counter easy hit

lahore

لاہور کے بعد کراچی ٹی وی پر کام کر رہی ہوں، زنیرہ ماہم

لاہور کے بعد کراچی ٹی وی پر کام کر رہی ہوں، زنیرہ ماہم

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستانی ٹیلی وژن کی خوبصورت اور حسین و جمیل ماڈل اور اداکارہ زنیرہ مام نے کہا ہے کہ ریشم اپنے نام کی طرح واقعی ریشم ہے ریشم کے ساتھ کام کر رکے بہت اچھا لگا ہے اب میں لاہور میں ٹی وی سیریل کرنے کے بعد کراچی میں کام کر رہی […]

چاچا کرکٹ پرجوش نعروں سے شائقین کا لہو گرماتے رہے

چاچا کرکٹ پرجوش نعروں سے شائقین کا لہو گرماتے رہے

لاہور : پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں چاچا کرکٹ بھی شائقین کا لہو گرماتے رہے، سیالکوٹ کے رہائشی صوفی عبدالجلیل صبح ہی مخصوص سبز لباس زیب تن کیے اور ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے لاہور کی سڑکوں پر نکل پڑے نوجوانوں کے ساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا […]

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور : انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، لاہور کی شان قذافی سٹیڈیم میں چھ سال بعد پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج شام ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، کرکٹ دیوانوں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ 3 مارچ 2009 سے خوف کی علامت بنا قذافی سٹیڈیم آج پھر کرکٹ رونقوں کا نشان بننے […]

سرفراز احمد شادی کے دو روز بعد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لاہور پہنچ گئے

سرفراز احمد شادی کے دو روز بعد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لاہور پہنچ گئے

لاہور: سرفراز احمد پرواز میں تاخیر کے باعث صبح نو بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے کراچی سے روانہ ہوئے۔ نائب کپتان کی دلہن ان کے ہمراہ لاہور نہیں پہنچیں۔ سرفراز احمد زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد پچیس مئی کو واپس کراچی جائیں گے جہاں ان کی دعوت ولیمہ […]

قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے

قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے

لاہور : پاکستان میں 6 سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی پر رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ملک کے نامور گلوکار عینی، علی ظفر اور شہزاد رائے اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان کے ویران میدان آباد ہونے کی خوشی میں قذافی سٹیڈیم میں معروف گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس […]

ملک میں 6 سال سے ویران میدان کل سے ہرے بھرے ہوں گے

ملک میں 6 سال سے ویران میدان کل سے ہرے بھرے ہوں گے

لاہور: ملک میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کے باعث 6 سال سے ویران میدان کل سے ہرے بھرے ہوں گے۔ پاکستان اور زمبابے کے خلاف کل ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا آغاز ہوگا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بچے شروع ہوگا جب کہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی […]

آتشزدگی سے چھ بچوں کی ہلاکت دلخراش ہے، خود انکوائری کرائوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

آتشزدگی سے چھ بچوں کی ہلاکت دلخراش ہے، خود انکوائری کرائوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور : لاہور کے علاقے شاد باغ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر پہنچے اور بچوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے بچے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن غفلت کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ […]

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں: احسن رضا

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں: احسن رضا

لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں ہی کرکٹ دشمنوں کا نشانہ بننے والے امپائر احسن رضا بھی اب بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ چھ سال پہلے ہونے والے حملے کے بعد سے وہ مایوس نہیں ہوئے آج کے اس دن کا انہیں انتظار تھا۔ قومی امپائر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی […]

ملک کا روشن مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے مشروط ہے: رفیق رجوانہ

ملک کا روشن مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے مشروط ہے: رفیق رجوانہ

لاہور : پنجاب کے نئے گورنر رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کہ درست ہے کہ میرا صوبہ میں ایک آئینی کردار ہے لیکن میں اپنی حکومت کو جنوبی پنجاب کے مسائل سے آگاہ کرتا رہا ہوں گا۔ انہوں نے ملک کے روشن اور مضبوط […]

قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، دو کی پھانسی مؤخر

قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، دو کی پھانسی مؤخر

لاہور : فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی سنٹرل جیلوں میں قید تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ ملتان کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم عباس، گوجرانوالہ میں مجرم اعجاز جبکہ فیصل آباد میں مجرم شوکت مسیح کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم امجد علی کو مدعی […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزراء کو کلین چٹ دیدی

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزراء کو کلین چٹ دیدی

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے 2 سے 3 ہزار کارکنوں کا پولیس اہلکاروں سے تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جس […]

مسلم لیگ ن کے سعود مجید بلامقابلہ سنیٹر منتخب

مسلم لیگ ن کے سعود مجید بلامقابلہ سنیٹر منتخب

لاہور : رفیق رجوانہ کے گورنر پنجاب بننے کے بعد سنیٹ کی نشست خالی ہو گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمشن پنجاب نے سنیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا اس حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن تھا۔ لیکن مسلم لیگ ن کے سعود مجید کے مقابلے […]

لاہور: تاجروں اور وال سٹی کے عملے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

لاہور: تاجروں اور وال سٹی کے عملے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تلخی کلامی پر وال سٹی کے عملے اور تاجروں میں تصادم ہوا۔ جس کے دوران ایک تاجر نجم القطب عرف جگو جاں بحق ہو گیا۔ وال سٹی کے عملے اور تاجروں میں شٹر کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ وال سٹی عملے کا کہنا […]

زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی، اچھا کھیل پیش کرینگے، کپتان، ٹیم آفیشلز

زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی، اچھا کھیل پیش کرینگے، کپتان، ٹیم آفیشلز

لاہور : زمبابوے کرکٹ وفد کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جس میں آئیسولیشن نہیں ہونی چاہئے ، زمبابوے بھی اس کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے ہم پاکستان میں کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تمام […]

علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم کا نام دیوسائی رکھ دیا

علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم کا نام دیوسائی رکھ دیا

لاہور : معروف گلوکار اور اداکار علی ظفرنے اپنی سالگرہ کے موقع پراپنی پہلی پاکستانی فلم دیوسائی کے نام کا اعلان کر دیا۔ اس فلم میں جہاں علی ظفر مرکزی کردار ادا کریں گے، وہیں وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کرینگے، جب کہ فلم کے ڈائریکٹر عثمان بابرہوں گے۔ فلم میں ہیروئن کے مرکزی […]

زمبابوے کے خلاف سیریز قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

زمبابوے کے خلاف سیریز قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

لاہور : ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قومی ٹیموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں شیڈول سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ ختم ہو گیا۔ جہاں کھلاڑیوں سمیت سلیکٹرز نے بھی اپنا کام ختم کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان ، احسان عادل ، وہاب ریاض اور […]

داعش کے جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کرنے کی اطلاعات ہیں، رحمن ملک

داعش کے جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کرنے کی اطلاعات ہیں، رحمن ملک

لاہور : سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ داعش جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں رحمان ملک نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق داعش جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کررہی ہے، حکومت داعش اور جنداللہ کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دے۔ ملک میں جاری دہشتگردی […]

پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی؛ زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی؛ زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور : زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خواب 6 سال بعد پورا ہو گیا اور زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 […]

سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے سے سیریز کے بعد ہو گا

سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے سے سیریز کے بعد ہو گا

لاہور : قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد کیا جائے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ فی الحال مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی سمیت انتظامات پر توجہ مرکوز ہے، دیگر امور پر بعد میں غور کریں گے۔ تفصیلات کے […]

اٹلی : رانا نیاز احمد کا اپنے دوست کے ساتھ ایک خوبصورت انداز

اٹلی : رانا نیاز احمد کا اپنے دوست کے ساتھ ایک خوبصورت انداز

اٹلی (شیخ بابر سے) لاہور کی ممتاز ہر دل عزیز شخصیت رانا نیاز احمد کا اپنے دوست کے ساتھ آم کھاتے ہوئے ایک خوبصورت انداز۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 40

اٹلی : لاہور کی خوبصورت اداکارہ مومنہ بتول کے چند خوبصورت انداز

اٹلی : لاہور کی خوبصورت اداکارہ مومنہ بتول کے چند خوبصورت انداز

اٹلی (شیخ بابر سے) لاہور کی خوبصورت اداکارہ مومنہ بتول کے چند خوبصورت انداز۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 879

زمبابوین ٹیم کی سیکیورٹی کیلیے فول پروف انتظامات مکمل

زمبابوین ٹیم کی سیکیورٹی کیلیے فول پروف انتظامات مکمل

لاہور : زمبابوین ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے قرب و جوار میں 100 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے، ماہرین 24گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور ہیں، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان […]

الیکشن 2013 میں دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے : شجاعت حسین

الیکشن 2013 میں دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے : شجاعت حسین

لاہور : مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ایک حقیقت ہے جس کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔ پرویز الہی کہتے ہیں کہ حکمرانوں کو جنگلہ بس کے علاوہ کوئی مسئلہ نظر نہیں آرہا۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر منڈی بہائو الدین کے […]

آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور : لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے چھ بچوں میں سے تین بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایک ہی گھر سے میتیں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید شیر شاہ روڈ پر […]