counter easy hit

of

کانگو ریپبلک: سونے کی کان میں حادثہ، 20افراد ہلاک

کانگو ریپبلک: سونے کی کان میں حادثہ، 20افراد ہلاک

وسطی افریقی ملک کانگو ریپبلک میں سونے کی ایک کان میں حادثے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی علاقے کیوو میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ایک کان اچانک بیٹھ گئی۔حادثے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد افراد کان میں پھنس گئے ہیں۔ […]

کراچی :منشیات فروشوں کے سہولت کار ،2اہلکار گرفتار

کراچی :منشیات فروشوں کے سہولت کار ،2اہلکار گرفتار

کراچی پولیس میں موجود مزید دو کالی بھیڑیں پکڑی گئیں،دونو ں اہلکار منشیات فروشوں کو پیسے لے کر چھاپے کی پیشگی اطلاع دیتے تھے، ملزمان کا اعتراف جرم اور سینئر افسران کے منشیات فروشوں سے رشوت لینے کا انکشاف بھی کر دیا۔ منشیات فروشوں کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں کو قانون […]

سی پیک این ایف سی کا حصہ ہوگا؟فیصلہ آج

سی پیک این ایف سی کا حصہ ہوگا؟فیصلہ آج

پاک چین اقتصادی راہ داری کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا حصہ بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔ اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن پر صوبوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا،بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلی ہی وزیر خزانہ ہونے کے باوجود […]

امریکا:نامزد وزیر خارجہ آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے

امریکا:نامزد وزیر خارجہ آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے والے ریکس ٹِلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے ۔ ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے اگلے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں، یہ آئل کمپنی باہامس میں واقع […]

اسد شفیق کی شاندار اننگز،شائقین کے دل جیت لئے

اسد شفیق کی شاندار اننگز،شائقین کے دل جیت لئے

برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز اسد شفیق نے 137رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔انہوں نے گزشتہ روز گیری سوبرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ کے مرد میدان قرار پانے والے اسد شفیق کا کہناتھاکہ اچھی بیٹنگ پروہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں۔ان […]

برسبین ٹیسٹ کیرئیر کا دبائو سے بھرپورمیچ تھا، اسمتھ

برسبین ٹیسٹ کیرئیر کا دبائو سے بھرپورمیچ تھا، اسمتھ

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کو کیریئر کا دبائو سے بھرپور ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہے۔ ٹیسٹ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اظہر علی وکٹ پر نہ رکتے تو میچ اتنا آگے جاتا ہی […]

’پولیو سے پاک بلوچستان ‘ہدف کا حصول قریب ہے

’پولیو سے پاک بلوچستان ‘ہدف کا حصول قریب ہے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبےکو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف حصول کےقریب ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق مہم میں 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلائی جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس دوران بچوں […]

ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، مصباح الحق

ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان کسی بھی وقت حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یونس خان کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ پاکستانی کپتان نے میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس سے خوش […]

اسٹاک ایکسچینج،47ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

اسٹاک ایکسچینج،47ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے،سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں […]

حلب:5بسوں اور ایمبولینس میں350افراد کا قافلہ روانہ

حلب:5بسوں اور ایمبولینس میں350افراد کا قافلہ روانہ

حلب سے شہریوں کے انخلا کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،350 افراد کا قافلہ 5 بسوں اور ایک ایمبولینس میں روانہ ہوا ہے۔ انخلا کی نگرانی کے لیے مبصرین بجھوانے پر سلامتی کونسل کی قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی علاقوں سے بسوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے شہریوں […]

اسد شفیق نے گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑدیا

اسد شفیق نے گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑدیا

برسبین: اسد شفیق نے چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ سنچریوں کا گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسدشفیق نے برسبین جاری پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی جوکہ ان کے بیٹنگ آرڈر میں چھٹے نمبر پر نویں 3 فیگر اننگز شمار ہوئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے، انھوں نے اس معاملے میں ویسٹ انڈیز کے سابق سپر […]

زرداری نے اہم حلقوں کے گرین سگنل پر واپسی کا فیصلہ کیا

زرداری نے اہم حلقوں کے گرین سگنل پر واپسی کا فیصلہ کیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری  نے اہم ترین وفاقی حلقوں کے گرین سگنل ملنے کے بعدوطن واپسی کافیصلہ کیاہے، آصف زرداری کی وطن واپسی کیلیے اہم حکومتی حلقوں اورپیپلزپارٹی کے درمیان پس پردہ سیاسی رابطے ایک ماہ سے جاری تھے، آصف زرداری کی وطن واپسی میں کچھ اہم سیاسی، حکومتی […]

شیخ رشید کا چوہدری نثار کیخلاف تحریک کاحصہ بننے سے انکار

شیخ رشید کا چوہدری نثار کیخلاف تحریک کاحصہ بننے سے انکار

اسلام آباد / راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کیخلاف کسی تحریک کا حصہ بننے سے انکارکر تے ہوئے کہاکہ نوازشریف چوہدری نثار کیخلاف سازش کررہا ہے، میری جدوجہد نوازشریف کیخلاف ہے۔ آئی این پی کے مطابق اتوار کو شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف کے […]

’’بے گھر رات کے لیے ایک پینی کا سوال‘‘

’’بے گھر رات کے لیے ایک پینی کا سوال‘‘

یوں لگتا ہے امریکا میں مختلف شہروں میں میرے پروگرام بنانے والوں نے خاص اہتمام کیا کہ میں بار بار شکاگو کے ائر پورٹ سے ضرور گزروں۔ یوں تو امریکا کے ہر ایئرپورٹ پر مجھے مشین نے رینڈم طور پر خصوصی تلاشی کے لیے منتخب کیا‘ لیکن تیسری بار جب شکاگو ایئرپورٹ پر لگی سیکیورٹی […]

اشرافیائی کلچر کی حشرسامانیاں

اشرافیائی کلچر کی حشرسامانیاں

یہ یقین تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو مختلف طریقوں سے الجھا کر داخل دفتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کا لیت و لعل اس لیے قابل فہم ہے کہ وہ موردِ الزام ہے۔ لیکن یہ بھی اندازہ تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی اس معاملے کو الجھانے […]

پوتن کی نیک خواہشات

پوتن کی نیک خواہشات

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران دنیا بھر میں یہ خدشات پائے جا رہے تھے کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا میں اختلافات اور جنگوں کے امکانات میں اضافہ ہو جائے گا۔ یہ خدشات ٹرمپ کی لاابالی طبیعت اور غیر محتاط بیانات کی وجہ پیدا ہو رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی شناخت […]

نیشنل ایکشن پلان اورچوہدری نثارعلی خان کا کردار

نیشنل ایکشن پلان اورچوہدری نثارعلی خان کا کردار

چوہدری نثار علی خان موجودہ حکومت کے واحد وزیر ہیں جو ملک میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی شخصیت کے بعد سب سے زیادہ ’’موضوع گفتگو ‘‘ رہتے ہیں پیپلزپارٹی نے توچوہدری نثار علی خان یر تنقید کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ عمران خان نے بھی سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن […]

امریکی میڈیا کا ماتم

امریکی میڈیا کا ماتم

امریکی اخبارات وجرائد کے مدیروں کی تنظیم سیاسی اعتبار سے بہت بااثر اور مالی حوالوں سے کافی طاقت ور ہے۔ 1980ءکی دہائی شروع ہوئی تو اس تنظیم کے کرتا دھرتا اس فکر میں مبتلا ہوگئے کہ امریکی اخبارات اپنے ملک کے بارے میں بقیہ دُنیا کے ذہنوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے میں ناکام رہے […]

بلیاں ، کیلے یا کھیرے سے کیوں ڈرتی ہیں ؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا

بلیاں ، کیلے یا کھیرے سے کیوں ڈرتی ہیں ؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا

لاہور(یس اردو نیوز) سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے ایسی ویڈیو ز یا تصاویر ضرور گزری ہوں گی جن میں دیکھاگیاکہ بلیاں کیلے یا کھیرے کو دیکھتے ہی ڈر جاتی ہیں اور راہ فرار اختیار کرلیتی ہیں لیکن اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ، بلیاں صرف کیلے یا کھیرے سے نہیں بلکہ […]

غیرت کے نام پر قتل یا خودکشیاں ؟

غیرت کے نام پر قتل یا خودکشیاں ؟

’پاکستان میں ملاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص وادی سوات میں نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو خودکشیوں کا رنگ دے کر یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے اور جسے فوری طور پر قابو کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس کو روکنے میں پولیس سب سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔‘ […]

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے غیرفعال حصے کو گرانے کا کام جاری

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے غیرفعال حصے کو گرانے کا کام جاری

 کراچی: شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ یس نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے کئی سال سے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے، […]

دنیا کا کم عمر طویل القامت پاکستانی نوجوان علاج کیلئے حکومتی توجہ کا منتظر

دنیا کا کم عمر طویل القامت پاکستانی نوجوان علاج کیلئے حکومتی توجہ کا منتظر

بہاول پور: ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا دنیا کا کم عمر ترین طویل القامت پاکستانی نوجوان حق نواز علاج و معالجے کے لئے حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔ یس نیوز کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان حق نواز کم عمر ترین طویل القامت شخص ہے، حق نواز کا قد 7 فٹ 9 […]

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے درمیان ایک نامور پبلشر

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے درمیان ایک نامور پبلشر

سانحہ پشاور کے بچوں کو یاد کرنے کے لیے ہم اکٹھے ہوئے تھے۔ بہت معروف شاعرہ صوفیہ بیدار نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام جناح باغ کی خوبصورت پہاڑی پر ایک شاندار تقریب کی تھی۔ پہاڑی پر چڑھتے ہوئے اردگرد سارے درخت، درختوں پر بیٹھے ہوئے پرندے اس طرح چہچہا رہے تھے جیسے سسکیاں لے […]

کراچی :جنید جمشید،ایدھی اور شہدا اے پی ایس کیلئے واک

کراچی :جنید جمشید،ایدھی اور شہدا اے پی ایس کیلئے واک

کراچی کے ساحل پر نوجوانوں کی جانب سے معروف نعت خواں اور مذہبی اسکالر شہید جنید جمشید ، عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے ننھے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے واک کا اہتما م کیا گیا۔ کراچی میں نوجوانوں ،بچوں اور مختلف شعبہ […]