counter easy hit

pti

تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم کہنا قابل مذمت ہے، شیریں مزاری

تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم کہنا قابل مذمت ہے، شیریں مزاری

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں گلوبٹ، پومی بٹ، بلو بٹ سمیت دیگر غنڈے کس جماعت نے پالے ہوئے ہیں، ن لیگ آج پھر فیصل آباد جیسا ماحول پیدا کر رہی ہے، لاہور میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ […]

تحریک انصاف نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کو بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی

تحریک انصاف نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کو بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر 18 دسمبر کو پشاور سمیت خیبر پختونخوا بند کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ عمران خان کی کال پر دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی 18 دسمبر کو بند کرنے کے لیے تحریک انصاف خیبر پختونخوا […]

حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو تعاون کریں گے، عمران خان

حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو تعاون کریں گے، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو تباہ کرنے کے لئے کسی بیرونی ایجنڈے کی ضرورت نہیں موجودہ حکمران خود ملک کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں تاہم اگر حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو اس سے تعاون کیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا […]

لاہور میں پرامن رہیں گے، تشدد کی سیاست کیخلاف ہیں: شاہ محمود قریشی

لاہور میں پرامن رہیں گے، تشدد کی سیاست کیخلاف ہیں: شاہ محمود قریشی

ملتان (یس ڈیسک) ملتان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر رانا قاسم (ن) کے تحریک انصاف کی شمولیت کے موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو بھی تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہے وہ پارٹی کے منشور اور نظریات سے اتفاق کر رہا ہے۔ مستقبل میں (ن) لیگ […]

لاہور میں پتھرائو کے بعد میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی

لاہور میں پتھرائو کے بعد میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد مشتعل کارکنوں نے میٹرو بس سروس کو بھی روکنے کی کوشش کی، کارکنوں نے میٹرو بس پر پتھرائو کیا جس سے چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے نقص امن کے پیش نظر انتظامیہ نے میٹرو بس سروس معطل […]

پی ٹی آئی آج لاہور بند کرنے کے لیے 18 مقامات پر احتجاج کرے گی

پی ٹی آئی آج لاہور بند کرنے کے لیے 18 مقامات پر احتجاج کرے گی

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور کو بند کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، پلان کے مطابق صبح 7 بجے کارکن سڑکوں پر نکل آئیں گے، شہر کو مجموعی طور پر 18 مقامات پربند کیا جائے گا۔ پیر کو سورج معمول کے تحت طلوع ہو گا مگر تحریک انصاف کے مطابق یہ […]

عمران خان اور تحریک انصاف کو طالبان کی جانب سے خطرہ ، وارننگ جاری

عمران خان اور تحریک انصاف کو طالبان کی جانب سے خطرہ ، وارننگ جاری

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو طالبان کی طرف سے خطرہ ہے۔ بلٹ پروف گاڑی، جیکٹ اور روسٹرم استعمال کریں، پولیس نے تھریٹ ایڈوائزری جاری کر دی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ […]

نادرا پورٹ پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق ہے، سعد رفیق

نادرا پورٹ پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق ہے، سعد رفیق

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا کی پورٹ تحریک انصاف کے جیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا شور شرابا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، ان 5 پولنگ اسٹیشنوں پرتحریک […]

عمران کی ثابت قدمی

عمران کی ثابت قدمی

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم اَب اِس میں کسی کو کسی بھی قسم کے ابہا م میں مبتلا ہوئے بغیر یہ بات تسلیم کر لینی چاہئے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں جمعہ 12 دسمبر کو جس پلان سی کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کیا گیا تھا، شہرِ قائد میں اِس […]

لاہور: تحریک انصاف کا احتجاج، انتظامیہ اور تاجر برادری کے اجلاس میں ہلڑ بازی

لاہور: تحریک انصاف کا احتجاج، انتظامیہ اور تاجر برادری کے اجلاس میں ہلڑ بازی

لاہور (یس ڈیسک) پندرہ دسمبر کو تحریک انصاف لاہور میں اپنی طاقت دکھائے گی۔ اس موقع پر ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تاجر تنظیموں اور حکام کا مشترکہ اجلاس ٹاؤن ہال میں طلب کیا۔ پندرہ دسمبر کو تاجروں کو تحفظ کی فراہمی کے اقدامات اجلاس […]

تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کیلئے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا

تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کیلئے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کے لیے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا۔ عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کے سولہ مقامات کا انتخاب کر لیا ہے جہاں کارکن احتجاج کریں گے۔ عمران […]

حکومت اور تحریک انصاف میں باضابطہ مذاکرات لاہور احتجاج کے بعد ہوں گے

حکومت اور تحریک انصاف میں باضابطہ مذاکرات لاہور احتجاج کے بعد ہوں گے

اسلام آباد (یس ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے واضح کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مابین کل ہونے والے مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں۔ اسد عمر اتوار کو حکومتی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا […]

تحریک انصاف کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، 16 مقامات کا انتخاب

تحریک انصاف کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، 16 مقامات کا انتخاب

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کے سولہ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں کارکن احتجاج کریں گے۔ عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ تحریک انصاف نے جن مقامات کا انتخابات کیا ہے۔ […]

پٹرولیم مصنوعات اور عوام

پٹرولیم مصنوعات اور عوام

تحریر : ڈاکٹر امتیاز علی اعوان وفاق حکومت کی جانب سے دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات میں دو دفعہ کمی کا اعلان نہا یت ہی احسن اقدام ہے اس وقت وفاقی حکومت عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ برائے راست وطن عزیز میں بسنے والے ہر فرد تک پہنچانے […]

پارٹیاں بدلتے سیاستدان اور بغلیں بجاتی عوام

پارٹیاں بدلتے سیاستدان اور بغلیں بجاتی عوام

تحریر : انجم صحرائی پی پی پی سے مسلم لیگ (ق ) اور مسلم لیگ (ق) سے پی پی پی اور اب پی پی پی سے تحریک انصاف جوا ئن کر نے والے سردا ر بہادر خان سیہڑ اور ملک نیاز احمدجکھڑ بارے گو خبر نئی ہے مگرمعاف کیجئے اس میں خبر میں نیا پن […]

کراچی میں عوام نے خود کاروبار بند کیے، چیئرمین تحریک انصاف

کراچی میں عوام نے خود کاروبار بند کیے، چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان چند گھنٹوں بعد کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچے اور دھرنے میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمیشہ کراچی میں زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں، آج عوام نے خود کاروبار بند کیے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا […]

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

کراچی (یس ڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس محتاط ہے، کوئی خبر بننے نہیں دے رہی۔ پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے پولیس، رینجرز اور ہنگامی امداد کے شعبے بند کرنے کی کوشش […]

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مشاورت […]

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

کراچی (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے “پلان سی” کے تحت آج شہرکے مختلف 25مقامات پر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جب کہ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر کے 25 مقامات پر آج تحریک انصاف کی […]

تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر احتجاج، سٹار گیٹ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ نرسری کے مقام پر پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، راشد منہاس روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ کئی نجی […]

کراچی میں 23 مقامات پر کل احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

کراچی میں 23 مقامات پر کل احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کے تحت کل کراچی میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق 23 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، کارکنوں کو ہدایت ہے کہ کسی کا کاروبار بند نہ کروائیں۔ ادھر پولیس نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس […]

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا اور پی ٹی آئی مسئلے کے حل کے لئے ایک قدم آگے بڑھی تو حکومت 2 قدم بڑھے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو […]

تحریک انصاف نے پندرہ دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

تحریک انصاف نے پندرہ دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے وکلاء نے 15 دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ،مال روڈ پر پہیہ مکمل جام کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دار الحکومت میں 15 دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کر لی […]

مذاکرات جہاں ختم ہوئے حکومت وہیں سے شروع کرے، پی ٹی آئی

مذاکرات جہاں ختم ہوئے حکومت وہیں سے شروع کرے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے مذاکرات کو تیار ہے لیکن بات چیت کو وہیں سے شروع کیا جائے جہاں ختم ہوئی تھی، جوڈیشل کمیشن کے قیام تک پلان سی جاری رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ […]