گی,ٹاک ٹو ہِم

نریندر مودی جانتا تھا کہ چھائونیوں کی تباہی سے بھارت کی ساکھ اور معیشت دونوں تباہ ہو جائیں گی,ٹاک ٹو ہِم

آپ تھوڑا سا پیچھے چلے جائیں‘ یہ 30 نومبر 2015ء تھا‘ پیرس میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس ہو رہی تھی‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک گجراتی صنعتکار کے ذریعے حسین نواز سے رابطہ کیا‘ وہ میاں نواز شریف سے ملنا چاہتے تھے‘ فیصلہ ہوا نریندر مودی کانفرنس کے دوران میاں صاحب سے ملاقات کریں […]

بانجھ آسٹریلوی خاتون 10 دن میں دوبار حاملہ ، ماہرین نے حیران کن واقعہ قرار دیدیا

بانجھ آسٹریلوی خاتون 10 دن میں دوبار حاملہ ، ماہرین نے حیران کن واقعہ قرار دیدیا

برسبین: 10 دن میں دو مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون نے دنیا کو حیران کردیا ہے جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی ۔ کیٹ ہِل ایک مرض پولی سسٹک اووری سنڈروم میں مبتلا ہیں جس میں ان کا جسم بچوں کی پیدائش کے لیے بیضہ نہیں بناسکتا۔ لیکن […]

کم عمری کی شادی کیلئے ہم بدنام مگر کم عمرترین والدین برطانیہ کے

کم عمری کی شادی کیلئے ہم بدنام مگر کم عمرترین والدین برطانیہ کے

لندن: برطانیہ میں پرائمری اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے مطابق 7 پاؤنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ ہے جبکہ بچی کے باپ کی عمر 13 سال ، […]

جھنگ میں ن لیگ اور جماعت اہلسنت والجماعت سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کو خواجہ سرا کا چیلنج،

جھنگ میں ن لیگ اور جماعت اہلسنت والجماعت سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کو خواجہ سرا کا چیلنج،

جھنگ: سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ بنوانے کی اجازت کے بعد خواجہ سرا عوام کی خدمت کے لئے انتخابی دنگل میں بھی کود پڑے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں خواجہ سرا عارف الیاس عرف میڈم بوٹا نے انٹری دے کر دیگر امیدواروں […]

قطب شمالی پرسردیوں میں بھی گرمی

قطب شمالی پرسردیوں میں بھی گرمی

الاسکا: ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اس سال قطب شمالی کا درجہ حرارت وہاں پر سردیوں کے اوسط درجہ حرارت سے بھی 36 ڈگری فارن ہائیٹ (20 ڈگری سینٹی گریڈ) زیادہ ہے جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔ اس وقت قطب شمالی (آرکٹک) پر آدھی رات کا وقت ہے، سردیوں کا موسم ہے کیونکہ سورج […]

شہزادے کی 10سوالوں میں ٹانگیں کانپ جائینگی، اعتزاز

شہزادے کی 10سوالوں میں ٹانگیں کانپ جائینگی، اعتزاز

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا، عدالت میں پیش ہونے تک شہزادے کا خط صرف کا غذ کا ٹکڑا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے یہ نئی باتیں بناتے جارہے ہیں،اگر قطری […]

پہلی اننگز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے تھے، اظہر علی

پہلی اننگز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے تھے، اظہر علی

پاکستان ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ پہلی اننگزمیں بہترکارکردگی کامظاہرہ کرسکتےتھے،میچ جیتنےکےلیےبہت محنت کی ضرورت ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعداظہرعلی نے گفتگو میں کہا کہ کپتان مصباح الحق ،سسر کی خراب طبیعت کی وجہ سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ ادھر کیویز کپتان کین ولیم سن نے […]

لاہور: ایک ہفتے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور: ایک ہفتے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہورمیں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کا سلسلہ رک نہ سکا،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 141 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں رواں سال 860 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں،رواں سال کنٹونمنٹ ایریا میں سب سے زیادہ شہری مرض کاشکارہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے […]

جہانگیر بدر کی یاد میں!

جہانگیر بدر کی یاد میں!

جہانگیر بدر13اور 14نومبر کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔ خونی رشتے ہوں یا سماجی، قانونِ قدرت، ہم چاہیں نہ چاہیں، پر راضی برضا رہنے اور تسلیم کرنے کو بے بس و مجبور! ہمارے غم اور ہماری یادیں وقت کے دھارے میں بہتے بہتے کسی ایک موڑ پہ ٹھہر جائیں گی، وہ گھڑی جب انسان اپنے […]

وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل اور خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کےمطابق 21نومبر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پورے سندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس بند […]

50 اوورز میں 80 رنز، پاکستان نے سست بیٹنگ کی نئی مثال قائم کردی

50 اوورز میں 80 رنز، پاکستان نے سست بیٹنگ کی نئی مثال قائم کردی

کرائسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان نے سست بیٹنگ کی نئی مثال قائم کردی،50اوورز میں صرف 80رنز بنائے،اس سے قبل ٹیم نے گذشتہ 15برس میں اتنے اوورز میں کم ترین اسکور83 سری لنکا کیخلاف بنایا تھا، نیل ویگنر وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے کیوی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ […]

امتحان میں اچھے نمبروں کے لیے نیند ضروری ہے، تحقیق

امتحان میں اچھے نمبروں کے لیے نیند ضروری ہے، تحقیق

سنگاپور: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آخری وقت میں بہت زیادہ پڑھنے سے بہتر ہے کہ کچھ دیر سوجائیے کیونکہ اس سے امتحان میں آپ کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔ برسوں سے یہ بات تو معلوم ہے کہ وہ طالب علم جو امتحان کا خوف […]

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا لندن میں آنکھوں کا کامیاب آپریشن

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا لندن میں آنکھوں کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا لندن کے اسپتال میں آنکھوں کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ آنکھوں کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا لندن کے اسپتال میں جمعرات کے روز آنکھوں […]

متحدہ میں قیادت کی کوئی اسامی خالی نہیں، فاروق ستار

متحدہ میں قیادت کی کوئی اسامی خالی نہیں، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم میں قیادت کی کوئی اسامی خالی نہیں، ہمارا کسی کے ساتھ اتحاد نہیں ہورہا، یہ سب کہانیاں ٹیبل اسٹوری ہیں، نہ سامنے کے  دروازے سے کسی کو قیادت دینی ہے،نہ ہی کسی کوبیک ڈور سے آفر کرنی ہے، ایم کیو ایم کی […]

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا

کراچی: سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2روز کے لیے پابندی […]

بھارت میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 63 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 63 افراد ہلاک

کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کی ایک درجن سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے کم از کم 63 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور شہر سے 100 کلو میٹر دور پورکھیاں میں پٹڑی […]

چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے طوطے کی دنیا بھر میں دھوم

چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے طوطے کی دنیا بھر میں دھوم

بیجنگ:  چین کے ایک چڑیا گھر میں ایسا طوطا موجود ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چین کے شہر ہانگ ژو کے چڑیا گھر میں  ایک طوطا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ اس کے بالوں اور آنکھوں […]

عبداللہ— پاکستانی سینما کی ایک اور بہترین فلم

عبداللہ— پاکستانی سینما کی ایک اور بہترین فلم

17 مئی 2011 کو کوئٹہ کے نزدیک خروٹ آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے 5 چیچن باشندوں کے ماورائے عدالت قتل پر مبنی فلم ‘عبداللہ’ میں ایک ایسے شخص کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے جو کیس کا آخری گواہ ہے اور اس سانحے کو ایک الگ انداز میں پیش کرتے ہوئے ایک […]

ذاکر نائیک پر مقدمہ درج، 10دفاتر پر چھاپےاور تلاشی

ذاکر نائیک پر مقدمہ درج، 10دفاتر پر چھاپےاور تلاشی

بھارتی تفتیشی ادارے (این آئی اے ) نے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور 10دفاتر پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گزشتہ رات این آئی اے کے مرکزی دفتر میں مقدمہ درج […]

امریکا، یورپی یونین نیٹو برقرار رکھنے پر متفق، روس سے حلب میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

امریکا، یورپی یونین نیٹو برقرار رکھنے پر متفق، روس سے حلب میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

برلن / برسلز: نیٹو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ روس پر دباؤ برقرار رکھیں، جرمن شہر برلن میں امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی رہنماؤں نے نیٹو کے ذریعے مل کر کام کرنے کو موجودہ وقت کی ضرورت کہا ہے۔ اس بات کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے بھی کردی ہے۔ […]

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے 133 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم بھی 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ […]

پاناما لیکس کے دلدل ميں نوازشریف پھنس گئے ہیں، خورشید شاہ

پاناما لیکس کے دلدل ميں نوازشریف پھنس گئے ہیں، خورشید شاہ

کندھ کوٹ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو […]