counter easy hit

Peshawar

پشاور آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث اہم ملزم گرفتار

پشاور آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث اہم ملزم گرفتار

راولپنڈی (یس ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث اہم ملزم تاج محمد عرف رضوان پشاور کے علاقے پاواکئی میں آئی ڈی پیز کے طور پر مقیم تھا اسے خفیہ معلومات پر گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشتگرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول […]

برمنگھم :سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نوازکا آپریشن کامیاب

برمنگھم :سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نوازکا آپریشن کامیاب

برمنگھم (یس ڈیسک) برمنگھم میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا طویل آپریشن کامیاب ہوگیا، احمد نواز کا آپریشن کوئن الزبتھ اسپتال میں کیا گیا، 12 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران اس کی متاثرہ رگوں کی سرجری کی گئی اورمتاثرہ ہڈیوں کوسہارا دینے کے لیے اسٹیل کی پلیٹ لگائی گئی۔ ڈاکٹروں کےمطابق […]

پشاور کے شہید بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ملالہ یوسف زئی

پشاور کے شہید بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ملالہ یوسف زئی

کراچی (یس ڈیسک) آرٹس کونسل میں سٹیزن فارڈیموکریسی کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ چاہتی ہیں۔ بچوں کو اعلیٰ تعلیم ملے۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا انہیں خوشی ہے پاکستانی بچے حق اور تعلیم کی بات کرتے […]

چلئے تم ہی بتا دو

چلئے تم ہی بتا دو

تحریر: لقمان اسد میں تو سوچ سوچ کے ہار چکا۔ کوئی ہے جو یہ بتلائے کہ بے جرم مارے جانے والے جگرگوشوں کے لاشے جب مائوں کے آنگن میں جا پہنچتے ہیں تو ان مائوں کے دلوں پر گیا گزرتی ہوگی،برس ہا برس سے اپنے قلوب میں مچلتے ان ارمانوں کے حسیں جذبوں کو یہ […]

سانحہ پشاور، صدمے کے باعث پرفارم نہیں کرسکا:علی ظفر

سانحہ پشاور، صدمے کے باعث پرفارم نہیں کرسکا:علی ظفر

کراچی (یس ڈیسک) نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ بہت بڑا سانحہ تھا، وہ اس کی وجہ سے کافی عرصہ پرفارم بھی نہیں کر پائے۔ ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ 16 دسمبر کو وہ لاہور میں تھے جب انہیں سکول پر حملے […]

پیسے کی بنیاد پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

پیسے کی بنیاد پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

پشاور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیسے کی بنیاد پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ پشاور میں سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کو مویشیوں کا میلہ بنایا جارہا ہے۔ […]

سانحہ پشاور گیارہ زخمی کراچی کے نجی اسپتال منتقل

سانحہ پشاور گیارہ زخمی کراچی کے نجی اسپتال منتقل

پشاور (یس ڈیسک) سانحہ پشاور کے 11 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو زخمیوں کے علاج کا خرچہ برداشت کرنے کا حکم دیا ہے۔ سانحہ پشاور کے زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کراچی […]

پشتو کے عظیم شاعر امیر حمزہ شنواری کو بچھڑے 21 برس بیت گئے

پشتو کے عظیم شاعر امیر حمزہ شنواری کو بچھڑے 21 برس بیت گئے

پشاور (یس ڈیسک) پشتو کے عظیم فلسفی شاعر امیرحمزہ خان شنواری کوہم سے بچھڑے 21 برس ہو گئے۔ لیکن ان کی یاد آج بھی ہر صاحب ذوق و جمال کے دل میں روشن چراغ کی طرح زندہ ہے۔ تلواروں کے سائے میں پلنے والے صاحب جمال شاعرامیر حمزہ خان شنواری 1907 میں لنڈی کوتل میں […]

پشاور، شکار پور کے بعد لاہور میں دہشت گردی

پشاور، شکار پور کے بعد لاہور میں دہشت گردی

تحریر : قرة العین ملک 2015کا پہلا خودکش حملہ لاہور میں ہو گیا۔ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے گیٹ پر خود کش نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔جس کے نتیجہ میں دو پولیس افسروں سمیت5افراد شہید ہو گئے۔اس موقع پر نعشیں، انسانی اعضائ، خون، دھواں اور آگ پھیل گئی جبکہ زخمی چیخ و پکار […]

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

پشاور (یس ڈیسک) ایک جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کا شور ہے تو دوسری جانب آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی جاری رہا۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 29

بے جرم گرتی لاشوں کا کھیل

بے جرم گرتی لاشوں کا کھیل

تحریر : لقمان اسد کیا سانحہ پشاور سے کوئی سبق ہم نہ سیکھ پائے اور کی آئندہ بھی اسی طرح سفاک قاتلوں اور اندھے دہشت گردوں کیلئے فضا ساز گار ہی رہے گی ؟حکومت کا وجود تو جیسے کہیں محسوس ہوتا دکھائی بھی نہیں دیتا تو کیا اب اللہ کی مخلوق اور عامی ہی خود […]

سانحہ پشاور:مجلس و حدت مسلمین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ پشاور:مجلس و حدت مسلمین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی (یس ڈیسک) پشاور میں شہید نمازیوں کا پاک خون وفاقی و صوبائی حکومت کی گردن پر ہے، سانحہ پشاور نمازیوں کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا دہشتگردی کے سدباب میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام نظر آتے ہیں ملک میں عبادت کرنا جرم بن گیا سانحہ پشاور اسکول و امام بارگاہ […]

پشاور : حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ، دو افراد شہید بیس زخمی

پشاور : حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ، دو افراد شہید بیس زخمی

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں ہلاکتوں کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسجد میں نماز جمعہ کی […]

پشاور سے 450 افغان پیش امام ڈی پورٹ

پشاور سے 450 افغان پیش امام ڈی پورٹ

پشاور (یس ڈیسک) ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پشاور پولیس نے سانحہ آرمی پبلیک سکول کے بعد شہر کے محتلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مشکوک افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مشکوک افراد میں 450 پیش امام شامل ہیں جو کہ محتلف […]

پشاور کی مائیں آج بھی اپنے بچوں کا قصور پوچھتی ہیں

پشاور کی مائیں آج بھی اپنے بچوں کا قصور پوچھتی ہیں

تحریر : ایم آر ملک مصر کا ایک مسلمان شاعر محمد الماغوط دنیا بھر کے دکھی انسانوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے ”تمھارے پاس جو کچھ بھی ہے خوف ،چیخیں ،اُداسیاں ،بیماریاں ،پھٹے ہوئے پیٹ ،کٹے ہوئے جسم اور نچے ہوئے ناخنوں سمیت جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ مجھے روانہ کردو دنیا کے […]

پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور (یس ڈیسک) پشاور پولیس نے کوہاٹ روڈ کے مقام پر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کاروائی کے دوران ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے جس میں […]

سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی حکومت کیلئے امتحان ہے، سراج الحق

سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی حکومت کیلئے امتحان ہے، سراج الحق

پشاور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا امتحان ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے جوائنٹ ٹیم کی رپورٹ پر کارروائی کرتی ہے یا مصلحت کا شکارہوتی ہے۔انہوں نے یہ بات پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ پشاور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ […]

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت 35 افغان باشندے گرفتار

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت 35 افغان باشندے گرفتار

پشاور (یس ڈیسک) پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت پینتیس افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے علاقہ تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس نے بارود کی نشاندہی کرنے والے مخصوص کتوں اور خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن علاقہ منکرائو ، امین کالونی اور لنڈی ارباب […]

پشاور میں پھر تعلیمی ادارے پر حملہ، کالج کے گیٹ کو نقصان

پشاور میں پھر تعلیمی ادارے پر حملہ، کالج کے گیٹ کو نقصان

پشاور (یس ڈیسک) پشاور میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے پر حملہ کیا گیا ہے۔ رات گئے حیات آباد فیز فائیو میں نجی تعلیمی ادارے کے باہر دھماکا ہوا جس سے ادارے کے مرکزی دروازے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد […]

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (یس ڈیسک) پشاور دیر، سوات اور خیبرپختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی شب نو بج کر 56 منٹ پر زلزلہ آیا۔ جس کے جھٹکے پشاور، دیر، سوات اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ریکٹر […]

پشاور : خواتین اساتذہ اب تعلیم دینے کیساتھ ہتھیار بھی چلائیں گی، پولیس کی تربیت

پشاور : خواتین اساتذہ اب تعلیم دینے کیساتھ ہتھیار بھی چلائیں گی، پولیس کی تربیت

پشاور (یس ڈیسک) پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ میں بھی ایک نیا عزم پیدا کر دیا ہے اور اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی حفاظت بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس لائن […]

پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 32 مشکوک افراد گرفتار

پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 32 مشکوک افراد گرفتار

پشاور (یس ڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 32 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پشاور پولیس نے مشتبہ افراد کی علاقے اچرکلے اور بہادر کلے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، پولیس اہلکاروں نے تمام […]

پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پشاور (یس ڈیسک) پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سایئکل چلانے پر پابندی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی […]

گڈو سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی

گڈو سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی

کراچی (یس ڈیسک) گڈو سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے۔ جس کے باعث ملک کے بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور سمیت تمام شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان کے 22 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ Post Views […]