counter easy hit

PM

چینی سفیر کی نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد تعاون جاری رکھنے کا اعلان

چینی سفیر کی نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد تعاون جاری رکھنے کا اعلان

 اسلام آباد:  چین نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے تعاون جاری رکھا جائیگا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی ٹویٹ میں پاکستان میں چین کے سفیرسن وی ڈانگ نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم […]

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے جب کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف […]

وزیراعظم کے استعفے پر اپوزیشن کا مؤقف یکساں ہے، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے استعفے پر اپوزیشن کا مؤقف یکساں ہے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے پاس کوئی اخلاقی، قانونی یا سیاسی جواز نہیں رہا اور اس معاملے پر تمام اپوزیشن کا مؤقف یکساں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2 حصوں […]

وزیراعظم کے گوشواروں میں بے ضابطگی، اثاثے چھپانے کی نشاندہی

وزیراعظم کے گوشواروں میں بے ضابطگی، اثاثے چھپانے کی نشاندہی

اسلام آباد: جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف مالی گوشواروں میں بے ضابطگیوں اور مالی اثاثے چھپانے  کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا رہنما سینیٹر نہال ہاشمی پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں فل بینچ نے متنازع دھمکی آمیز تقریر پر لیے گئے، […]

وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے لیے قرارداد جمع کرادی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ (ق) کی جانب سے مشترکہ طورپرقرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں بطورملزم پیشی سے ملک […]

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاراچنار دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید […]

کینیڈین وزیراعظم نے مستحق افراد میں امداد تقسیم کی

کینیڈین وزیراعظم نے مستحق افراد میں امداد تقسیم کی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں پاکستانی تنظیم کے زیراہتمام رمضان مبارک میں مستحق افراد کو خوراک کی تقسیم کی مہم میں حصہ لیا۔جسٹن ٹروڈو اپنے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ مسلم ویلفیئر سینٹر کے کیمپ گئے اور اپنے ہاتھوں سے اشیائے خوردونوش کےتھیلے بنائے۔وزیراعظم نے مسلم کینیڈینز کی طرف سے رمضان […]

لاہور ہائیکورٹ بار میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانے والے پر تھپڑوں کی بارش

لاہور ہائیکورٹ بار میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانے والے پر تھپڑوں کی بارش

 لاہور: ہائیکورٹ بارکے اجلاس کے دوران وکلا نے وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے نامعلوم شخص پر تھپٹروں کی بارش کردی۔ لاہورہائیکورٹ بارمیں وکلاء کا ہفتہ وار احتجاج اور اجلاس جاری تھا کہ اچانک اجلاس کے دوران نامعلوم شخص نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ دوران اجلاس نعرہ بازی کرنے والے […]

وزیراعظم سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

وزیراعظم سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

 ملتان: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں ہے اور وزیراعظم نواز شریف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے غلط بات کی لیکن ججز بھی یکطرفہ بات کر رہے ہیں، جے آئی ٹی […]

پاناما لیکس: تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کے بیانات کا جائزہ لے گی

پاناما لیکس: تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کے بیانات کا جائزہ لے گی

جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اجلاس کی صدارت کریں گے اسلام آباد: پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریکارڈ کیے گئے بیانات اور جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے گی ۔ پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس آج پھر […]

وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی جبکہ عمران خان کے پاس گاڑی نہیں، الیکشن کمیشن

وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی جبکہ عمران خان کے پاس گاڑی نہیں، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عمران خان کے زیر استعمال کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے 2016 کے مالی گوشواروں کی فہرست جاری کر دی ہے […]

وزیراعظم نے تاریخ رقم کردی، جے آئی ٹی میں پیش

وزیراعظم نے تاریخ رقم کردی، جے آئی ٹی میں پیش

 اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ جے آئی ٹی نے انہیں بطور گواہ طلب کیا ہے۔ نوازشریف اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ […]

کبھی پانامہ، کبھی ڈان لیکس ہوتی رہتی ہیں، فوٹو لیکس کے سوال پر وزیراعظم کا جواب

کبھی پانامہ، کبھی ڈان لیکس ہوتی رہتی ہیں، فوٹو لیکس کے سوال پر وزیراعظم کا جواب

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں لاکھوں بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے، مشرق وسطیٰ میں تمام مسلم ممالک کو ایک دیکھنا چاہتے ہیں، آستانہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جے آئی ٹی کی فوٹو لیک سے متعلق سوال کو وزیر اعظم نے ہنس کر ٹال دیا۔ آستانہ: میڈیا سے گفتگو […]

وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، پولیس نے وزیرمملکت طارق فضل سمیت لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو آگے جانے روک دیا۔ اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار پاناما لیکس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ، جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر […]

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا وزیراعظم نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب […]

وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکانے والا جعلی پولیس افسر گرفتار

وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکانے والا جعلی پولیس افسر گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جعلی ایس ایس پی بن کر وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس ایس پی بن کر وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکیاں دینے والے جعلساز کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش انکشاف وا […]

حسین نواز کے بعد وزیراعظم اور حسن نواز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

حسین نواز کے بعد وزیراعظم اور حسن نواز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

 کراچی: پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے حسین نواز کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز کوبھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور حسن نواز کو نوٹسز کا اجرا کرکے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جائے […]

عوام کو ریلیف ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

عوام کو ریلیف ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا خصوصی اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا موجودہ شیڈول ناقابل قبول ہے، عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات پر تشویش ہے۔ انہوں نے سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہا جب تک […]

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نواز شریف

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نواز شریف

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی […]

وزیراعظم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

وزیراعظم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

وزیراعظم نواز شریف عرب اسلامک امریکن سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان کی سائیڈ لائن ملاقاتوں کے امکانات بہت کم ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں جہاں سعودی عرب […]

وزیراعظم کی ہانگ کانگ کے تاجروں کو سی پیک میں حصہ لینے کی پیشکش

وزیراعظم کی ہانگ کانگ کے تاجروں کو سی پیک میں حصہ لینے کی پیشکش

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورہانک کانگ کےقریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دی جائے۔ وزیراعظم نوازشریف اور ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ کی ہانک کانگ کے گورنمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے تاجروں کو اقتصادی راہداری منصوبے […]

وزیراعظم کا یونس اور مصباح کو پاکستان کیلئے خدمات پر خراج تحسین

وزیراعظم کا یونس اور مصباح کو پاکستان کیلئے خدمات پر خراج تحسین

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت پر پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے یونس خان اور مصباح الحق کو پاکستان کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بیجنگ سے اپنے بیان میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی اور یونس […]

ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اگر ہم کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وڈیو پیغام  میں کہنا تھا کہ ملک بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے، […]

وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، خورشید شاہ

وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔   اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات  نے جہاں […]