counter easy hit

islamabad

حبیب بینک کے بعد مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

حبیب بینک کے بعد مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ہے اور ہم دنیا کی 18 ویں […]

عمران خان کی ساری بھاگ دوڑ ایک سیٹ ہتھیانے کیلئے ہے، پرویز رشید

عمران خان کی ساری بھاگ دوڑ ایک سیٹ ہتھیانے کیلئے ہے، پرویز رشید

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا ہدف کراچی میں امن کا حصول ہے۔ عمران خان کی ساری بھاگ دوڑایک سیٹ ہتھیانے کے لیے ہے۔ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں عمران کی سرگرمیاں مجرموں کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے بعد ممکن ہوئیں۔ […]

چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ سینیئر وزراء سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، معزز مہمان پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، دورے کے دوران دوطرفہ تعاون پر بات چیت اور مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے ، چینی صدر کو نشان پاکستان سے […]

وزیراعظم نواز شریف کی بغداد میں بم دھماکوں کی مذمت

وزیراعظم نواز شریف کی بغداد میں بم دھماکوں کی مذمت

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بغداد دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوں، پاکستان ان کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا […]

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد سے نہیں دبا سکتا، دفتر خارجہ

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد سے نہیں دبا سکتا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی ہے۔ کشمیریوں کے […]

پاکستان سارک کو امن واستحکام کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے، وزیر اعظم

پاکستان سارک کو امن واستحکام کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پونے دوارب آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیاء دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے۔ پاکستان سارک کو خطے کے امن واستحکام کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سارک کابینہ سیکرٹریوں کے وفدسے ملاقات کے […]

منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہو گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: رحمان ملک

منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہو گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: رحمان ملک

اسلام آباد (جیوڈیسک) رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس سے میرے بھائی یا میرا کوئی تعلق نہیں۔ منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کی خواہش تمام سیاسی جماعتوں کی تھی جو پوری ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم […]

جوڈیشل کمیشن آج سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات شروع کرے گا

جوڈیشل کمیشن آج سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات شروع کرے گا

اسلام آباد (جیوڈیسک) 2013ءکے عام انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن آج سے اوپن کارروائی کا آغاز کرے گا۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور افراد نے کمیشن کے روبرو بیانات ،مبینہ شواہد اور درخواستیں جمع کرادی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن نے 2013ء […]

برطانیہ کو بتادیا مطلوب اشخاص کی حوالگی یک طرفہ نہیں ہوگی، چوہدری نثار

برطانیہ کو بتادیا مطلوب اشخاص کی حوالگی یک طرفہ نہیں ہوگی، چوہدری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر سے ہونے والی ملاقات طے شدہ تھی جس کا الطاف حسین کی پیشی سے کوئی تعلق نہیں، معظم علی کاعمران فاروق قتل کیس میں اہم کردار ہے برطانیہ کو بتادیا کہ مطلوب اشخاص کی حوالگی یک طرفہ […]

وزیر دفاع سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہو گئے

وزیر دفاع سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہو گئے

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف روس میں ہونیوالی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے، اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف روس کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وزیر دفاع […]

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ٹیلی فون

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ٹیلی فون

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون کیا جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں […]

عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت، برطانیہ کو آگاہ کر دیا گیا

عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت، برطانیہ کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کیس کے مرکزی کردار معظم علی کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں قانونی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ سے قانونی معاملات پر تعاون جاری رکھے […]

عمران خان کی گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے اقدامات کی مذمت

عمران خان کی گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے اقدامات کی مذمت

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے انتخابات سے قبل گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھاندلی کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف […]

ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کررہے ہیں، ممنون حسین

ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کررہے ہیں، ممنون حسین

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ زراعت اور قدرتی وسائل معیشت کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں تمام اقدامات کررہی ہے۔ اسلام آباد میں” زراعت اور قدرتی وسائل ، مشکلات اور اصلاحات” کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین […]

اسلام آباد : چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

اسلام آباد : چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران چین کے صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ چین کے صدر کی آمد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس کی فل ڈریس […]

پی ٹی آئی کا این اے 246 میں ووٹوں کی گنتی رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا این اے 246 میں ووٹوں کی گنتی رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو کراچی کے حلقہ این اے 246 پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک سے دو روز میں کراچی جائیں […]

عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار کر لیا، چوہدری نثار

عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار کر لیا، چوہدری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ جبکہ اس حوالے سے جے آئی ٹی ایک دودنوں میں تشکیل دی جائے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ […]

ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (جیوڈیسک) ممتاز قادری نے سلمان تاثیر قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ خواجہ شریف کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا سے متعلق اسلام آباد ہائی […]

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق چیف جسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی میں معاونت کے الزامات کے بعد جوڈیشل کمیشن میں […]

یقین ہے پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، سعودی وزیر مذہبی امور

یقین ہے پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، سعودی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔ اسلام آباد میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کے […]

ڈرون حملے رکوانے کیلئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ

ڈرون حملے رکوانے کیلئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست خارج کر دی ۔جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ درخواست آرٹیکل 184 تھری کے دائر اختیار میں نہیں آتی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست سید محمد اقتدار […]

سعودی وزیر کی ہنگامی دورے پر آج اسلام آباد آمد، وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

سعودی وزیر کی ہنگامی دورے پر آج اسلام آباد آمد، وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی وزیر مذہبی امور آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے اور انہیں سعودی فرمانروا کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے بھی ملیں گے۔ بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے […]

عرب امارات کے وزیر کی دھمکیاں پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہیں، چوہدری نثار

عرب امارات کے وزیر کی دھمکیاں پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیر کی جانب سے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا […]

ثابت کریں گے ارسلان افتخار اپنے والد افتخار چوہدری کا فرنٹ مین تھا، شیریں مزاری

ثابت کریں گے ارسلان افتخار اپنے والد افتخار چوہدری کا فرنٹ مین تھا، شیریں مزاری

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ثابت کریں گے وہ اپنے والد کا فرنٹ مین تھا کیونکہ افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کی کرپشن پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان […]