counter easy hit

of

اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 48ہزار 900 کی سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 48ہزار 900 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، کاروبار کےدوران ایک موقعے پر ہنڈرڈ انڈیکس 264 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 900 کی سطح تک پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 264 پوائنٹس کا اضافہ […]

وزیراعظم آج نئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم آج نئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف آج ڈیوس میں اقوام متحدہ کےنئے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اور پیلٹ گنزکےاستعمال پر بھی بات کریں گے۔نوازشریف حقائق مشن کومقبوضہ کشمیر داخلے کی […]

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ لیویزذرائع کےمطابق دھماکا ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے پٹ جانے والی پک اپ کےبارودی سرنگ سےٹکرانےسےہوا،دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 28

طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ گروہ کا کارندہ گرفتار

طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ گروہ کا کارندہ گرفتار

پاک،افغان سرحد طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ گروہ کے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔افغان شہری 13 جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور 14 اصلی پاکستانی پاسپورٹ کو جسم کے ساتھ چپکا کر لےجارہاتھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطا بق گرفتار افغان ملزم سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ کے 6ملزمان کو پہلے […]

کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے حوالے

کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے حوالے

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرکے رقم طلب کرنے والے ملزم کوجسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرکے رقم طلب کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم سلیم کوجوڈیشل شرقی کی عدالت میں پیش کیا […]

لاپتہ افراد کی بازیابی:حکومت سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاپتہ افراد کی بازیابی:حکومت سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

سندھ ہائیکورٹ نےسو سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرحکومت سندھ اور صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹس عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو صوبائی ٹاسک فورس کی […]

ملکہ کوہسار،اپر ہزارہ کے بالائی علاقوں میں برف باری

ملکہ کوہسار،اپر ہزارہ کے بالائی علاقوں میں برف باری

ملکہ کوہسارمری ،اپر ہزارہ ، کے بالائی علاقوں میں کئی روز کی برف باری کے بعد بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیالیکن دھوپ میں ابھی بھی ٹھنڈک باقی ہے۔آزاد کشمیر کے شمالی علاقوں کی شاہراہوں اور شمالی بلوچستان میں ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پرچپر لپٹ اور کوژک ٹاپ پربرف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ […]

آسٹریلیا کو 264رنز کا ہدف، بابراعظم کے84رنز

آسٹریلیا کو 264رنز کا ہدف، بابراعظم کے84رنز

تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جیت کیلئے264رنز کا ہدف دیا ہے۔ بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84رنز بنائے۔ پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز شروع کی تو […]

زمین پر گرمی کا ریکارڈ تیسرے برس بھی ٹوٹ گیا

زمین پر گرمی کا ریکارڈ تیسرے برس بھی ٹوٹ گیا

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016میں زمین پر گرمی کا ریکارڈ مسلسل تیسرے برس ٹوٹ گیا، جس کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار اور بھی تیز ہو جانے کے حوالے سے نئے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ متعلقہ امریکی قومی محکمہ این او اے اے کے مطابق 1880 میں موسمیاتی ریکارڈ رکھے جانے کے […]

امریکا میں مکھن سے بنے مجسمے

امریکا میں مکھن سے بنے مجسمے

ہیرسبرگ: امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جنہیں دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے ہیں۔ پینسلوانیہ کے سالانہ فارم شو میں ایک حصہ مکھن کی مجسمہ سازی کے لئے مختص تھا جہاں فنکاروں نے خوبصورت اور تفصیلی مجسمے بنائے۔ اس میں گوالوں اور مصوروں نے […]

کشمیر کی آزادی کیلئے ہتھیار

کشمیر کی آزادی کیلئے ہتھیار

سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھنے والی ایک اہم شخصیت سے دو روز قبل لنچ پر ملاقات ہوئی۔اس شخصیت کا مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور اس مسئلہ پر اب تک ہونے والی سفارت کاری کا علم بہت وسیع ہے۔ مذکورہ شخصیت نے کہا کہ بھارت نے بڑی عیاری اور مہارت سے مسئلہ کشمیر کو ٹکڑوں […]

ایوان بالا : گیس قلت کی بازگشت‘ عرب شہزادوں کو دس روز میں 100 تلور شکار کرنے کی اجازت

ایوان بالا : گیس قلت کی بازگشت‘ عرب شہزادوں کو دس روز میں 100 تلور شکار کرنے کی اجازت

سینیٹ میں کا اجلاس مجوعی طور سوا تےن گھنٹے تک جاری رہا بدھ کو اجلاس 2منٹ کی تاخےر سے شروع ہوا سےنےٹ کے اجلاس کی صدارت کی جب کہ بقےہ کارروائی کی صدارت ڈپٹی چےئرمےن مولانا عبد الغفور حےدری نے کی سےنےٹ کا اجلاس شروع ہو تو اےوان مےں 20ارکاں موجود تھے جب کہ اجلاس […]

ایوان بالا کے ارکان کی ’’اجتماعی بصیرت‘‘

ایوان بالا کے ارکان کی ’’اجتماعی بصیرت‘‘

پابندی صوم وصلوۃ سے محروم میں ایک انتہائی گنہگار انسان ہوں۔ اپنی خطائوں پر شرمندہ اور ربّ کریم کی غفاری اور ستاری کا طلب گار۔ اپنے دین کی مبادیات اور اس کی تاریخ سے مگر لاعلم بھی نہیں اور جو تھوڑا بہت مطالعہ کیا ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ اس بات پر بضد کہ […]

تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، چینی صدر

تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تجارت کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں بن سکے گا، عالمی تجارتی جنگ سب کیلئے تباہ کن ہوگی، اکنامک گلوبلائزیشن سے دنیا میں نئے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن دنیا کے تمام مسائل کی وجہ اکنامک گلوبلائزیشن کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ڈیووس میں ہونے […]

نائجیریا کی پناہ گزیں کیمپ پر بمباری،100 شہری ہلاک

نائجیریا کی پناہ گزیں کیمپ پر بمباری،100 شہری ہلاک

نائجیریا کی فضائیہ نے ’بوکوحرام ‘کے شبے میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کردی ۔حملے میں100 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نائجیریا کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ سرکاری فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں حادثاتی طور پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔یہ حملہ نائجیریا […]

بھارت، مسلمان لڑکیوں کواغواکرکے ہندوبنانے کاانکشاف

بھارت، مسلمان لڑکیوں کواغواکرکے ہندوبنانے کاانکشاف

بھارت میں بی جے پی سرکار کی مسلم دشمنی کا ایک اورافسوسناک معاملہ سامنے آگیا۔ اترپردیش میں مسلمان لڑکیوں کواغواکرکے ہندوبنانے کاانکشاف ہوا ہے۔ تین برسوں میں 379 مسلمان لڑکیوں کواغوا کیا جاچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے خوشی نگر میں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کر کے زبردستی ہندو مذہب […]

نوازالدین صدیقی کنگ خان کے مداح بن گئے

نوازالدین صدیقی کنگ خان کے مداح بن گئے

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی فلم ’ رئیس ‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کر کے ان کے مداح بن گئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سپر اسٹار سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ نہایت انکسار ی کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس میںشان و شوکت بالکل نہیں ہوتی ۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی […]

پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول

پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے بینک اکائونٹس میں 10،10کروڑ روپے منتقلی کی رسیدیں ملی ہیں، جو ابتدائی تحقیق میں جعلی ثابت ہوئیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،اسپیکر ایاز صادق کو چیمبرز کے پتے پر جبکہ رضا […]

لاہور،سروسز اسپتال کے17 میں سے7 وینٹی لیٹرزخراب

لاہور،سروسز اسپتال کے17 میں سے7 وینٹی لیٹرزخراب

لاہورکےسروسز اسپتال میں نصف کے قریب وینٹی لیٹرز خراب ہونے سےمریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج مریض ایمبو بیگ کے ذریعے سانس لینے پر مجبورہوگئے ۔ لاہورکا بڑا سرکاری سروسز اسپتال جہاں دور و نزدیک کے روزانہ سیکڑوں مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں،اسپتال کے […]

سعادت حسن منٹو ، اردو افسانہ نگاری کے بےتاج بادشاہ…!

سعادت حسن منٹو ، اردو افسانہ نگاری کے بےتاج بادشاہ…!

باسٹھ برس گزر جانے کے بعد بھی ممتاز ادیب اور افسانہ نگارسعادت حسن منٹو کا نام آج بھی ترو تازہ ہے۔ 11مئی 1912 کو جالندھر میں آنکھ کھولنے والے سعادت حسن منٹو نے زندگی کی صرف 42 بہاریں دیکھیں مگر اپنی تحریروں سے صدیوں کی زندگی پا گئے ۔سعادت حسن منٹو پر رندانہ جراتوں کے […]

انٹرنیٹ پر پاکستانی کبوترباز کا انوکھا کبوتر مشہور ہوگیا

انٹرنیٹ پر پاکستانی کبوترباز کا انوکھا کبوتر مشہور ہوگیا

انٹرنیٹ پر ایک پاکستانی کبوتر باز کا انوکھا کبوتر مشہور ہوگیا۔ مالک نے کبوتر کو موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ اڑنے کی تربیت دی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ریاض حسین اور اس کے کبوتر میں کچھ انوکھا رشتہ ہے۔جب بھی مالک بائیک اسٹارٹ کرتا ہےکبوتر اس کا ساتھ دیتا ہے۔جہاں تک اور جس رفتار سے […]

ٹنڈوالہ یار کےمجسمہ ساز کا کمال

ٹنڈوالہ یار کےمجسمہ ساز کا کمال

ایک اچھے مجسمہ ساز کا کمال یہ ہے کہ وہ ایساشاہکار بنائے کہ گمان ہوکہ مجسمہ ابھی بول اٹھے گا ۔ پتھر،گیلی مٹی اور معمولی اوزاروں سےانسان،جانوراورکرداروں کو مجسمےکی صورت میں ڈھالنے والے ٹنڈوالہ یار کےفقیرا میگھواڑ کو بھی یہ غیر معمولی ہنر مندی حاصل ہے ۔ سقراط نے کہا تھا “ہر پتھر میں ایک […]

اپنی نوعیت کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا امریکی خاتون

اپنی نوعیت کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا امریکی خاتون

امریکا کی ایک خاتون کو ایک عجیب و غریب بیماری ہوگئی ہے جس میں انہیں تقریباً ہر چیز سے الرجی ہوسکتی ہے۔اس بیماری نے اسے اپنے شوہر سے دور تو کردیا ہے مگر اس کی محبت کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ امریکی ریاست منی سوٹا کی رہائشی 29 سال کی جوہانا واٹکنز کی […]

کالعدم تنظیم کا بدنام زمانہ دہشت گرد آصف چھوٹو مارا گیا

کالعدم تنظیم کا بدنام زمانہ دہشت گرد آصف چھوٹو مارا گیا

شیخوپورہ بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میںکالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والا رضوان عرف آصف چھوٹواور اس کے3 ساتھی ڈاکٹرشاکراللہ عرف علی سفیان، نور الامین اور ایک نا معلوم دہشت گردمارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مظفرگڑھ سےتعلق رکھنے والےآصف چھوٹو کےسرکی قیمت 30 لاکھ روپے مقررتھی، […]