counter easy hit

not

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ہو گا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں نہیں آئیں گے۔ خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر […]

روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بین الاقوامی تحقیقات سے خوفزدہ نہیں، سوچی

روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بین الاقوامی تحقیقات سے خوفزدہ نہیں، سوچی

میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی نے بنگلادیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست رخائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کی مذمت کی ہے۔ روہنگیا بحران سے متعلق سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے آنگ سان سوچی کا کہنا تھا کہ ریاست رخائن میں […]

ہم روہنگیا مسلمانوں کیلئے تو آنسو بہاتے ہیں اپنوں کو حقوق نہیں دیتے، سپریم کورٹ

ہم روہنگیا مسلمانوں کیلئے تو آنسو بہاتے ہیں اپنوں کو حقوق نہیں دیتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مہمند ایجنسی کے ہزاروں افراد کو پاکستانی شہریت دینے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے تو ہم مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں مگر اپنے شہریوں کو حقوق دینے کو تیار نہیں۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے  مہمند ایجنسی کے 6 ہزار سے زائد […]

باصلاحیت افراد کو آگے لائے بغیر فلم انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی، سبیکا

باصلاحیت افراد کو آگے لائے بغیر فلم انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی، سبیکا

لاہور: اداکارہ و ماڈل سبیکا نے کہا ہے کہ وقت کس قدرتیزی سے گزرجاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔ سال2017ء کا سورج طلوع ہوا اوراب تین ماہ بعد غروب ہونے کو ہے، مگروقت کا پتہ ہی نہ چلا۔ روزمرہ زندگی کی مصروفیت میں اتنی تبدیلی آچکی ہے کہ اب سسٹم کے ساتھ نہ چلنے والے بہت […]

ٹیکسٹائل شعبے کو فروغ نہ دیا جا سکا،5 سال میں601 کمپنیاں بند

ٹیکسٹائل شعبے کو فروغ نہ دیا جا سکا،5 سال میں601 کمپنیاں بند

اسلام آباد: حکومت ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ نہ دے سکی۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 5سال کے دوران601 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔ اگر پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ گزشتہ چند سال سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بر آمدات میں […]

پاک بھارت آبی مذاکرات ناکام، بھارت تحفظات دور نہ کرسکا

پاک بھارت آبی مذاکرات ناکام، بھارت تحفظات دور نہ کرسکا

واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرز میں پاک بھارت آبی سیکریٹری سطح کےمذاکرات ناکام ہوگئے۔ مذاکرات میں بھارت کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر پر پاکستان کے تحفظات دور نہ کیے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چناؤپر اتفاق نہ کر سکے، بھارت ہٹ دھرمی […]

کراچی: ٹریفک پولیس متحرک، ہیلمٹ نہ پہنے پر شہریوں کو 7 لاکھ کے چالان

کراچی: ٹریفک پولیس متحرک، ہیلمٹ نہ پہنے پر شہریوں کو 7 لاکھ کے چالان

کراچی: 304 موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں، سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کیئے گئے: اعداد و شمار ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوسرے روز بھی مہم جاری، مہم کے پہلے روز ہیلمٹ نہ لگانے والے پانچ ہزار شہریوں سے 7 لاکھ 15 ہزار […]

مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا آسان نہیں ہے!

مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا آسان نہیں ہے!

’’جبرواستبداد اور ظلم وستم کے شکار افراد کی اعانت کرنا آسان نہیں ہے۔فنڈز کا حصول تو اپنی جگہ مشکل امر ہے ہی لیکن زیادہ مشکل یہ پیش آتی ہے کہ ان فنڈز کو غیر متنازع طور پرمستحقین تک کیسے پہنچایا جائے؟متعلقہ حکومتیں ستم زدگان تک پہنچنے میں بار بار اور سنگین رکاوٹیں ڈالتی ہیں۔ وہ […]

پاکستان نہیں ہارے گا

پاکستان نہیں ہارے گا

’’آپ پھر واپس آگئے ہو‘‘ میں نے ذرا سی ترشی کے ساتھ نوجوان سے پوچھا‘ نوجوان نے اپنے جسم کے ساتھ جھنڈا لپیٹ رکھا تھا‘ ماتھے پر سبز ہلالی پرچم بنوا رکھا تھا اور سر پر سبزرنگ کی ٹوپی پہن رکھی تھی‘ وہ جوش کے ساتھ بولا ’’سر میں ایک کام بھول گیا تھا‘ میں وہ کام کرنے […]

غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، سراج الحق

غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتاتو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا،چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سےواپس لیا جائے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںسراج الحق کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی تقرری پر […]

مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہیں

مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہیں

کسی نے مظلوم کا اصل مفہوم سمجھنا ہو تو جا کر برما کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت ِزار دیکھ لے۔ بلاشبہ اس وقت روئے زمین پر مظلوم ترین انسان وہی ہیں جن کے نہ کوئی حقوق ہیں نہ شہریت۔ ہم نے قانون کی کتابوں میں اور انسانی حقوق کے چارٹرز میں پڑھ رکھا تھا کہ […]

مسجد، مندر ہر جگہ دہشت گردی ہوئی، نظام ٹھیک کام کرتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، سپریم کورٹ

مسجد، مندر ہر جگہ دہشت گردی ہوئی، نظام ٹھیک کام کرتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور کوئی ذات نہیں ہوتی، دہشت گرد حملے مساجد، امام بارگاہ ، مندر چرچ سمیت ہر جگہ ہوئے ہیں، اگر نظام ٹھیک کام کرتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا لیکن مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ پرلیے گئے ازخود […]

صرف سپر اسٹارز کو کاسٹ کر کے فلم کی کامیابی ممکن نہیں، مہک نور

صرف سپر اسٹارز کو کاسٹ کر کے فلم کی کامیابی ممکن نہیں، مہک نور

لاہور: اداکارہ وماڈل مہک نور نے کہا ہے سالانہ ایک ہزارسے زائدہ فلمیں بننے والے ملک میں اگرصرف سپراسٹارز کو کاسٹ کرکے یا لابی سسٹم کے تحت فلمیں، ڈرامے بنائے جائیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔ مہک نور نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ہی نہیں ٹی وی اور تھیٹرکے شعبے میں جب تک زیادہ […]

سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں: سراج الحق

سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں: سراج الحق

اسلام آباد: سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے سپریم کورٹ کے باہر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران شاہی خاندان وہی فیصلہ قبول کریں گے جو انکے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، شریف فیملی […]

جب تک روہنگیا تک رسائی نہ ہو تب تک

جب تک روہنگیا تک رسائی نہ ہو تب تک

مجھے کامل احساس ہے کہ پاکستانی حکومت ، سیاسی جماعتیں، فلاحی تنظیمیں اور میڈیا اینکرز مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے کس قدر بے تاب ہیں۔میڈیا پر مذمتی بیانات کے ساتھ ساتھ احتجاجی جلوس بھی نکل رہے ہیں۔امدادی اشیا بھی اکھٹی ہو رہی ہیں اور بہت سے حساس لوگ ، تنظیمیں اور صحافی تو متاثرین […]

’ہم سے ملا کرو’ نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے: نیلم، دانش

’ہم سے ملا کرو’ نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے: نیلم، دانش

لاہور: فلم کے ڈائریکٹر ادریس عادل کونہیں جانتے ہمارا نام استعمال کیا جارہا ہے : گفتگو اداکارہ نیلم منیرخان اور دانش تیمورنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ وہ ہم سے ملاکرو‘‘نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ڈائریکٹریاپروڈیوسرسے بات ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کا نام […]

میرا گھر سیل ہوا نہ ایف بی آر سے نوٹس ملا: اداکارہ صبا قمر

میرا گھر سیل ہوا نہ ایف بی آر سے نوٹس ملا: اداکارہ صبا قمر

لاہور: ٹیکس معاملات کلیئر ہیں، بدنام کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرونگی معروف اداکارہ صباقمر نے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس کی خبرکوبے بنیادقراردے دیا۔اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے ایف بی آرکی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملااورنہ ہی میراگھرسیل کیاگیاہے۔ اس حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے و الی خبروں میں کوئی صداقت نہیں […]

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کو آسان نہ سمجھا جائے، عبدالقادر

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کو آسان نہ سمجھا جائے، عبدالقادر

لاہور: عبدالقادر نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف آنے والے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق گرین شرٹس کا مہمان سائیڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں کامیابی کا حصول آسان نہیں ہوگا، ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ہاشم آملہ سمیت دنیا کے ممتاز پلیئرز پر مشتمل ہے، […]

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. ترجمان سندھ رینجرزکے جاری کردہ بیان کے مطابق یوم شہدا کے موقع پرشہدا ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے دوران رینجرز پبلک اسکول کے طلبا نے شہدا […]

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

لاہور: پاک ورلڈ الیون آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج بن گئے۔ گزشتہ روز پنجاب بینک کی مخصوص برانچز پر صبح کے وقت ہی خاصا ہجوم نظر آرہا تھا لیکن 500کا ٹکٹ خریدنے کیلیے آنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،بینک ذرائع نے بتایا کہ 13 شاخوں سے ٹکٹوں […]

تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی: عائشہ گلالئی

تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی: عائشہ گلالئی

اسلام آباد: عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا، سماعت 19 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ پارٹی پالیسی سے انحراف پر عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، رکن قومی اسمبلی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن […]

کراچی کو 25 ارب نہیں 2500 ارب کی ضرورت ہے، میئر کراچی

کراچی کو 25 ارب نہیں 2500 ارب کی ضرورت ہے، میئر کراچی

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آلائشیں اٹھانے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی ہوگی،کراچی کو 25 ارب نہیں 2500 ارب کی ضرورت ہے۔ شہر کی موجودہ صورتحال واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کوتاہی کا نتیجہ ہے، سندھ حکومت کی بدانتظامی نے شہر کو برباد کردیا ، آلائشوں سے […]

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں، آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول نہیں بنا

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں، آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول نہیں بنا

نئی دہلی:  بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں ہوگئی، ٹیم کو 17ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گرائونڈ پر 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں دیا جا سکا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو 17 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گرائونڈ […]

شمالی کوریا پر سخت پابندیاں، دستبردار نہیں ہونگے پیانگ یانگ ڈٹ گیا

شمالی کوریا پر سخت پابندیاں، دستبردار نہیں ہونگے پیانگ یانگ ڈٹ گیا

نیویارک / پیانگ یانک:  اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نئی سخت تر قرارداد تیار کرنے اور اس پر رائے شماری کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکا کے نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل […]