counter easy hit

pakistan

رونالڈینو سمیت7فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

رونالڈینو سمیت7فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

دنیا بھر میں مشہور و معروف فٹبال آئیکون، برازیل کے رونالڈینو، روبرٹو کارلوس سمیت7فٹبالرز اسلام آبادپہنچ گئے، یہ کھلاڑی پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فٹ بال آگئی، فٹبال فینز کے لیے اچھی خبر ہے کہ برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ […]

اگر نواز شریف کو سزا ہو گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا، سراج الحق

اگر نواز شریف کو سزا ہو گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے […]

تمام تیاریاں مکمل، انٹرنیشنل فٹبالرز آج پاکستان پہنچیں گے

تمام تیاریاں مکمل، انٹرنیشنل فٹبالرز آج پاکستان پہنچیں گے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو سمیت 8 انٹرنیشنل فٹبالر آج پاکستان پہنچیں گے جب کہ ان کی آمد کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان آنے والے فٹبالرز میں برازیل سے تعلق رکھنے والے رونالڈینو اور انگلینڈ کے رائن گگز کے علاوہ رابرٹو کارلوس، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ، رابرٹ پیریس، لوئس […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوگئی۔ ملک میں جاری سیاسی بحران اور بے یقینی کے اثرات سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری تاحال سنبھل نہ سکا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں میں فروخت […]

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے طالبان اور دہشت گردی کے دیگر تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے کالعدم حقانی گروپ افغانستان سے چلایا جارہا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی […]

بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کی پاکستان میں ریلیز پر خوش ہوں، سجل علی

بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کی پاکستان میں ریلیز پر خوش ہوں، سجل علی

 کراچی:  اداکارہ سجل علی نے کہا بے حد خوش ہوں کہ میری پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے، فلم کو لے کر کافی توقعات ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ فلم میرے کیریئر میں گیم چینجر ثابت ہوگی، اس فلم کے بعد خود کو بطور اداکار زیادہ مضبوط محسوس کرتی ہوں، فلم […]

پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، مسعود خان

پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، مسعود خان

 اسلام آباد:  صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نوجوان افسروں پر زور دیا ہے کہ بطور سفارتکار ملکی مفادات کے تحفظ، قومی وقار کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ پاکستان کی ڈپلومیٹک کور نے مشکل حالات میں بہترین سفارتکاری کے جوہر دکھائے، مسئلہ کشمیر پاکستان […]

چین پاکستان سمیت دنیا بھر میں 800 کول پاور منصوبوں پرکام میں مصروف

چین پاکستان سمیت دنیا بھر میں 800 کول پاور منصوبوں پرکام میں مصروف

بیجنگ:  چین کی کمپنیاں پاکستان سمیت دنیابھرمیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کی پیداوار کے سیکڑوں منصوبوں کی منصوبہ بندی یاتعمیرکررہی ہیں۔ ماحول کے تحفظ کیلیے کام کرنے والے جرمنی کے لابنگ گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً250 چینی کمپنیاں دنیا بھر میں مجوزہ یا تعمیر کیے جانے والے […]

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈالر 116 روپے کرنے کا مشورہ دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈالر 116 روپے کرنے کا مشورہ دے دیا

 کراچی: اگرچہ گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد آج روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے لگا اور آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا کاروبار کا آغاز 107 روپے 80 پیسے سے ہوا لیکن صرف دو گھنٹے میں اس کی قیمت 108 روپے 10 پیسے پر پہنچگئی۔ روپے کی قدر میں تیز رفتار کمی […]

ویمنز ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویمنز ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

لیسٹر: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کے شہر لیسٹرمیں جاری میچ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنالیئے ہیں، آسٹریلوی کپتان ریچل ہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں حاصل […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا جار ہا ہے ،کاروبار کے دوران500 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرپی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں انڈیکس 45170 کی سطح […]

پاکستان میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل

پاکستان میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل

 اسلام آباد: پاک فوج میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں مختلف میزائلوں کے کئی تجربات کرے گا۔ یہ میزائل ممکنہ طور پر جدید قسم کے کروز اور بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں جن کا مقصد دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔ اس مقصد کےلیے پاک فوج نے آئندہ […]

ویمن ورلڈ کپ میں آج بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ویمن ورلڈ کپ میں آج بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

انگلینڈ میں ویمن ورلڈ کپ کا بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ لندن: ویمن ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہوں گے۔ ڈربی میں مقابلہ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ثنا میر الیون اہم میچ […]

پاکستان نے کلبھوشن یادھو سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے کلبھوشن یادھو سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے کلبھوشن یادھو سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ باہمی قونصلر رسائی معاہدے پر موثر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ 2008 کا معاہدہ قیدیوں کی فہرستوں کے سال میں دو مرتبہ تبادلہ کا پابند کرتا ہے […]

پاکستان کا فرانس کے شہر لیوں میں تین روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ میں بھرپور شرکت

پاکستان کا فرانس کے شہر لیوں میں تین روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ میں بھرپور شرکت

لیوں کے نائب میئر اور سفیر پاکستان معین الحق نے اب تک کے سب سے بڑے پاکستان کے سٹال کا افتتاح آج لیوں میں کیا۔ یہ میلہ ننیا بھر سے آئے ہوئے ممالک لیوں جو کہ فرانس کا دوسرا بڑا شہر ہے میں ہر سال لگاتے ہیں جس کا نام بین الاقوامی کثیر الاثقافتی میلہ […]

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی

 اسلام آباد: پاکستان نے ملک کی مختلف جیلون میں قید بھارتی شہریوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قونصلررسائی کے معاہدہ کے مطابق 21 مئی 2008 کی شق کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اوریکم جولائی کوفہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ معاہدے کے تحت دفترخارجہ نے […]

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا رواں سال دورہ پاکستان کا امکان

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا رواں سال دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے اور شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا واضح امکان ہے۔ اے پی پی کے مطابق پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے […]

چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک

چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک

چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں 92 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران چین سے پاکستان میں 92 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری […]

ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کا امریکا کو پیغام

ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کا امریکا کو پیغام

 اسلام آباد: پاکستان نے ڈرون حملوں کو خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ڈرون حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے گزشتہ دنوں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے […]

امریکا پاکستان کو 19ارب کی امداد دے گا، امریکی سفارت خانہ

امریکا پاکستان کو 19ارب کی امداد دے گا، امریکی سفارت خانہ

امریکا پاکستان کو 19ارب روپے کی امداد دے گا، یہ امداد اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کے لیے دی جائے گی۔اس امداد کا اعلان پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے کیا ہے ۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور منسٹری […]

آئندہ سال پی ایس ایل کے 7، 8 میچ پاکستان میں ہوںگے: نجم سیٹھی

آئندہ سال پی ایس ایل کے 7، 8 میچ پاکستان میں ہوںگے: نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے 7تا 8 میچ پاکستان کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے،پاکستان نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو شکست دی ہے۔نجم سیٹھی کا مزید […]

پاکستان اسٹاک میں 6 روز کاروبار بند رہے گا، انتظامیہ

پاکستان اسٹاک میں 6 روز کاروبار بند رہے گا، انتظامیہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جمعۃ الوداع ، ہفتہ وار اور عید کی چھٹیوں کے سبب 6 روز تک بند رہےگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق جمعۃ الوداع کے احترام میں کاروبار بند رہے گا۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیو ں کے دو روز بھی تعطیل […]

لندن: پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

لندن: پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

لندن میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے،ٹورنامنٹ میں کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔کینیڈ ااور اسکاٹ لینڈ کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی۔اس سے قبل لندن میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ […]

کے ٹوسرکرنے کیلئے دوبین الاقوامی ٹیمیں روانہ

کے ٹوسرکرنے کیلئے دوبین الاقوامی ٹیمیں روانہ

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوسرکرنے کیلئے دوبین الاقوامی ٹیمیں اسکردوسے کے ٹو کی جانب روانہ ہوگئی ہیں، ٹیموں میں امریکا، چین، ناروے، نیپال، آئرلینڈ، سنگاپور اور پاکستانی کوہ پیماہ شامل ہیں۔کے ٹو روانگی سے قبل اسکردو شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کوہ پیما ؤں کا کہنا تھاکہ […]