counter easy hit

of

نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کا نیا کلپ جاری

نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کا نیا کلپ جاری

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکاربیرن بو آڈرکی یہ فلم ایک ایسے پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے، جو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرناک ڈرگ ڈیلر کا پیچھا کرتا ہے اورکوکین […]

ایف بی آر 6ماہ کے محاصل کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

ایف بی آر 6ماہ کے محاصل کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

.رواں مالی سال کا 3624 ارب روپے محاصل کا ہدف کھٹائی میں پڑگیا،ایف بی آرکو ابتدائی 6 ماہ کے 1440ارب کے ہدف کو حاصل کرنے سے 60سے 70ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات سمیت دیگر شعبوں سے ٹیکس وصولی متاثر ہونے پر حکومت کو رواں […]

کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کےگھر پر چھاپا

کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کےگھر پر چھاپا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میںسابق صدر آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکےدو گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید […]

قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاکستان آرمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 141واں یوم ولادت کے سلسلے میں آج سرکاری و […]

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر ایک نظر

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر ایک نظر

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 140ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، قائد اعظم 25 دسمبر 1876 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے والد کا نام جناح بھائی پونجا اور والدہ کانام مٹھی بائی تھا، قائداعظم کے بہن بھائیوں میں رحمت ، مریم ،احمد علی ، بندے علی ،شیریں […]

بڑھتی کرپشن اور نیب کا کردار

بڑھتی کرپشن اور نیب کا کردار

بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ مشتاق رئیسانی کی بڑے پیمانے پر کی گئی بدعنوانی، رشوت ستانی اور ناجائز طریقوں سے اربوں روپے کے اثاثے بنانے اور قومی دولت کی بے دردی سے خرد برد اور رنگے ہاتھوں پکڑے جانا ہی بہت تھا، اس پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے […]

86 سالہ چینی خاتون نے مٹی کا محل تعمیر کر لیا

86 سالہ چینی خاتون نے مٹی کا محل تعمیر کر لیا

یہ محل تین منزلہ جگمگاتی بلڈنگ ہے ،اسے ٹوٹے ہوئے چینی مٹی کے ٹکڑوں کی زبردست مقدارسے تعمیر کیا گیا ہے نان چنگ: مشرقی چین کے مشہور سرامکس دارالخلافہ جنگ ڈی جینگ کی 86سالہ خاتون وائی یونے چھ برس ایسے کام پر صرف کئے جسکے بارے میں اس کا فخر سے کہنا ہے کہ یہ […]

مسکراہٹیں بکھیرنے والے معین اخترکی 66 ویں سالگرہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے معین اخترکی 66 ویں سالگرہ

 کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار معین اختر کی 66 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ 24 دسمبر1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معروف اداکارمعین اخترفن کی دنیا کا ایسا ستارہ ہے جو شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، انہوں نے 16 سال کی عمر میں فنی سفرکا آغاز اسٹیج ڈراموں سے شروع کیا۔ اسٹیج […]

بلوچستان میں خسرے کی وبا، 5بچے جاں بحق، 45 متاثر

بلوچستان میں خسرے کی وبا، 5بچے جاں بحق، 45 متاثر

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں خسرے کی وبا پھیل گئی ، 5بچے جاں بحق جبکہ 40افراد متاثر ہوئے ، محکمہ صحت نے وبا پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں علاقے میں بھیج دیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آواران ڈاکٹر نور بخش بزنجو نے بتایا کہ آواران کی تحصیل مشکے کے نواحی گاؤں کھندڑی میں […]

آئی جی سندھ کے دوبارہ چارج لینے کا امکان کم ہے

آئی جی سندھ کے دوبارہ چارج لینے کا امکان کم ہے

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے رخصت سے واپس آکر چارج دوبارہ سنبھالنے کا امکان کم ہے۔ اے ڈی خواجہ ایسے حالات میں آئیں گے تو اچھی بات نہیں ہوگی ۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 59

خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدیددھند

خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدیددھند

خیبر پختونخوا ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث پروازوں کی آمدروفت معطل ہوگئی۔موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بھی کئی مقامات پر بند ہے جبکہ کراچی کے ایئرپورٹ کے اطراف بھی رات بھر دھند چھائی رہنے کے بعد صبح سویرے چھٹ گئی۔ پشاور سے […]

اسرائیل بستیوں کی تعمیرروکے،سلامتی کونسل کامطالبہ

اسرائیل بستیوں کی تعمیرروکے،سلامتی کونسل کامطالبہ

سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کرلی ہے جس میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسرائیل نے قرارداد مسترد کردی جبکہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں چھتیس برس بعد اسرائیل کی غیرقانونی بستیوں کی تعمیرات کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔نو منتخب امریکی صدرٹرمپ […]

لاہور میں 4برس پہلے 3 شہری چکن گنیا کا شکار ہوئےتھے

لاہور میں 4برس پہلے 3 شہری چکن گنیا کا شکار ہوئےتھے

لاہور میں چار سال پہلے ڈینگی وائرس کے ساتھ چکن گنیا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے،رواں سال بھی چکن گنیا کے مریض لاہور میں ہوں گے ،ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے سے منظر عام پر نہیں آسکیں گے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر اشرف نے بتایا کہ چکن گنیا ڈینگی مچھر سے ملتا […]

امریکا،618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری

امریکا،618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری

امریکی صدر براک اوباما نے اگلے سال کے کے لیے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ۔سن2017 کے دوران 618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری دی گئی ۔ صدراوباما کا کہنا ہے کہ ان کے دور صدارت میں 175 قیدیوں کو خلیج گوانتانامو سے دیگر جگہوں پر منتقل کیاگیا، وہ اپنی صدارت […]

راولپنڈی میں قتل کے مجرم کو پھانسی

راولپنڈی میں قتل کے مجرم کو پھانسی

سینٹرل جیل راولپنڈی سے جاری اعلامیہ کے مطابق قتل کے مجرم خان اقبال کو ہفتہ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق خان اقبال نے 1996 میں گوجر خان کے علاقے برکی میں محمد شکیل نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے پھانسی کی سزا […]

بوسنیا کا شخص جو 56 زبانیں بول سکتا ہے

بوسنیا کا شخص جو 56 زبانیں بول سکتا ہے

بوسنیا ہرزیگووینیا: آج کے دور میں ایک سے زائد زبانیں تو ہر شخص بول سکتا ہے لیکن 32 سالہ محمد میسز اس ضمن میں غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ 56 زبانوں میں نہ صرف فرفر بات کرسکتے ہیں بلکہ 70 زبانوں کو سمجھ بھی لیتے ہیں۔ سابقہ یوگوسلاویہ اور حالیہ بوسنیا ہرزیگووینا میں پیدا ہونے […]

بھارت : نو سو لڑکیوں نے مہندی لگانے کا ریکارڈ بنالیا

بھارت : نو سو لڑکیوں نے مہندی لگانے کا ریکارڈ بنالیا

بھارت میں900لڑکیوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے بیک وقت بڑی تعداد میں جمع ہوکر خوب مہندی لگوائی۔ مہندی لگانے کا شوق عموما ًہر لڑکی کو ہی ہوتا ہے تاہم بھارت میں سینکڑوں خواتین نے اپنے اس شوق کو پورا کرنے کا وکھرا انداز اپنایا اور عالمی ریکار ڈ قائم کرنے کے لئے بڑی […]

بلوچستان کی محرومیاں

بلوچستان کی محرومیاں

بلوچستان کی اہمیت سے انکار کسی طرح ممکن نہیں۔ لیکن بلوچ قوم کی محرومیوں سے انکار بھی ممکن نہیں۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ اگر پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقت نہ بنتا تو ہماری توجہ بلوچستان پر کبھی نہ ہو تی۔ آج پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے بلوچستان […]

بھارتی فلموں کی نمائش

بھارتی فلموں کی نمائش

اب پھر پاکستانی شائقین بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ پاکستانی سینما مالکان نے ملک میں سینما ہاؤس اور فلمی صنعت پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ستمبر میں کنٹرول لائن پر مسلسل فائرنگ سے پیدا ہونے والی کشیدگی […]

بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی

بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی

یہ کہنا غلط ہو گا کہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران پارٹی کے امیدواروں کو ہی کامیابی ملتی ہے۔ مودوہ حکومت ٹیکنیکل طور پر اب جانے والی ہے، پانچ سال کی ٹرم کا بیشتر عرصہ بیت چکاا ور صرف ڈیڑھ برس کا عرصہ باقی ہے۔ اس لحاظ سے حکمرانی والا تاثر دل کو لگتا نہیں۔ تو […]

مصباح: کپتان یا ڈاکٹر آف کرکٹ

مصباح: کپتان یا ڈاکٹر آف کرکٹ

مصباح کی شخصیت عجیب ہے، وہ پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے اور پھرباہر ہوگئے، جب انگلینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ کا ڈرامہ رچایا گیا،اس واقعے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شدید دھچکا لگا۔ ایسے کٹھن وقت میں ٹیم کی قیادت مصباح کو سونپ دی گئی، میچ فکسنگ کے الزامات کے بھنور میں […]

ایوان بالا میں چوہدری نثار کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے ارکان شیر بن گئے

ایوان بالا میں چوہدری نثار کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کے ارکان شیر بن گئے

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں جہاں نیب کی کارکردگی زیر بحث آئی وہاں اپوزیشن ارکان اپنی’’ چھریاں ‘‘ تیز کرکے سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں وزیرے داخلہ چوہدری خان پر ’’ حملہ آور‘‘ ہونے کے لئے ایوان میں آئے اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار […]

’’ 21 دسمبر کا دِن!‘‘

’’ 21 دسمبر کا دِن!‘‘

21 دسمبر کا دِن اُس وقت میرے لئے اہم ہوگیا تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے 2002ء میں ’’نیویارک واسی‘‘ میرے فرزندِ اوّل ذوالفقار علی چوہان کو فرزندِ اوّل شاف علی چوہان عطا کِیا۔ پرسوں (21 دسمبر کو) مَیں نے دُبئی میں مُقیم اپنے بیٹے شہباز علی چوہان کی اہلیہ عنبرین چوہان، اپنی بیٹی فائزہ کاشف، […]

110 صفحات کی معنی خیز رپورٹ

110 صفحات کی معنی خیز رپورٹ

ہمارے ملک کے اہم مسائل پر ہماری عدلیہ بے لاگ ریمارکس دیتی رہتی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ’’ہمارے قومی اداروں میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہر طرف افراتفری اور اقربا پروری نظر آتی ہے، بہتری کی کوئی امید […]