counter easy hit

new

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 200 رنز بنا کر آؤٹ

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 200 رنز بنا کر آؤٹ

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 200 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اور یوں اس نےپاکستان کے اسکو 133 رنز کے جواب میں  67 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جبکہ  ، سہیل خان اور محمد عامر نے تین تین […]

نیویارک بم دھماکہ: مشتبہ حملہ آور دہشت گردی کے الزامات سے بری

نیویارک بم دھماکہ: مشتبہ حملہ آور دہشت گردی کے الزامات سے بری

امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے بم دھماکے کے مشتبہ منصوبہ ساز احمد خان رحیمی کو عدالت نے دہشت گردی کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔ ستمبر میں ہونے والے اس دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔ احمد خان رحیمی پر آٹھ الزامات لگائے گئے تھے جن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے […]

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ کیویز نے شاہینوں کا شیرازہ بکھیر دیا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ کیویز نے شاہینوں کا شیرازہ بکھیر دیا

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے ہیں۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں […]

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کے 3وکٹ پر 104رنز

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کے 3وکٹ پر 104رنز

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم مشکلات کا شکارہے،پوری ٹیم 133رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3وکٹ کے نقصان پر104رنز بنالئے ہیں۔جیت راول 55اور نکولز29رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،کیویز کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے کولن ڈی گرینڈہوم […]

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد

نیویارک میں پہلی بار پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ دو روزہ یہ فلم فیسٹیول تین اور چار دسمبر کو منعقد ہوگا ۔ یہ فلم فیسٹیول اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی کوششوں کے نتیجے میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا […]

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل کرائسٹ چرچ میں ہوگا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل کرائسٹ چرچ میں ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا ، قومی ٹیم نے گزشتہ روز وہاں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کرائسٹ چرچ کے خوشگوار موسم میں ٹیم پاکستان نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ۔کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خوب توجہ دی ۔ […]

نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ، پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوٹل سے باہر آگئی

نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ، پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوٹل سے باہر آگئی

کراسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی میڈیا کے مطابق […]

تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’الائیڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’الائیڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

معروف ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’الائیڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ رابرٹ زیمیکس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے ایک سچے واقعے کے گرد گھوم رہی ہے۔ جس میں 2جاسوس […]

تھرلرڈراما فلم ’سولس‘ کا نیاٹریلر جاری

تھرلرڈراما فلم ’سولس‘ کا نیاٹریلر جاری

ہالی ووڈ کے نامور اداکارو اینتھونی ہاپکن اور کولن فیرل کی تجسس سے بھرپور نئی تھرلرڈراما فلم ’’سولس‘‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ ہدایتکارافونسو پویارٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے ماہرِ نفسیات کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ایف بی آئی کے ایجنٹ کے ساتھ مل کر ایک سیریل کِلر […]

نیاآرمی چیف کون ؟اہم ترین جرنیلوں کے نام سامنے آگئے ،25نومبرکواہم ملاقات طے پاگئی

نیاآرمی چیف کون ؟اہم ترین جرنیلوں کے نام سامنے آگئے ،25نومبرکواہم ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ناموں کا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور 27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں اور شاید ہی کسی کو علم ہوکہ ان اہم […]

لولیا وینٹر آؤٹ، سلمان کی زندگی میں نئی حسینہ آگئی

لولیا وینٹر آؤٹ، سلمان کی زندگی میں نئی حسینہ آگئی

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور ان کے کئی اداکاراؤں کے ساتھ تعلق کی خبریں بھی میڈیا کے زینت بنتی رہی ہیں کچھ عرصہ قبل تک ان کے رومانیہ کی حسینہ لولیا وینٹر کیساتھ تعلقات ہر زبان پر تھے […]

نئے آرمی چیف کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں ہو گا

نئے آرمی چیف کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں ہو گا

اسلام آباد: نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی  ناموںکا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔ وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں […]

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹور میچ، بارش کی نذر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹور میچ، بارش کی نذر

ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، 3 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل ہی شروع نہ ہو سکا ۔ ٹریننگ سیشن تو خراب موسم کے باعث متاثر ہو ئے، اب موسم 3روزہ میچ کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ہے، پاکستان […]

دوسرا ونڈے:نیوزی لینڈویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

دوسرا ونڈے:نیوزی لینڈویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

نیوزی لینڈویمنزکرکٹ ٹیم نےدوسرےون ڈےمیں پاکستانی ٹیم کوشکست دےدی،بارش کےباعث میچ کافیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈکےتحت ہوا۔ لنکن میں کھیلے گئے میچ میں 310رنزکےہدف کےتعاقب میں پاکستان کی ویمن ٹیم 34اوورمیں4وکٹ پر142رنزبناسکی تھی۔ نیوزی لینڈویمن کرکٹ ٹیم کوپانچ میچوں کی سیریزمیں0-2کی برتری حاصل ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 33

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے 42 ہزار 660 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی الیکشن پر ایشیائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی گئی تھی […]

ٹرمپ بلاتفریق نسل و مذہب خدمت کرینگے، نئے امریکی دور کا آغاز ہو گا، زیبا گل

ٹرمپ بلاتفریق نسل و مذہب خدمت کرینگے، نئے امریکی دور کا آغاز ہو گا، زیبا گل

امریکہ (اقبال کھوکھر) گلوبل کرسچن وائس کی صدر زیباگل نے گزشتہ روز ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعدمیڈیا کو جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لئے اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ہم نے بھرپور طریقے سے […]

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے نیوزی لینڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کین ولیمسن نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔ کیویز کی اعلان کردہ ٹیم کے باقی کھلاڑی ٹاڈ ایسل، ٹرینٹ بولٹ، کولن گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ہنری نکلز، جمی نیشم، جیت ریول، ٹم ساوتھی، راس ٹیلر، […]

نئی امریکی انتظامیہ، بات چیت کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے، ملیحہ

نئی امریکی انتظامیہ، بات چیت کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے، ملیحہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت میں پاکستان کے مفادات کا دفاع کریں گے۔ جیونیوز کو خصوصی انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات […]

امریکی صدر اوباما کی نو منتخب صدر ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی

امریکی صدر اوباما کی نو منتخب صدر ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی

امریکی صدر بارک اوباما نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیدی، ملاقات آج ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کےمطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے، دونوں کی ملاقات آج اوول آفس میں ہوگی جس میں اقتدار کی منتقلی کے امور پر […]

نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹیزر ٹریلر جاری

نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹیزر ٹریلر جاری

نامور ہولی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھوم رہی […]

اسپینش لیگ، بارسلونا کے ہاتھوں سیویلا کو شکست، میسی کیلئے نیا اعزاز

اسپینش لیگ، بارسلونا کے ہاتھوں سیویلا کو شکست، میسی کیلئے نیا اعزاز

اسپینش فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے سیویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔ اسپینش لیگ کے میچ میں بارسلونا کی ٹیم کا مقابلہ سیویلا کیساتھ ہوا۔ سیویلا نے میسی کی ٹیم بارسلونا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھائی اور 15 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری […]

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نےمیواسپتال کے لئے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع کر دیئے،اسپتال کےاردگرد کی سڑکوں،راستوں اورحدود میں کیمرے نصب کئےجائیں گے۔ ترجمان اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی 5رکنی ٹیم نےمیواسپتال کےاندر اور اردگرد سیکورٹی زون بنانےپرکام شروع کردیا۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی پلان […]

مصباح اور یونس کا کیویز سے پہلے مچھلی کا شکار

مصباح اور یونس کا کیویز سے پہلے مچھلی کا شکار

نیلسن: نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے اور ایسے میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان نے مچھلی کا شکار کیا جب کہ اس موقع پر مصباح کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں جنہوں نے […]