counter easy hit

prices

سونے کی فی تولہ قیمت میں650 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں650 روپے اضافہ

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے بڑھ گئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 53ہزار 3سو روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 557 روپے اضافے سے 45ہزار 6 سو 65 روپے ہوگئی۔ […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں مٹی کا تیل 15 روپے اور لائٹ ڈیزل […]

وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ خصوصی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے پٹرول 3 روپے 67 پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 […]

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

روئی کی قیمتوں میں تیزی آگئی،فی من 125 روپے اضافے سے 6225 روپے پر پہنچ گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اضافے کی وجہ بارشوں کے باعث پھٹی کی آمد میں کمی اور روپے کے مقابلے میں […]

عید سے قبل گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

عید سے قبل گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

بکرے کے گوشت پر 50 جبکہ گائے پر 40 سے 50 روپے بڑھا دیئے گئے، جانوروں کی اسمگلنگ کے باعث گوشت کی ترسیل میں کمی آئی ہے:گوشت مافیا کراچی: رمضان المبارک میں پھل فروشوں کی من مانیوں کے بعد اب عید الفطر سے محض چند ہی روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج […]

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی کم ترین سطح 44 ڈالر 70 سینٹس فی بیرل پر آگئی ۔ امریکامیں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گیسولین کی سپلائی بڑھنے اور ریفائنری کی پیداوار میں اضافے پر خام تیل […]

کراچی: رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں

کراچی: رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں

کیلے 140 ، سیب 300 ، تربوز 70 ، گرما 100 ، آم ، خوبانی 200 اور آلوچہ 400 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے کراچی: سخت گرمی کے ستائے کراچی کے عوام کا منافع خوروں نے خون چوسنا شروع کردیا ، رمضان میں پھلوں کی قیمتیں دگنی کر دی گئیں ، ماہ رمضان […]

پھل کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے لئے عوام متحرک

پھل کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے لئے عوام متحرک

پھل کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے لئے عوام متحرک ہورہی ہے، ملک بھر میں عوامی حلقوںمیں تین دن پھل نہ خریدنے کی مہم کا پرچار ہورہاہے۔ پھل کی قیمتوں میں رمضان سے ایک دن پہلے یعنی 27 مئی سے 30 مئی تک کیا فرق پڑا ہے۔ یہ جاننے کے لئے ابتداء کی کمشنر […]

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت نے یکم جون سے […]

کوئٹہ: منافع خور سرگرم، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کوئٹہ: منافع خور سرگرم، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

مارکیٹ میں چھوٹا گوشت 750 اور بڑا 420 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، راتوں رات 15 روپے کا اضافہ کیوں ہوا کوئی بتانے والا نہیں کوئٹہ: رمضان کی آمد کیا ہوئی کہ منافع خور بھی سرگرم ہو گئے ، کوئٹہ میں تو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو تو جیسے پر […]

بجلی و گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ

بجلی و گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ

صنعت کاروں نے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کا نرخ 11 روپے سے کم کرکے 7 روپے ،گیس ٹیرف 600 سے گھٹا کر 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے۔ پاکستان کی برآمدات […]

رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی

رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی

کراچی: رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرسکی۔ رمضان کی آمد سے قبل ہی آم کے سیزن کے آغاز پر ہی سندھڑی آم 140 روپے کلو، کیلا 100 روپے فی درجن، آڑو 150 روپے کلو، گولڈن […]

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں

 اسلام آباد: واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے […]

پشاور، محکمہ خوراک کے چھاپے، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

پشاور، محکمہ خوراک کے چھاپے، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

پشاورکی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کے بعد پشاورمیں سبزیوں کے نرخوں میں25سے50 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بھی 8روپے کمی ہوئی ہے۔ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں مصنوعی قلت اور گراں فروشی میں ملوث افراد کےخلاف کام کررہی ہیں اور […]

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ نے لگیں

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ نے لگیں

پیداوار میں کمی کی خبروں پر مارکیٹ میں مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ٹماٹر 100 اور مرغی 380 روپے کلو فروخت ہوئی۔ مارکیٹ کے ایک سبزی فروش عمران کے مطابق مارکیٹ میں گرم موسم میں مرغیوں کے مرنے اور ٹماٹر کی پیداوار کم ہونے کی خبریں قیمت […]

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 3 روپے سے لے کر 42 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے دالوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق مونگ دھلی ہوئی […]

کپاس کی فی من قیمت میں 200 روپے اضافہ

کپاس کی فی من قیمت میں 200 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیزی اور بھارت سے درآمدی سوتی دھاگے کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگنے پر پاکستان میں فی من کپاس دو سو روپے مزید مہنگی ہوکر سات ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان شروع […]

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے 2015سے پہلےزیر التواء کیسز میں سابقہ رولز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت میں کئی سالوں سے ادویات […]

مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتیں

مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتیں

مقامی کاٹن مارکیٹ میں پیر کو روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 375 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس […]

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

بارش کے بعد تقریبا ًہر سبزی کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔ دکاندار کہتے ہیں بارش نے سپلائی کو متاثر کیا ہے۔ بارش سے پہلے کراچی میں ٹماٹر پندرہ روپے کلو فروخت ہورہا تھا، مٹر چالیس روپے، گاجر بھی پندرہ روپے تھی۔ اس کے علاوہ آلو پیاز بھی پندر ہ اور بیس روپے چل رہی تھی […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 93 پیسے تک اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 93 پیسے تک اضافے کی تجویز

 اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.93 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ یس نیوز کے مطابق اوگرا نے جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے جس میں پیٹرول 31 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے […]

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 49 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستاہوکر 1131 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔مقامی صرافہ بازار […]

ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی

ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی

فی تولہ سونا49ہزار500اور دس گرام 42ہزار 428روپے ریکارڈ کیا گیا فی اونس24ڈالرگھٹ کر 1136ڈالرکا ہوگیا ، چاندی 750روپے پر مستحکم کراچی ( یس نیوز ) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 24 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1160 ڈالر سے گھٹ کر […]

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ قیمت 49 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر 42257 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 60 سینٹ کم ہوکر 1178 ڈالر […]