counter easy hit

of

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد سونے کی عالمی طلب میں کمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد سونے کی عالمی طلب میں کمی

 لندن: امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد سونے کی عالمی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ورلڈ گولڈکونسل (ڈبلیوجی سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی عالمی طلب 18 فیصد گر کر 1034.5 ٹن رہ گئی جو 11 سال […]

فرانس میں خاتون صدارتی امیدوار پر انڈوں کی بارش

فرانس میں خاتون صدارتی امیدوار پر انڈوں کی بارش

پیرس: فرانس کی قدامت پرست صدارتی امیدوار میری لی پین پر مشتعل ہجوم نے ’’فاشسٹ دفعہ ہوجاؤ!‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے انڈوں کی برسات کردی جبکہ ان کے سیکیوریٹی گارڈز بڑی مشکل سے انہیں وہاں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات ٹیلی ویژن پر آخری اور اہم ترین صدارتی مباحثے […]

گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، خورشید شاہ

گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، خورشید شاہ

 کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں جب کہ گورنر کو سیاسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا اور ہمیں غیر جانبدار گورنر چاہیے لہذا گورنر استعفی دے کر سیاست کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت […]

وزیر اعظم کی موبائل پاور پلانٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم کی موبائل پاور پلانٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف نے گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیش کردہ موبائل پاور پلانٹس لگانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24 اپریل کو ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ بجلی […]

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیزر جاری

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے […]

کیرالہ: ساڑھے 6ہزار خواتین کا ایک جیسے لباس میں رقص

کیرالہ: ساڑھے 6ہزار خواتین کا ایک جیسے لباس میں رقص

کیرالہ میں ساڑھے چھ ہزارخواتین نےایک جیسے لباس پہنے روایتی رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں 21 مختلف ریاستوں کی 6ہزار 582 لڑکیوں اور خواتین نے ایک جیسا لباس پہن کر 16 منٹ تک روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ ان خواتین نے نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ […]

آسٹریلوی خاتون اور رحیم یار خان کے نوجوان کی شادی

آسٹریلوی خاتون اور رحیم یار خان کے نوجوان کی شادی

رحیم یار خان میں سوشل میڈیا پرہونے والی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ آسٹریلوی خاتون شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں ، نکاح آج ہوگا ۔ آسٹریلیا کی خاتون 39 سالہ ملائیکہ عرف ایلس27 سالہ ابرار کی محبت میں پاکستان کھنچی چلی آئیں۔ان دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی اور آج […]

جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائیگا، جسٹس اعجاز افضل

جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائیگا، جسٹس اعجاز افضل

سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائے گا۔ جسٹس اعجاز افضل نے پاناما فیصلے کی غلط تشریح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک […]

کراچی: ہوٹل میں مردہ پائی گئی خاتون کے والد کا بیان ریکارڈ

کراچی: ہوٹل میں مردہ پائی گئی خاتون کے والد کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب ہوٹل میں مردہ پائی گئی خاتون ثمینہ مسیح کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا، تفتیشی حکام کے مطابق ثمینہ کا شوہر شاہد اس کے قتل میں ملوث ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ ثمینہ کا شوہرشاہد اکثر اس […]

کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں مماثلت ہے، ڈاکٹر اولینا

کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں مماثلت ہے، ڈاکٹر اولینا

یوکرین کی ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر ڈاکٹر اولینا بورڈ یلووسکا کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں ایک مماثلت ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر زور دار انداز میں عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا، روس یوکرین کو دوبارہ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو […]

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے سامنے پیش ہوئے جہاں کمیٹی نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تند و تیز سوالات کیے۔ قائمہ کمیٹی کے رکن کمیٹی شفقت حیات نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑی بکیز سے […]

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنےکے معاملے پر […]

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عقب میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے تھے جن کی صفائی کے لئے عملہ وہاں پہنچا تو ایک چھتا نیچے گر گیا جس کے […]

شیرِ میسور شہید ٹیپو سلطان کا 218 واں یوم شہادت

شیرِ میسور شہید ٹیپو سلطان کا 218 واں یوم شہادت

برصغیر کے مجاہد آزادی ،شیر ِمیسور شہید ٹیپو سلطان کادوسو اٹھارہواں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ شیر میسور فتح علی خان کے والد حیدر علی نے جنوبی ہند میں سلطنتِ میسور کے نام سے بڑی سلطنت قائم کی تھی ، وہ برصغیر کی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا آغاز […]

خواتین مسافروں سے بدسلوکی؛ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

خواتین مسافروں سے بدسلوکی؛ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خواتین مسافروں سے بدسلوکی کے متعلق ازخود نوٹس کیس میں محکمانہ انکوائری اور پولیس تحقیقات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خواتین مسافروں سے بدسلوکی کے ازخود نوٹس […]

انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات جاری ہیں ، ایف بی آئی

انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات جاری ہیں ، ایف بی آئی

امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے پرتحقیقات جاری ہے۔ امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی میں سماعت کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمزکومی سے کمیٹی کے ارکان نے سوال کیے۔ جیمزکومی نے بتایا کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے الزامات […]

کراچی: شمالی کوریا کے سفارتکار اور اہلیہ پر ایکسائز اہلکاروں کا تشدد

کراچی: شمالی کوریا کے سفارتکار اور اہلیہ پر ایکسائز اہلکاروں کا تشدد

کراچی میں شمالی کوریا کے سفارتکار اور ان کی اہلیہ پر مسلح ایکسائز اہلکاروں نے تشدد کیا ہے، واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔ جیو نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کورین ایمبیسی اسلام آباد نے حکومت پاکستان اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کے ڈی جی کو خط […]

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم پر غور شروع کردیا ہے، ترمیم کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قابلیت اور تجربے سے محروم افراد کو ادارے کا سربراہ مقرر نہیں […]

پوتن اور ڈائریکٹر ایف بی آئی میری شکست کا سبب بنے، ہلیری کلنٹن

پوتن اور ڈائریکٹر ایف بی آئی میری شکست کا سبب بنے، ہلیری کلنٹن

واشنگٹن: سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمے داری امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر اور روسی صدر ولادی میر پوتن پر عائد کردی۔ ہلیری کلنٹن نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمے داری ایف بی آئی کے ڈائریکٹر […]

پیدائش کے بارہویں دن سمیت زندگی کا ہر واقعہ یاد رکھنے والی خاتون

پیدائش کے بارہویں دن سمیت زندگی کا ہر واقعہ یاد رکھنے والی خاتون

برسبن: دنیا میں بہت سے لوگ اچھے حافظے کے مالک ہوتے ہیں جو عموماً واقعات، حادثات اور باتیں یاد رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسے حافظے کی مالکن ہیں جو زندگی کے ہر واقعے کو لمحہ بہ لمحہ بیان کرسکتی ہیں۔ ریبیکا نامی آسٹریلوی خاتون کو اپنی زندگی کا بارہواں روز بھی یاد ہے […]

چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر بھارت میں ہی پھوٹ پڑ گئی

چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر بھارت میں ہی پھوٹ پڑ گئی

نئی دہلی: چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر بھارت میں ہی پھوٹ پڑگئی، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی نے کھل کر کسی بھی انتہائی اقدام کی مخالفت کردی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ میں ہی چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے حوالے سے اختلاف پیدا ہوگئے ہیں، ایک طرف سابق چیئرمین آئی سی سی این سری نواسن کا گروپ […]

چکن گونیا کی وبا بے قابو، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چکن گونیا کی وبا بے قابو، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 کراچی: میئر وسیم اخترنے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ مئیرکراچی وسیم اخترنے شہرمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے چکن گونیا وائرس کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔ وسیم اخترکا کہنا […]

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی غلام قادرمری اور دیگر کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادرمری اور دیگرکی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران […]

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔ نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی […]