counter easy hit

police

عبدالولی خان یونیورسٹی میں پولیس آپریشن، اسلحہ و منشیات برآمد

عبدالولی خان یونیورسٹی میں پولیس آپریشن، اسلحہ و منشیات برآمد

مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بر آمدکرلی گئیں۔ ڈی پی او مردان کے مطابق یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے مختلف کمروں سے دو ایس ایم جیز، چار پستول، دس میگزین ،گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران آئس، شیشہ، […]

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نظام مزید بہتر ہوگا، اے ڈی خواجہ

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نظام مزید بہتر ہوگا، اے ڈی خواجہ

حیدرآباد: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا کام ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز میں کیا اس لیے وہ موجودہ صورتحال سے مایوس نہیں ہوئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ حکومت سندھ سے پوچھا جائے کہ وہ کس […]

کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار شہید، ایک زخمی

کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار شہید، ایک زخمی

کراچی کےعلاقے دھورا جی میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صورت حال پر آئی جی سندھ سے استفسار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے شہر میں دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کیسے شروع ہوئی؟ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ […]

شیخوپورہ: جم میں متنازعہ ویڈیو بنانے کا معاملہ، پولیس بااثر ملزمان پکڑنے میں ناکام

شیخوپورہ: جم میں متنازعہ ویڈیو بنانے کا معاملہ، پولیس بااثر ملزمان پکڑنے میں ناکام

صفدر آباد کے گاؤں رتی ٹبی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہوئے، فرار ملزمان متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ شیخوپورہ: جم ویڈیو سکینڈل میں پولیس کے ملزموں کی گرفتاری کے تمام […]

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ، 2 مقدمات کے چالان کی کاپیاں روکنے کا انکشاف، دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا۔ کراچی: بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق، معاملے میں […]

شکار پور میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا پولیس گارڈ ساتھی سمیت قتل

شکار پور میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا پولیس گارڈ ساتھی سمیت قتل

شکارپور: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے پولیس گارڈ سمیت 2 اہلکاروں کو قتل کردیا۔ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کےقریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں بیٹھے 2 […]

حافظ آباد و بھکر میں پولیس کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار، 25 زیر حراست

حافظ آباد و بھکر میں پولیس کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار، 25 زیر حراست

حافظ آباد اور بھکر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار، جبکہ 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حافظ آباد کے علاقے صدر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے […]

قصور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک

قصور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک

قصور کے علاقے پتو کی اور سرائے مغل میں 2 مبینہ پولیس مقابلو ں میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق پتوکی اورسرائے مغل میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کی شناخت شہباز،افتخار اور اکرم نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ڈاکو 40 سے زائد وارداتوں […]

“ایرانی میسی” کو پولیس اسٹیشن سے بلاوا آ گیا

“ایرانی میسی” کو پولیس اسٹیشن سے بلاوا آ گیا

تہران: ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھنے والے ایرانی نوجوان رضا پرستش کو پولیس تھانے لے گئی۔ ایران کے شہر ہمدان میں 25 سالہ رضا پرستش کے ساتھ سیلفی لینے والوں کا رش اتنا زیادہ ہو گیا کہ آمد ورفت میں خلل پڑنے لگا، ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے […]

پنجاب پولیس کی نئی وردی سے درزیوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

پنجاب پولیس کی نئی وردی سے درزیوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

 لاہور: پنجاب حکومت نے عوام میں اچھا تاثر پیدا کرنے کے لیے پولیس کی وردی تبدیل کی لیکن پولیس کے اعمال پھر بھی تبدیل نہ ہوئے کیونکہ انہوں نے درزیوں کو پرانی وردی سلانے کے لیے آرڈر دیئے لیکن اب وہ درزیوں کو ان کا معاوضہ ہی نہیں دے رہے۔  حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس […]

پنجاب: مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو سمیت 2 ملزمان ہلاک

پنجاب: مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو سمیت 2 ملزمان ہلاک

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلح ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، جس سے دونوں ملزمان مارے گئے۔ پولیس ذرایع کے مطابق ڈکیٹی سمیت سنگین وارداتوں میں […]

پاکستان، پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان، پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں ماضی کی بہ نسبت اضافہ ہوگیا ہے۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستان میں پولیس فورس میں خواتین کی تعداد میں اضافے کے باوجود ان کی شرح دو فیصد ہے۔ اگرچہ ان کے لئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف حال […]

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ ، سنگولین اور نوالین میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی […]

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال خان قتل کیس میں پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے جس میں آئی […]

کراچی: پولیس کارروائیوں اور مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، 24 گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں اور مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، 24 گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ عائشہ منزل کے قریب ریسٹورنٹ مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں گلشن اقبال، خواجہ اجمیر نگری، شادمان، بوٹ بیسن، […]

مشال قتل کیس: 7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم

مشال قتل کیس: 7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم

مشال قتل کیس کے 7ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا جبکہ چارسدہ سے مزید دو طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشال قتل کیس کے سات ملزمان کو پولیس نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت مردان میں پیش کیا، پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم […]

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پی آئی بی کالونی کی کرنال بستی میں پولیس نے کارروائی کر کے درویش آفریدی گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یعقوب عرف فوجی کو گرفتار کرلیا۔ ایس […]

امریکا: سیاہ فام سے ناروا سلوک، پولیس اہلکار بری

امریکا: سیاہ فام سے ناروا سلوک، پولیس اہلکار بری

جارجیا میں سیاہ فام نوجوان کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو الزامات سے بری کر دیا، ان اہلکاروں کے خلاف 90 سے زائد شکایات کے کیسز تھے ۔ امریکی ریاست جارجیا میں 2 روز قبل کارسوار سیاہ فام نوجوان کے ساتھ 2 پولیس اہلکاروں نے ناروا سلوک کیا تھا جس کی ویڈیو […]

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز […]

سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن، ریفرنس سماعت کیلئے منظور

سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن، ریفرنس سماعت کیلئے منظور

احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی کو طلب کرلیا ہے۔ احتساب عدالت کے منتظم جج نے سابق آئی جی سندھ ،سابق اے آئی جی فائنانس فدا حسین شاہ سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرلیا ،ملزمان پرایس آر پی حیدرآباد کیلئے 881 […]

امریکا: 8 سالہ بچے کی ڈرائیونگ، پولیس افسر بھی معترف

امریکا: 8 سالہ بچے کی ڈرائیونگ، پولیس افسر بھی معترف

امریکا میں 8سالہ بچہ اپنی چار سالہ بہن کی بھوک مٹانے کیلئے اپنے والد کی گاڑی چلا کر برگرریسٹورنٹ پہنچ گیا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں آٹھ سال کے بچے نے اپنی چھوٹی بہن کو میکڈونلڈز کا چیزبرگر کھلانے کیلئے اس وقت اپنے والد کی گاڑی گھر کے گیراج سے اس وقت نکالی جب وہ سورہے […]

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپس میں ہی لڑ پڑے، فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپس میں ہی لڑ پڑے، فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

لاڑکانہ: نواحی گاؤں بٹرا میں ضلعی کونسل کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے آپس جھگڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ لاڑکانہ کے نواحی گاؤں گوٹھ بٹرا میں ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اے ایس آئی خان لاشاری اور اے […]

لاہور: وہاڑی میں کرپشن میں ملوث دو ملزمان گرفتار

لاہور: وہاڑی میں کرپشن میں ملوث دو ملزمان گرفتار

نیب ملتان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس وہاڑی میں کروڑوں روپے کے کرپشن میں ملوث دو ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ نیب ترجمان کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر خالد فاروق اور ایم ٹی او وہاڑی پولیس لائن سعید احمد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کرپشن اسکینڈل میں ملوث دو […]

سٹی کورٹ کراچی: پولیس کے زیر سرپرستی منشیات کا دھندہ عروج پر

سٹی کورٹ کراچی: پولیس کے زیر سرپرستی منشیات کا دھندہ عروج پر

منشیات کا منظم دھندہ سٹی کورٹ کراچی میں پولیس کی سرپرستی میں عروج پر ہے۔ ایک ہفتے میں سینٹرل جیل انتظامیہ نے 14 قیدیوں سے منشیات برآمد کرلیں۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کی جانب سے ایس ایس پی سٹی کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ کے ایک ہفتے میں سٹی کورٹ اور […]