counter easy hit

islamabad

پرویز مشرف نے سعودی عرب جانے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرا دی

پرویز مشرف نے سعودی عرب جانے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزارت داخلہ سے سعودی عرب جانے کی اجازت مانگ لی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کے لیے سعودی عرب […]

عمران خان خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں، پرویز رشید

عمران خان خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں اس لئے عبادت پر دھیان دیں اور خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عمرہ کرکے بھی جھوٹ بولنے […]

اسحاق ڈار الزامات کی سیاست چھوڑ دیں، شیریں مزاری

اسحاق ڈار الزامات کی سیاست چھوڑ دیں، شیریں مزاری

اسلام آباد (یس ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار الزامات کی سیاست چھوڑدیں اور میڈیا کے سامنے مذاکرات کی پیشکش قبول کریں۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اسحاق ڈار کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کی پیشکش قبول کرکے میڈیا کے […]

این اے 122 میں جو ہوا بدانتظامی ہے دھاندلی نہیں، احسن اقبال

این اے 122 میں جو ہوا بدانتظامی ہے دھاندلی نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان من پسند فیصلے والا جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں، جو ممکن نہیں۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ بدانتظامی کو بھی دھاندلی میں شامل کیا جائے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی حسن اقبال نے کہاہے کہ ووٹوں کی کاؤنٹر فائل […]

سپریم کورٹ میں 21ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

سپریم کورٹ میں 21ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی جبکہ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے […]

پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعو ۃ کے فنڈز منجمد کر دئیے ہیں، جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اور فہرست میں شامل […]

وزیراعظم کی پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرول بحران سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق […]

اسلام آباد اور پشاور میں بارش، شمالی بلوچستان برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد اور پشاور میں بارش، شمالی بلوچستان برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (یس ڈیسک) برف باری، اولے، بارش اور ٹھنڈی ہوائیں۔ ملک بھر میں موسم نے رنگ بکھیر دئیے۔آج پنجاب ،خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔مری میں آج بھی برف باری ہو گی، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں حالیہ برفباری نے سردی کی شدت کئی […]

اسلام آباد: رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں ختم کرانے کا حکم

اسلام آباد: رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں ختم کرانے کا حکم

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں 3 ماہ میں ختم کرانے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سی ڈی اے بائی لاز کیخلاف دائر 23 درخواستیں خارج کرتے ہوئے 19 […]

داعش کمانڈر دو ساتھیوں سمیت لاہور، تحریک طالبان کے چار دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

داعش کمانڈر دو ساتھیوں سمیت لاہور، تحریک طالبان کے چار دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (یس ڈیسک) سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں لاہور سے داعش کا اہم ترین کمانڈر یوسف سلفی دو ساتھیوں سمیت گرفتار جبکہ اسلام آباد تحریک طالبان کے چار دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد کو دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر […]

غازی قتل کیس ، پرویز مشرف کو 6 فروری کو عدالت میں‌ پیش ہونے کا حکم

غازی قتل کیس ، پرویز مشرف کو 6 فروری کو عدالت میں‌ پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے غازی رشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو چھ فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد […]

پٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں، سید خورشید شاہ

پٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام معاملات خود دیکھتے ہیں اس لیے پٹرول بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں جبکہ بحران کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرائی جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ […]

شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ، عدالت کا کہنا ہے درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے عدالت کو دوشا ڈیم تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی […]

تحقیقاتی کمیٹی نے پیٹرول بحران کی ذمہ داری اوگرا پر ڈال دی

تحقیقاتی کمیٹی نے پیٹرول بحران کی ذمہ داری اوگرا پر ڈال دی

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جبکہ کمیٹی نے بحران کا ذمہ دار اوگرا کو ٹھہرا دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پیٹرول بحران کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ […]

پٹرول کا بحران حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے: خورشید شاہ

پٹرول کا بحران حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وزراء کی کارکردگی بہتر ہو گی وزراء کی کارکردگی صفر ہے۔ وزراء نہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں آتے ہیں نہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں۔ وزراء کی آپس میں کورڈینیشن ہی نہیں ہوتی تو کارکردگی کیسے بہتر ہو گی۔ ان کا […]

میوزک انڈسٹری فعال کرنے پر بھی توجہ دی جائے، ارشد محمود

میوزک انڈسٹری فعال کرنے پر بھی توجہ دی جائے، ارشد محمود

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ منافع دینے والی میوزک انڈسٹری کی خراب صورتحال پر اب تک کسی نے توجہ نہیں دی۔ ارشد محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے میوزک انڈسٹری شدید مشکلات میں […]

پی ٹی آئی کی حکومت کو آرڈیننس لانے کیلئے 7 دن کی مہلت

پی ٹی آئی کی حکومت کو آرڈیننس لانے کیلئے 7 دن کی مہلت

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین میں انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ملاقات ہوئی،جس میں تحریک انصاف نے حکومت آرڈیننس لانے کیلئے 7دن کی مہلت دیدی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب […]

ممبئی حملہ کیس میں ملوث ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں توسیع

ممبئی حملہ کیس میں ملوث ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں توسیع

اسلام آباد (یس ڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید ایک ماہ تک تفتیش کیلئے زیر حراست رکھا جائے گا۔ اس دوران اس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی […]

پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، چوہدری نثار علی

پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، چوہدری نثار علی

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق بھارتی عزائم مثبت نہیں اور پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نےکہا کہ پاکستان مشکل ترین صورت حال اور […]

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہو گئی؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کئی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اس حکومت میں پاکستان کے مساَئل کو […]

کالعدم تنظیموں کی انٹرنیٹ پر ٹریکنگ کا فیصلہ، نفرت انگیز مواد ہٹایا جائے گا

کالعدم تنظیموں کی انٹرنیٹ پر ٹریکنگ کا فیصلہ، نفرت انگیز مواد ہٹایا جائے گا

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے پی ٹی اے کو انٹرنیٹ سے منافرت پر مبنی مواد بھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں سموں کی تصدیق کو تین ماہ کے اندر یقینی […]

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، سعد رفیق

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، سعد رفیق

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکے ناقابل تلافی جرم ہیں اور یہ اظہار آزادی کی آڑ میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم سازش ہے۔ فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اراکین قومی اسمبلی اور وفاقی […]

جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا، ایاز صادق

جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ پہلے ہی سنا دیا، ایاز صادق

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق این اے 122 کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے لیکن جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا مقدمہ ابھی عدالت […]

جرائم کی روک تھام، سعودی عرب سے جلد معاہدہ ہو گا، چوہدری نثار

جرائم کی روک تھام، سعودی عرب سے جلد معاہدہ ہو گا، چوہدری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ سمیت دیگر اہم جرائم کو روکنے کیلئے جلد ہی پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم الخلیدی سے پنجاب ہائوس میں ملاقات […]