counter easy hit

-lahore

لاہور: کاغذ کے گودام میں آتشزدگی

لاہور: کاغذ کے گودام میں آتشزدگی

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں کاغذ کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے بعد قریبی مکانات کو خالی کروالیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے […]

لاہور: اکبر بگٹی ایکسپریس نے کرین کی ٹکر ماردی

لاہور: اکبر بگٹی ایکسپریس نے کرین کی ٹکر ماردی

لاہور کے قریب رائیونڈ میں کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس نے کرین کو ٹکر ما ردی ،حادثے میں فائرمین اور کرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس جیا بگا ریلوے کراسنگ پر کرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کا فائر مین محمد […]

لاہور چڑیا گھر کی فضائیں بھی دھواں آلود دھند کی زد میں

لاہور چڑیا گھر کی فضائیں بھی دھواں آلود دھند کی زد میں

پنجاب میں دھواں آلود دھند سے محفوظ رہنے کے لیے جہاں انسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، وہیں لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی بھی خصوصی ویکسی نیشن کا بندوبست کیا گیا۔ پنجاب میں چھائے سموگ نے لاہور چڑیا گھر کی فضاؤں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، بیماریوں سے […]

لاہور: جنڈیالہ سے 5غیر قانونی شکاری گرفتار

لاہور: جنڈیالہ سے 5غیر قانونی شکاری گرفتار

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے رینجرز کی مدد سے لاہور کے سرحدی گاؤں جنڈیالہ کے نزدیک میں ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم نے رینجرز کی مدد سے سرحدی گاؤں جنڈیالہ کے نزدیک چھاپہ مار کر پاڑا ہرن شکار کرنے والے […]

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی دھند کا راج، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی دھند کا راج، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہرو ں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو […]

لاہور میں فضائی آلودگی ، موثر اقدامات نہ ہونے پر ولید اقبال کا عدالت سے رجوع

لاہور میں فضائی آلودگی ، موثر اقدامات نہ ہونے پر ولید اقبال کا عدالت سے رجوع

شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے فضا میں مٹی شامل ہوئی ، ایک کروڑ افراد متاثر ہوئی :ولید اقبال کی درخواست لاہور : لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیلئے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ ولید اقبال نے شیراز […]

لاہور ،ساتھی ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

لاہور ،ساتھی ڈاکٹرز کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

لاہور میں مریضوں سے بدسلوکی کے الزام میں ڈاکٹرز کی معطلی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری ہے ،جناح اسپتال میں انتظامیہ نے او پی ڈی کھلوانے کیلیے پولیس طلب کر لی ۔ ڈیڑھ ہفتہ قبل بعض ینگ ڈاکٹرز کو مریضوں اور لواحقین سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں معطل کیا گیا […]

لاہور ، سموگ کو نہ روکنے پر ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور ، سموگ کو نہ روکنے پر ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کو روکنے کے اقدامات نہ کرنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ مقامی شہری ولید اقبال کی جانب سےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے،سموگ اور فضائی آلودگی نے ایک کروڑ لاہوریوں کو متاثر […]

لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں بدترین سموگ، وزیراعلی نے کمیٹی بنا دی

لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں بدترین سموگ، وزیراعلی نے کمیٹی بنا دی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائے سموگ نے زندگی مفلوج کر دی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنا دی۔ لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید سموگ چھائی ہوئی ہے۔ اس صورتحال سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فضا […]

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور:لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا ، امیدوار چودہ دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آئندہ سال ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کا […]

لاہورمیں نابینا طالبات کے لیے کمپیوٹر لیب اور لائبریری

لاہورمیں نابینا طالبات کے لیے کمپیوٹر لیب اور لائبریری

لاہورکےتعلیمی اداروں میں خصوصی طلباءوطالبات کے لیے کوٹہ تومقرر ہے مگر انہیں مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں ہوتیں، کینئرڈ کالج نے بصارت سے محروم طالبات کو کمپیوٹر لیب اورلائبریری سمیت دیگر سہولتیں دے کر ایک نئی روایت قائم کردی۔ کنیرڈ کالج لاہورمیں بی ایس آنرز کی باہمت طالبات نارمل اندازمیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں،نوٹس تیارکرنا […]

لاہور دھند کی لپیٹ میں،ٹریفک حادثات،9افراد زخمی

لاہور دھند کی لپیٹ میں،ٹریفک حادثات،9افراد زخمی

نومبرشروع ہوتے ہی دھند نےلاہوراور مضافات کو لپیٹ میں لے لیا ،سردی اور خنکی بھی بڑھنے لگی ،دھند کےباعث شاہکوٹ کےقریب 8گاڑیاں ٹکراگئیں،جس سے 9مسافر زخمی ہو گئے،موٹروےحکام نےمحتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔ آج صبح لاہور اور گردونواح میں حد نگاہ کافی کم ہوگئی ، شاہکوٹ کےقریب8گاڑیوں کی ٹکرسے 9مسافر معمولی زخمی ہو گئے،جنہیں […]

لاہور میں دھڑ جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب

لاہور میں دھڑ جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن سے قبل بیمار بچے ابراہیم کی حالت اب بھی تشویشناک ہے لیکن اسماعیل بہتری کی طرف گامزن ہے  لاہور : شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب ہو گیا ، لاہور چلڈرن ہسپتال میں سات گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بچوں کو بعد […]

لاہور: 30 سالہ غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، اسپتال منتقل

لاہور: 30 سالہ غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، اسپتال منتقل

لاہور کے علاقےوحد ت کالونی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔ متاثرہ خاتون کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاہور: لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تیس سالہ خاتون کا تعلق چین سے ہے۔ متاثرہ خاتون کو جناح […]

لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا

لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا

لاہور چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اسپتال میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ لاہور: لاہور کے چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اسپتال کے اندر احتجاج کیا […]

لاہور میں جنوں اور پریوں سے منسلک تہوار ہیلووین منایا گیا

لاہور میں جنوں اور پریوں سے منسلک تہوار ہیلووین منایا گیا

جن ، چڑیلوں کی اشکال والے سلاد ، کیک اور سویٹ ڈشز بھی خاص طور پر مہمانوں کے لئے تیار کئے گئے لاہور: بھوت پریت ، جادوگروں ، جن اور پریوں سے منسلک تہوار ہیلووین منانے کے لئے لڑکے لڑکیوں نے دھارے نت نئے روپ ، اور کہیں سجائے گئے فوڈ فیسٹول ۔ ماحول میں […]

پی ایس ایل، انگلش کرکٹرز لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلیے تیار

پی ایس ایل، انگلش کرکٹرز لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلیے تیار

لندن: کئی انگلش کرکٹرز سیکیورٹی خدشات کو ذہن سے جھٹک کر لاہور میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلیے تیار ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل لیوک رائٹ ، ٹائمل ملز، ڈیوڈ ویلی اور کیون پیٹرسن نے دورئہ پاکستان کیلیے گرین سگنل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی یواے ای میں ہوگا، […]

لاہور: تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر، بچوں کے سامنے باپ پر تشدد

لاہور: تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر، بچوں کے سامنے باپ پر تشدد

لاہور میں تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر ہو گئے۔ احتجاج کے دوران بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نے وکلا کے رویے کی مذمت کی ہے۔ لاہور: انسانی حقوق کا سبق پڑھ کر کالا کوٹ پہننے والے انسانی حقوق […]

اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور سے پیدل روانہ

اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور سے پیدل روانہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے میں شرکت کے لئے کارکنوں کا پیدل احتساب مارچ لاہور سے روانہ ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے مین شرکت کے لئے 25 کارکنوں پر مشتمل دستہ داتا دربار سے وفاقی دارالحکومت کے لئے پیدل روانہ ہوا جس […]

لاہور:منہدم عمارتوں کے ملبے سے مزید 4 دستی بم اور گولیاں برآمد

لاہور:منہدم عمارتوں کے ملبے سے مزید 4 دستی بم اور گولیاں برآمد

لاہورکےعلاقےاندرون موچی گیٹ میں گزشتہ روز دھماکے کے ساتھ گرنے والی4عمارتوں کے ملبے سےمزید4دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں،تحقیقاتی ادارےمسلسل ملبہ کھنگال رہے ہیں،دستی بم اورگولیاں ملنے کے بعد گرنے والے مکانوں کے مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں بدھ کی صبح ایک2منزلہ عمارت […]

لاہور:2 لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:2 لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےجرح کے لئے پیش نہ ہونے پر 2 متاثرہ لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے انہیں سوشل میڈیاکے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمےمیں بیانات قلم بند کرنے کےلئے طلب کررکھاتھا۔ انسداد ِدہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری اعظم […]

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن، 13 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن، 13 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور:حساس اداروں اور پولیس نے لاہور کے علاقہ باگڑیاں اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 7 […]

لاہور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

لاہور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریول ایجنٹ جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر بیکری کے گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔ لاہور: پولیس کے مطابق واقعہ گڑھی شاہو چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 45 سالہ […]

لاہور: خستہ حال مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

لاہور: خستہ حال مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

عملے نے تین افراد عاصم رضا، علی رضا اور مقدس بی بی کو نکال کر میو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ایک شخص کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے لاہور:لاہور میں تین خستہ حال مکان گر گئے ۔ ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ایک شخص […]