counter easy hit

of

فیس بک اور گوگل کی جعلی خبروں کیخلاف مہم

فیس بک اور گوگل کی جعلی خبروں کیخلاف مہم

فرانس میں فیس بک اور گوگل نے خبر رساں اداروں کے ساتھ مل کر جھوٹی خبروں اور جعلی پوسٹوں کو روکنے کے لیے مل کر کام شروع کردیا۔ نیا رپورٹنگ فیچر خبروں میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، فیس بک گزشتہ ماہ جرمنی میں بھی یہ کام شروع […]

چینی خاندان کے پانچ سو افراد کا گروپ فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل

چینی خاندان کے پانچ سو افراد کا گروپ فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل

ژی جیانگ کے پہاڑی علاقے میں ایک خاندان کے پانچ سو افراد کو ایک جگہ جمع کیا گیا ، تصویر لینے کیلئے ڈرون کمیرے کی مدد لی گئی ژی جیانگ:  چین میں ایک ہی خاندان کے پانچ سو افراد کا گروپ فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ۔ صوبہ ژی جیانگ کے پہاڑی علاقے میں ڈرون […]

انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم ’پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری

انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم ’پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی مزاحیہ فلم’ پھلوری‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔انوشکا نے فلم میں ایک’ بھٹکی ہوئی آتما ‘یعنی روح کا کردار اداکیا ہے۔ کہانی کا اہم کردار ایک نوجوان ہے جس کی شادی ہندو عقائد کے مطابق ایک درخت سے کرادی جاتی ہےتاکہ اس پر چھائے برے […]

شام کی ایک جیل میں ہزاروں افراد کو پھانسی دی گئی‘ ایمنسٹی

شام کی ایک جیل میں ہزاروں افراد کو پھانسی دی گئی‘ ایمنسٹی

شام کی ایک جیل میں خفیہ طور پر 13 ہزار کے قریب لوگوں کو پھانسی دی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پھانسی پانے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ ایمنسٹی کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صيد نايا نامی جیل میں ستمبر 2011 سے دسمبر 2015 […]

وزیراعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر میں جاری دیگر تعمیراتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ، گلستان جوہر اور […]

کراچی: افغان سفارتکار کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی: افغان سفارتکار کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی میں تعینات افغان سفارتکار محمد ذکی ابدو کے قتل کا مقدمہ 24گھنٹے بعدبوٹ بیسن تھانے میں افغان سفارت خانے کے ترجمان حارث خان کی مدعیت میںقتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے کے اندراج کےلیے افغان سفارت خانے کا انتظار کیا گیا۔ دوسری جانب سیکورٹی ذرائع بتاتے […]

یقین ہے، مستقبل خواتین کا ہے، ہلیری کلنٹن

یقین ہے، مستقبل خواتین کا ہے، ہلیری کلنٹن

ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ تمام درپیش چیلنجزکےباوجود یقین ہے کہ مستقبل خواتین کاہے۔ہمیں آگے بڑھ کربولنےوالی مضبوط خواتین کی ضرورت ہےجو بہترمستقبل اور حقوق کے لیےپریشان خواتین کے لیےمثال قائم کریں۔ طویل خاموشی کے بعدہلیری کلنٹن کاامریکی صدارتی انتخاب کے بعد پہلا وڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے۔ انہوں نے نو منتخب […]

ایران کو دہشت گرد ریاست کہنے پر روس کا ٹرمپ سے عدم اتفاق

ایران کو دہشت گرد ریاست کہنے پر روس کا ٹرمپ سے عدم اتفاق

روس نے کہاہے کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےاس تجزیہ سے اتفاق نہیں کرتا کہ ایران دہشت گرد ریاست ہے، یہ تجزیہ اس سے بہتر شکل میں بھی سامنے آسکتا تھا۔ روسی ترجمان نے کہا ہے کہ روس کے ایران سے دوستانہ تعلقات ہیں،ہم وسیع معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں […]

کترینہ کیف حجام بن گئیں، فلم ڈائریکٹر کا سر مونڈھ ڈالا

کترینہ کیف حجام بن گئیں، فلم ڈائریکٹر کا سر مونڈھ ڈالا

عشق اور فلموں میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف حجام بن گئیں اور فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کا سر مونڈھ ڈالا۔ گزشتہ روز ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں کترینہ کیف شرارتی انداز میں انوراگ باسو کا سر مونڈھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انوراگ باسو کسی جرم میں پکڑے […]

پاک سر زمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی ہے، شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی 22 برس سے کام کررہی تھی، پاک سرزمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو […]

پاکستان کرکٹ کا مستقبل، کل دبئی میں اہم اجلاس ہوگا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل، کل دبئی میں اہم اجلاس ہوگا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ کے بڑے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ بدھ کو دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں جس میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ مصباح الحق کے مستقبل سمیت نئے کھلاڑیوں […]

آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز 12 پر مشتمل ہو گا

آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز 12 پر مشتمل ہو گا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دس کے بجائے بارہ ملک شامل ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بورڈ کے سربراہ ڈائر یکٹرز ہوں گے جبکہ ایسوسی ایٹ ملکوں کا کردار محدود کردیا گیا ہے۔ […]

فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس 8‘ کا نیا دھواں دھار ٹریلر جاری

فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس 8‘ کا نیا دھواں دھار ٹریلر جاری

ہولی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔ اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘ کا نیا دھواں دھار ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں […]

بھارت سے واہگہ کے ذریعے روئی کی درآمد شروع

بھارت سے واہگہ کے ذریعے روئی کی درآمد شروع

بھارت سے واہگہ باڈر کے ذریعے روئی کی درآمد شروع ہو گئی، ٹیکسٹائل ملز مالکان کے ایک گروپ نے اس کا خیر مقدم کیا ہے ،امپورٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کے رجحان کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے بھارت سے روئی درآمد کی […]

کراچی: ڈینگی کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے

کراچی: ڈینگی کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے

شہر میں ڈینگی وائرس کے مذید 9کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد61ہو گئی ہے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق29 جنوری سے 4فروری کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس کے9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 5افراد […]

ایلسٹر کُک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار

ایلسٹر کُک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار

ایلسٹر کک نے اگست2012 میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی، اُنہوں نے59 میچوں میں انگلش ٹیم کی قیادت کی, جو انگلینڈ کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہیں۔ اُنہیں24 میں کامیابی ملی، وہ انگلینڈ کے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ کک نے انگلینڈ کی جانب سے سب […]

گیم یوں چینج ہوتی ہے

گیم یوں چینج ہوتی ہے

چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور کا مجوزہ نقشہ دیکھا جائے تو تین روٹس نظر آتے ہیں۔ مغربی کاریڈور ، وسطی کاریڈور اور مشرقی کاریڈور۔ان میں سب سے زیادہ زیرِ بحث فی الحال دو کاریڈورز ہیں۔مغربی کاریڈور جو بلوچستان اور جنوبی خیبر پختون خواہ کے پسماندہ علاقوں سے گذرے گا۔جب کہ مشرقی کاریڈور سندھ اور پنجاب کے […]

ہم مسلمان ہیں ڈرتے نہیں

ہم مسلمان ہیں ڈرتے نہیں

امریکی عدالت نے اپنے صدر کا ایک حکم کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے بعد سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کو امریکی ویزا ملنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ امریکی عدالت کے اس فیصلے پر جو ظاہر ہے کہ امریکی مفادات کے مطابق ہے مسلمان ملکوں میں جشن کا سا سماں پیدا ہو گیا […]

وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ظفر اقبال گرفتار

وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ظفر اقبال گرفتار

وفاقی اردو یونی ورسٹی کراچی کے سابق وائس چانسلر ظفر اقبال کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ظفر اقبال کو گزشتہ رات کراچی ایئر پورٹ پر نیب نے گرفتار کیا تھا،ان کے خلاف نیب لاہور میں انکوئری جاری ہے۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ ظفراقبال پرکروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے،ملزم […]

ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو گئی، صدر ممنون

ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو گئی، صدر ممنون

صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی بن قاسم میں فوجی فرٹیلائزر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔منصوبے سے 118میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی، انہوں نےکہا کہ ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہوگئی ،اب ترقی کاعمل تیزہوگا،بجلی سےکراچی کی شہری آبادی بھی فائدہ اٹھاسکے گی۔ بن قاسم کراچی میں پاکستان کے پہلے […]

ہاکی اولمپئین عمران بٹ کا اعلان بغاوت

ہاکی اولمپئین عمران بٹ کا اعلان بغاوت

ہاکی اولمپئین عمران بٹ نے اعلان بغاوت کردیا،کیمپ سے نکالنے پر کوچ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ کہتے ہیں خواجہ جنید کھلاڑیوں کو ذہنی اذیت دیتے ہیں ، مجھ پر غداری کا الزام لگایابہت سے کھلاڑی کوچ سے ناراض ہیں ۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ایک اور تنازع کی زد میں آ گیا […]

پانی کی نصف مقدار سے چاول اگانے والی مشین تیار

پانی کی نصف مقدار سے چاول اگانے والی مشین تیار

قاہرہ: چاول کی کاشت کے لیے پانی کی بہت زیادہ مقدار درکار ہوتی ہے لیکن اب مصری سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جو چاول کی فصل سے قبل زمین کو کچھ اس طرح تیار کرتی ہے کہ چاول اگانے کے لیے پانی کی ضرورت نصف اور کھاد کی ضرورت ایک چوتھائی رہ جاتی ہے۔ […]

کالے خون والی دنیا کی سیاہ ترین مرغی

کالے خون والی دنیا کی سیاہ ترین مرغی

جاوا: انڈونیشیا میں پائی جانے والی اس مرغی کو دنیا کی کالی ترین مرغی کہا جاسکتا ہے جو سر سے پیر تک سیاہ ترین ہے اور اگر آپ اس پر بھی حیران نہیں ہیں تو جان لیجیے کہ اس کا حلق اور اندرونی اعضا تک سیاہ ہیں۔ گمان ہوتا ہے کہ مرغی کو باہر اور اندر سے سیاہی […]

امریکی رہائشی کے گھر 23 خطرناک سانپوں کا ڈیرہ

امریکی رہائشی کے گھر 23 خطرناک سانپوں کا ڈیرہ

اتنی بڑی تعداد میں سانپوں کی گھر میں موجودگی کا علم ہوتے ہی آئزک اور اس کی والدہ حیران رہ گئے لاہور: امریکی ریاست ٹیکساس کا رہائشی بچہ آئزک میک فیڈن جب صبح سویرے اٹھ کر واش روم گیا تو وہاں کموڈ میں ایک سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا اور اس نے مدد کے […]