counter easy hit

Rangers

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 16 دہشت گرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 16 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی اور مومن آباد کے قریب رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دو روزقبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے […]

ایم کیو ایم لندن کا یادگار شہداء پر جانے کا اعلان، پولیس و رینجرز کی نفری تعینات

ایم کیو ایم لندن کا یادگار شہداء پر جانے کا اعلان، پولیس و رینجرز کی نفری تعینات

کراچی: پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات، سڑکوں کی بندش سے عائشہ منزل سمیت اطراف کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم لندن نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدا منانے اور یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم […]

زیرو پوائنٹ پر رینجرز کا ایک روزہ مفت طبی کیمپ

زیرو پوائنٹ پر رینجرز کا ایک روزہ مفت طبی کیمپ

ساحلی پٹی کے اہم مرکز زیرو پوائنٹ پر رینجرز کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 ماہر ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد افراد کا مفت طبی معائنہ کیا۔ زیریں سندھ کی ساحلی پٹی کے اہم زیرو پوائنٹ پینے کے پانی، تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولتوں سے […]

پولیس کا کام رینجرز کو نہ دیا جائے

پولیس کا کام رینجرز کو نہ دیا جائے

ایک بات یاد رکھنا بہت ضروری ہے مجمع کو دوسری جگہ منتقل کرنا یا ہٹانا رینجرز کا نہیں پولیس کا کام ہے اور پولیس ہی کو کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں لیکن ایک بات یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ مجمع کو دوسری جگہ منتقل کرنا […]

سٹیبلشمنٹ نے متحدہ اور پی ایس پی معاملہ طے نہیں کرایا: ڈی جی رینجرز سندھ

سٹیبلشمنٹ نے متحدہ اور پی ایس پی معاملہ طے نہیں کرایا: ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن میں کردار ملنے کے بعد ایم کیو ایم ہی نہیں تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ متحدہ اور پی ایس پی انضمام کریں یا علیحدہ رہیں، ان کی مرضی لیکن تشدد واپس نہیں آنا چاہیے۔ متحدہ اور پی ایس […]

کراچی: یاسین آباد قبرستان میں رینجرز کا آپریشن

کراچی: یاسین آباد قبرستان میں رینجرز کا آپریشن

کراچی میں رینجرز کی جانب سے یاسین آباد قبرستان میں کیے گئے سرچ آپریشن میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر یاسین آباد قبرستان میں سرچ آپریشن کیا […]

مریم نواز کی پیشی، سکیورٹی پلان سے رینجرز آؤٹ

مریم نواز کی پیشی، سکیورٹی پلان سے رینجرز آؤٹ

اسلام آباد: مریم نواز کی پیشی، سکیورٹی پلان سے رینجرز آؤٹ، ایک ہزار ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات، عدالتی احاطے میں لیگیوں کا داخلہ بند۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پہلی پیشی کیلئے سکیورٹی پلان سے رینجرز کو آؤٹ کر کے ایک ہزار ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیئے […]

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہڑپال اور چارواہ سیکٹرکا دورہ

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہڑپال اور چارواہ سیکٹرکا دورہ

 ڈی جی رینجرزپنجاب نے ورکنگ باؤنڈری بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اورشہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچاروااورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔ […]

کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، 30 سے زائد افراد زیرحراست

کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، 30 سے زائد افراد زیرحراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار جبکہ 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ محرم الحرام سے قبل جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے لائنز ایریا توحید چوک اور […]

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. ترجمان سندھ رینجرزکے جاری کردہ بیان کے مطابق یوم شہدا کے موقع پرشہدا ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے دوران رینجرز پبلک اسکول کے طلبا نے شہدا […]

کراچی: جہانگیر روڈ پر رینجرز کی کارروائی، 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی: جہانگیر روڈ پر رینجرز کی کارروائی، 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر رینجرز نے کارروائی کر کے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ کراچی: ذرائع کے مطابق جہانگیر روڈ پر رینجرز نے ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان […]

کراچی: رینجرز کا شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز

کراچی: رینجرز کا شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ رینجرز اب کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کرے گی۔ شہر بھر میں چلر پلانٹس، واٹر ٹینکس اور الیکٹریکل واٹر کولرز کیلئے یومیہ ایک لاکھ گیلن پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ کراچی: کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، رینجرز نے شہریوں […]

رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم

رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہنا چاہیے۔ احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش […]

پاکستان رینجرز لیاری یوتھ فیسٹیول امن سائیکل ریس غلام محمد نے جیت لی

پاکستان رینجرز لیاری یوتھ فیسٹیول امن سائیکل ریس غلام محمد نے جیت لی

یوم آذادی کے سلسلے میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سمیر نے دوسری جبکہ عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی: یوم آذادی کے سلسلے میں پاکستان رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول امن سائیکل ریس کا انعقاد ہوا، پہلی پوزیشن غلام محمد نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سمیر اور تیسری پوزیشن پر […]

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرزکوخصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد رینجرز کو 15 جولائی سے 12 اکتوبر تک خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق […]

دھرنا تششد کیس؛ دانیال عزیز کی عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست

دھرنا تششد کیس؛ دانیال عزیز کی عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے  2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے گئے ملزم عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد […]

پنجاب رینجرز کی کارروائی 20مشتبہ افراد زیر حراست

پنجاب رینجرز کی کارروائی 20مشتبہ افراد زیر حراست

پنجاب رینجرز سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افرادکو زیر حراست لے کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نےکھاریاں اور سرائے عالمگیر کے گردونواح میں سرچ […]

سندھ بھر میں رینجرز کے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

سندھ بھر میں رینجرز کے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

گرمی کی شدت کے پیش نظر رینجرز نے کراچی سمیت پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیئے ۔ ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر اندرون سندھ تمام سیکٹرز اور ونگزز کی جانب سے سکھر، نواب شاہ، سردار گڑھ، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی، سانگھڑ، شہداد پور، تھر کے دور افتاد گاؤں، جام شورو، مٹھی، […]

راولپنڈی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 4 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 4 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی: کوہستان کالونی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ راولپنڈی کی کوہستان کالونی میں رینجرزنے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کوگرفتارکیا۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، کلاشنکوف، نائن ایم ایم پسٹل سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرزحکام […]

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، زیرزمین چھپایا گيا اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، زیرزمین چھپایا گيا اسلحہ برآمد

رینجرز نے مشرف کالونی میں ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کی طرف سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کی جانب سے رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے ليے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد […]

راولپنڈی میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پنڈ ملہی روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران رینجرز سے مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تھانہ صدر واہ کے علاقے پنڈ ملہی روڈ پر رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر کی تلاشی لینا چاہی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گرد […]

پنجاب: رینجرز اختیارات میں 60 روز کیلئے توسیع کا فیصلہ

پنجاب: رینجرز اختیارات میں 60 روز کیلئے توسیع کا فیصلہ

پنجاب میں رینجرز کو مزید 60 روز کے لئے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبے میں رینجرز کے اختیارات کی مدت 22 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کو مزید 60 روز […]

ڈی جی خان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، 3 رینجرز اہلکار شہید

ڈی جی خان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، 3 رینجرز اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان: رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 10خطرناک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس دوران رینجرز کے 3 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نواحی  علاقے بستی […]

سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کا آج آخری دن

سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کا آج آخری دن

کراچی: صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات آج رات 12 بجے ختم ہوجائیں گے لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے تاحال اختیارات کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔ سندھ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے لیکن صوبائی حکومت نے تاحال اس کی […]