counter easy hit

of

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فتوحات کی قحط سالی کا شکار

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فتوحات کی قحط سالی کا شکار

لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  فتوحات کی قحط سالی کا شکار رہا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایونٹ کا آغاز آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے نام سے 1998 میں ہوا، بعد ازاں 2002 میں اسے چیمپئنز ٹرافی کا نام دے دیا گیا۔ میگا ایونٹ میں […]

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی اپیل خارج کردی

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی اپیل خارج کردی

واشنگٹن: امریکی وفاقی اپیلز عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں کی اپیل خارج کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کیلیے ایک اور قانونی جھٹکا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ چھ اسلامی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی، عدالت نے […]

ڈاکٹرعاصم کی جائیداد کی پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینے کی درخواست مسترد

ڈاکٹرعاصم کی جائیداد کی پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینے کی درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کی جائیداد اور کاروبار سنبھالنے کے لئے پاور آف اٹارنی ان کے بیٹے کو دینے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے جائیداد اور کاروبار سنبھالنے کے لئے پاور آف اٹارنی بیٹے کو دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے […]

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس […]

مالی سال 18-2017 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 18-2017 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار مالی سال 18-2017 کا بجٹ آج پیش کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم پارٹی رہنماؤں کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  […]

موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، خورشید شاہ

موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پراپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کے لاٹھی چارج […]

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف تیسرے روز بھی ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف تیسرے روز بھی ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرخالد لطیف تیسرے روز بھی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے جب کہ کیس کی یکطرفہ سماعت جاری ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم ٹریبیونل کے سامنے خالد لطیف آج جمعرات کو مسلسل تیسرے روز بھی پیش نہیں ہوئے جبکہ […]

میلانیا نے روم میں بھی ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

میلانیا نے روم میں بھی ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

روم: پہلے اسرائیل اور پھر روم۔ دیس بدلا لیکن امریکی خاتون اول کے تیور نہ بدلے اور میلانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ تھمانے سے انکار کردیا۔ آج کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان ناراضگی کا چرچا عام ہے اور میڈیا ہر جگہ دونوں پر خاص نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی صدارتی […]

پی آئی اے کی لندن، مانچسٹر پروازوں کی غیر معمولی تلاشی

پی آئی اے کی لندن، مانچسٹر پروازوں کی غیر معمولی تلاشی

اسلام آباد میں پی آئی اے کی لندن اور مانچسٹر کی پروازوں کی آج پھر غیر معمولی تلاشی لی گئی جس کے باعث پروازیں چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں ، طویل انتظار سے مسافر اذیت کا شکار رہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785اور مانچسٹر جانے […]

مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

سوشل میڈیا پر مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو شائقین میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ لاہور: کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ “آفرین آفرین” گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر […]

10 ارب کے بعد 80 لاکھ کی گونج، تحریک انصاف کا ایک اور الزام سامنے آگیا

10 ارب کے بعد 80 لاکھ کی گونج، تحریک انصاف کا ایک اور الزام سامنے آگیا

نواز لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کو اسی لاکھ میں خریدنے کی کوشش کی : ترجمان جماعت نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد: 10 ارب کے بعد 80 لاکھ روپے کی گونج ، تحریک انصاف کا ایک اور الزام سامنے آگیا ۔ نعیم الحق کہتے ہیں نواز لیگ نے ان […]

عمر اکمل کی ’’حرکتوں‘‘ سے چیئرمین بورڈ تنگ آگئے

عمر اکمل کی ’’حرکتوں‘‘ سے چیئرمین بورڈ تنگ آگئے

اسلام آباد: عمر اکمل کی ’’حرکتوں‘‘ سے چیئرمین بورڈ تنگ آگئے، شہریارخان کا کہنا ہے کہ بیٹسمین کبھی ٹریفک وارڈن تو کبھی کسی اور سے الجھ بیٹھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کا اجلاس ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث ملتوی کر دیا گیا،کورم پورا نہ ہونے پر کمیٹی […]

مانچسٹر دھماکے؛ چیمپئنز ٹرافی پر بھی خوف کے سائے چھا گئے

مانچسٹر دھماکے؛ چیمپئنز ٹرافی پر بھی خوف کے سائے چھا گئے

لندن: مانچسٹر دھماکے کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر بھی خوف کے سائے چھا گئے، میگا ایونٹ سمیت ویمنز ورلڈ کپ کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان عائد ہو چکے، بھارت نے آئی سی سی کو خط میں اپنے خدشات ظاہر کردیے، صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔ جنوبی افریقی پلیئرز کے خدشات کو سیکیورٹی […]

کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

 لاہور: ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم “جٹی”سے اداکاری شروع کر نے والے برصغیر کے کامیڈی لیجنڈ رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔ اداکاررنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اوروہ دنیا کے واحد فنکارتھے جنھوں نے عملی طورپرفلم میکنگ کے ہرشعبے میں نمایاں حیثیت سے نام کمایا، رنگیلا کا تعلق صوبہ […]

جے آئی ٹی ؛حسین نواز کا ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندوں پر اعتراض

جے آئی ٹی ؛حسین نواز کا ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندوں پر اعتراض

اسلام آباد: وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز اور طارق شفیع نے پاناما کیس کی تفتیش کیلیے قائم جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ٹیم کے دو ارکان کو تبدیل کرنے کی استدعا کی ہے۔ انھوں نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے نمائندے بلال رسول اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے […]

قوم کسی سیاسی بازیگر کو اپنے مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی، شہباز شریف

قوم کسی سیاسی بازیگر کو اپنے مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کسی سیاسی بازیگرکو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی۔ لاہورمیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، جس میں ملک کودرپیش چیلنجز اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبنادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ […]

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلتوں کی نسل کشی جاری، درجنوں مکانات جلا دیئے گئے

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلتوں کی نسل کشی جاری، درجنوں مکانات جلا دیئے گئے

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور میں گزشتہ روز نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کے درجنوں مکانات جلادیئے گئے جبکہ ایک دلت نوجوان کوبھی قتل کردیا گیا جس کے بعد سے وہاں کے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس نے قتل کے الزام میں 20 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق […]

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں داعش کے خلاف آپریشن، مارشل لاء نافذ

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں داعش کے خلاف آپریشن، مارشل لاء نافذ

منیلا: فلپائن کے دوسرے بڑے جزیرے منڈاناؤ میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران 3 سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ منڈاناؤ کے شہر ماراوی میں حالات اس وقت خراب ہوئے جب فوج نے فلپائن میں داعش کے سربراہ انسیلون ہالیپون کو […]

پنجاب کے 2 شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

پنجاب کے 2 شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور فراڈ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران ریلوے کے کلرک اظہر صدیقی کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر ریلوے کی زمین غیر قانونی طور پر […]

پی آئی اے طیاروں کے مختلف حصوں پر سیکورٹی سیل چسپاں

پی آئی اے طیاروں کے مختلف حصوں پر سیکورٹی سیل چسپاں

پی آئی اے کے جہازوں سے منشیات کی برآمدگی کےواقعات سامنے آنے کے بعد عملے کی تلاشی سخت کر دی گئی ہے۔ جہازوں کے مختلف حصوں پر بھی سیکورٹی سیل چسپاں کی گئی ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق منشیات کی برآمدگی کے بعد پی آئی اے نے عملے کی تلاشی کا عمل سخت […]

سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی

سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی

کراچی کے شہریوں کی فریاد آخر کار سن لی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نےکے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو 29 مئی کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں بینچ نے کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست […]

مانچسٹر حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوگئی

مانچسٹر حملہ آور کی شناخت سلمان عابدی کے نام سے ہوگئی

مانچسٹر ایرینا پر حملہ کرنے والے کی شناخت لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان عابدی کے نام سے ہوئی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سلمان عابدی لیبیا سے آنے والے مہاجرین کا بیٹا تھا۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دہشت گردوں نے وار کرڈالا، امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں خودکش […]

پاناما کیس، جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں

پاناما کیس، جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں۔ایس ای سی پی ، نیب ، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ٹیمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مدد کے لیے فراہم کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے ،ایس ای […]

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نواز شریف

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نواز شریف

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی […]