counter easy hit

is

‘دنگل سے زیادہ ‘سیکریٹ سپر اسٹار بڑی فلم ہے، عامر خان

‘دنگل سے زیادہ ‘سیکریٹ سپر اسٹار بڑی فلم ہے، عامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار فلم نگری میں کامیاب بزنس کرنے والی فلم ‘دنگل سے زیادہ بڑی فلم ہے۔ عامر خان کی فلم ‘دنگل بالی وڈ کی وہ واحد فلم ہے جس نے باکس آفس پر تمام اگلے پچھلے ریکارڈ […]

گلگت بلتستان سخت خطرات کی زد میں

گلگت بلتستان سخت خطرات کی زد میں

سائنسدانوں اور ماہرین ماحولیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دنیا کے پہاڑی اور ساحلی علاقوں پر سب سے زیادہ مرتب ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے حساس ترین پہاڑی علاقوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ پاکستان کا واحد علاقہ ہے جس […]

نواز شریف کے مخالف انکے چاہنے والوں کے سامنے بے بس ہیں: مریم نواز

نواز شریف کے مخالف انکے چاہنے والوں کے سامنے بے بس ہیں: مریم نواز

لاہور: نواز شریف کی گھن گرج، مریم نواز نہال، کہتی ہیں آج ثابت ہو گیا کہ پارٹی نواز شریف کے پیچھے متحد ہو کر کھڑی ہے، نواز شریف کے مخالف ان کے چاہنے والوں کے سامنے بے بس ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے […]

آج دنیا بھر میں ’یوم مسکن‘ منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں ’یوم مسکن‘ منایا جا رہا ہے

ملک کے دیگربڑےشہروں کی طرح کوئٹہ کو بھی رہائش اور اس سے جڑے کئی مسائل کاسامنا ہے جن میں سے ایک بڑا مسئلہ بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی بھی ہے۔ صاف ستھرا ماحول اور چھوٹاہی سہی مگر اپنا گھر دیگر بڑے شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی اب یہ خواب ہی بن گیا ہے۔ جس شہر […]

عدالت کے باہر جو ہوا بد انتظامی ہے، عدالت نوٹس لے، سعد رفیق

عدالت کے باہر جو ہوا بد انتظامی ہے، عدالت نوٹس لے، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عدالت کے باہر جو ہوا وہ اوپر سے آیا ہوا کوئی حکم نہیں بلکہ بد انتظامی ہے لیکن یہ سب نگراں جج کی ناک کے نیچے سب کچھ ہورہا ہے اس لیے وہ اس کا نوٹس لیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اندر […]

شمالی کوریا سے مذاکرات وقت کا زیاں ہے، امریکی صدر

شمالی کوریا سے مذاکرات وقت کا زیاں ہے، امریکی صدر

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیرخارجہ کے شمالی کوریا سے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کو وقت کا زیاں قرار دے دیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے دورہ چین کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا سے براہ راست رابطے میں ہے اور واشنگٹن اس بات […]

سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات پر کسی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں، ترجمان چوہدری نثار

سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات پر کسی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں، ترجمان چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سےمتعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔ نجی نیوز چینل پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی نشر ہونے والی بات پر چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری […]

پاکستان اپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کو تیار نہیں، ملیحہ لودھی

پاکستان اپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کو تیار نہیں، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سرحد پاردہشت گردی کا شکار ہے  اوراپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کو تیار نہیں۔ پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے بارے میں مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغان […]

نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے، عمران خان

نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی بی چیف4 دن لندن میں کیا کررہے تھے؟، کیاآئی بی چیف نااہل وزیراعظم سےملنےگئےتھے؟ عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں۔ آئی بی چیف نواز شریف کے لئے […]

کراچی پانچ بڑے شہروں میں سستا ترین، لاہور سب سے مہنگا

کراچی پانچ بڑے شہروں میں سستا ترین، لاہور سب سے مہنگا

کراچی: صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشار یے کی روشنی میں اگست 2017 کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7فیصد ریکارڈ کی گئی: سٹیٹ بینک رپورٹ ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین جبکہ لاہور مہنگا ترین شہرہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے کی […]

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کی اے ٹیم میں شمولیت کا امکان

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کی اے ٹیم میں شمولیت کا امکان

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، سابق کپتان کو آئندہ ماہ دورۂ زمبابوے میں پاکستان ’اے‘ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان پاکستان اے ٹیم کے دورے پر بات […]

بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی

بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے […]

پرویزمشرف کے بیان میں سچائی ہے، عائشہ گلالئی

پرویزمشرف کے بیان میں سچائی ہے، عائشہ گلالئی

 پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے جوبیان دیا ہے اس میں سچائی ہے، بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا؟ بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے، پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پرویز مشرف بے نظیر قتل […]

شہر میں 2، دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے: عابد شیر علی کا دعویٰ

شہر میں 2، دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے: عابد شیر علی کا دعویٰ

اسلام آباد: موجودہ دور حکومت میں 7750 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی، کہیں بھی چار گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، توقع ہے رواں سال کے آخر تک پیداوار20 ہزار 988 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی: وفاقی وزیر توانائی سپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر توانائی […]

عمران خان چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز شریف

عمران خان چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو آدھے گھنٹے پہلے کے اپنے ہی الفاظ کا پتا نہ ہو اس سےکیا توقع کی جاسکتی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ […]

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی آج 38 ویں سالگرہ ہے

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی آج 38 ویں سالگرہ ہے

لاہور: دھواں دھار بلے بازی کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بھی سکور کر چکے ہیں ویسٹ انڈیز کے اٹیکنگ بلے باز کرِس گیل 38 برس کے ہو گئے، بیٹسمین آج بھی حریف بائولرز کیلئے خطرے کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ جارحانہ بیٹنگ ہو یا ہلہ گلہ، کرس گیل […]

جنیوا سے چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، دفتر خارجہ

جنیوا سے چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے اب بھی جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلانے والی بلوچستان ہاؤس نامی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ بھارت نے ہی کی ہے۔ اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان […]

پریانکا دپییکا کریں تو ٹھیک اور ہم کریں تو فحاشی، زرین خان پھٹ پڑیں

پریانکا دپییکا کریں تو ٹھیک اور ہم کریں تو فحاشی، زرین خان پھٹ پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھدوہرا معیار اپنایا گیا ہے۔ سلمان خان جیسے سپراسٹار کے ساتھ فلم ’ویر‘ کے ذریعے کیرئیر کا آغاز کرنے کے باوجود اداکارہ زرین خان کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا […]

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی؛ این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی؛ این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدورا کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لاہورکے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اوربڑی غلطی سامنے آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے […]

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

نیو یارک: کونسل آف فارن افیئر میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار دفاع کیلئے ہیں۔ خطے میں بھارتی بالا دستی قبول نہیں۔ وزیراعظم سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں کونسل آف فارن افیئر میں بات […]

عرب ممالک کا دباؤ ہماری خود مختاری پر حملہ ہے، قطر

عرب ممالک کا دباؤ ہماری خود مختاری پر حملہ ہے، قطر

نیویارک: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کا ایک گروپ دباؤ ڈال کر دوحہ کی خودمختاری کیخلاف ورزی کی کوشش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ عرب ممالک کا قطر کے خلاف بلاک غیرقانونی اور دوحہ کی آزاد […]

پی ایس ایل3 میں بڑے غیر ملکی اسٹارز کی شرکت مشکل

پی ایس ایل3 میں بڑے غیر ملکی اسٹارز کی شرکت مشکل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جن غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آرہی ہے اس میں کوئی بڑا اور نمایاں کھلاڑی نہیں ہے۔ پی ایس ایل کئے تیسرے ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور افغانستا ن کے لیگ اسپنر راشد خان کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیاہے۔ زیادہ […]

سمندری طوفان ’ماریا‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا

سمندری طوفان ’ماریا‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا

ارما کے بعد کیٹیگری 5میں داخل سمندری طوفان ’’ماریا‘‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا، جس کے بعد 257کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔ طوفان کے باعث ڈومینیکا کے وزیر اعظم کے گھر کی چھت اُڑگئی، گھر میں پانی بھر گیا، کئی جزائر میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سیلاب […]

امید ہے الیکشن کمیشن دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا، نعیم الحق

امید ہے الیکشن کمیشن دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا، نعیم الحق

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نےکہا ہے کہ ہم نے تمام مالی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کی دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ درست نہیں تھا،عمران […]