counter easy hit

Prime Minister

وزیراعظم کی آج دورہ امریکا کیلئے روانگی کا امکان

وزیراعظم کی آج دورہ امریکا کیلئے روانگی کا امکان

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کی دورہ امریکا کے لیے آج روانگی کا امکان ہے۔ وزیراعظم پہلے مرحلے میں لندن پہنچیں گے۔ وہ دورے کے دوران اوباما سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ امریکا کے دوران صدربارک اوباما سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف انہیں پاکستان کی اقتصادی بحالی پرآگاہی دیں گے، وہ […]

وزیراعظم نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں پائی جاتی، خورشید شاہ

وزیراعظم نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں پائی جاتی، خورشید شاہ

کراچی : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لے کر امریکا جاتے تو بہتر ہوتا تھا لیکن نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگروزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لے کر امریکا […]

وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نشانے پر ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب

وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نشانے پر ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور حافظ سعید سمیت اہم شخصیات بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نشانے پر ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے وزیر اعظم نواز شریف […]

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور : پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ آج سولہ اکتوبر کا وہ افسوسناک دن ہے جب ملک کے پہلے وزیرِ اعظم کو قتل کر دیا گیا، پاکستان کے قیام میں نوابزادہ لیاقت علی خان کا کردار سنگ […]

اوکاڑہ میں دو لیگی امیدواروں کا مقابلہ غلط فیصلہ تھا، وزیراعظم

اوکاڑہ میں دو لیگی امیدواروں کا مقابلہ غلط فیصلہ تھا، وزیراعظم

کوٹلی :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں دو لیگی امیدواروں کامقابلہ پارٹی کاغلط فیصلہ تھا، کہا کہ ٹانگیں کھینچنے والے ٹانگیں کھینچتے رہ جائیں گے لیکن کھینچ نہیں پائیں گے، دوبارہ ہونیوالے انتخاب کے نتائج تسلیم نہ کرنا سنجیدگی نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کوٹلی آزاد کشمیر میں 100 میگاواٹ کے […]

جوہری پروگرام پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے: سرتاج عزیز

جوہری پروگرام پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے: سرتاج عزیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت غیر ریاستی عناصر کی بات کرتا ہے۔ ہم پاکستان میں بھارت کے ریاستی عناصر کے ملوث ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ بھارت کے ریاستی عناصر پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان، کراچی اور […]

ہر سیکٹر میں برابر کی ترقی ہو رہی ہے ،تنقید سوچ سمجھ کر کریں، وزیراعظم

ہر سیکٹر میں برابر کی ترقی ہو رہی ہے ،تنقید سوچ سمجھ کر کریں، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے ساتھ ذرائع آمد و رفت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے تنقید کرنے والوں کوکہنا چاہتا ہوں کہ سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔ وزیراعظم نواز شریف کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین […]

وزیراعظم، آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سیکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم، آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سیکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ […]

کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کیخلاف حکم امتناعی کی حکومتی درخواست مسترد

کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کیخلاف حکم امتناعی کی حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے کسان پیکچ پر عمل درآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے کسان پیکج پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس […]

توانائی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت

توانائی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل […]

وزیراعظم نوازشریف کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم نوازشریف کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیراعظم نے کرایوں کے غیر منصفانہ اضافے پر […]

پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی

پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی

تحریر : رانا اعجاز حسین چند روز قبل وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نہایت ہی مربوط انداز میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تفصیلات پیش کیں، اور پاکستان کی سلامتی کیخلاف اسکی جارحانہ کارروائیوں، اقدامات اور ناپاک منصوبوں سے آگاہ کیا، جس سے […]

آج یا کل بھارت کو امن کے لئے ہمارے تجویز کردہ راستے پر آنا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف

آج یا کل بھارت کو امن کے لئے ہمارے تجویز کردہ راستے پر آنا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف

لندن : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے اور آج کل بھارت کو اس راستے پر آنا ہوگا۔ لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کئی دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا […]

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو نظر انداز کر دیا، شیریں مزاری

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو نظر انداز کر دیا، شیریں مزاری

اسلام آباد : عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو یکسر نظرانداز کیا، بھارتی دہشتگردی سے ہمارے لوگ مرے، بھارت کے خلاف ثبوت عالمی رہنماؤں سے پوشیدہ رکھے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ میں خطاب پر ردعمل […]

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کردی

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امن پسند قوتیں ان تجاویز کی حمایت کریں۔ اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی […]

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر 2013 ء کے عام انتخابات میں نواز لیگ نے وعدے بھی بہت کیے اور دعوے بھی لیکن اڑھائی سال گزرنے کے باوجود اُن کے وعدے محض ادھورے خواب۔ اگر پچھلے اڑھائی سالوں میں کچھ نہیں ہو سکاتو اگلے اڑھائی سالوں میں حکمران کیا تیر مارلیں گے۔ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دَورِح کو […]

وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے کسان پیکج کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا محمد خان کی سربراہی میں وزیراعظم کے کسان پیکج سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے دیگر […]

وزیراعظم اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی: اعزاز چوہدری

وزیراعظم اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی: اعزاز چوہدری

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت تعلقات میں سرد مہری۔ سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی نے ہاتھ ملائے نہیں محض ہلائے۔ اس بات کو ایشو نہ بنایا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا معلوم نہیں […]

صدر مملکت اور وزیراعظم کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار

صدر مملکت اور وزیراعظم کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے منی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صبر عطا […]

نیویارک: پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی ہوٹل رکیں گے

نیویارک: پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی ہوٹل رکیں گے

نیویارک: پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نیویارک میں ایک ہی ہوٹل قیام کریں گے۔ دونوں کی ملاقات طے نہیں ہے لیکن ایسی کوئی دانستہ کوشش بھی نہیں کی جائے گی کہ ہوٹل میں ان کا سامنا نہ ہونے پائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے […]

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج عدالت میں چیلنج

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج عدالت میں چیلنج

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 341 ارب روپے مالیت کے کسان ریلیف پیکج کا اعلان کیا، اتنی خطیر رقم کی ادائیگی […]

وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

لندن : وزیراعظم نوازشریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عمران فاروق قتل کیس سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ان کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ […]

وزیراعظم نواز شریف 30 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم نواز شریف 30 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی 12 ملاقاتیں اور 5 تقاریر طے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی ملاقات اور تقریر 26 ستمبر کو […]

مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

لندن : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔ لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا […]