counter easy hit

security

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دیں جسے پوری دنیا نے سراہا،پاکستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران […]

داعش کی برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی ، سیکورٹی ادارے

داعش کی برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی ، سیکورٹی ادارے

برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر برائے سیکورٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسندتنظیم برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ داعش کے […]

کوئٹہ :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکا،6اہلکار زخمی

کوئٹہ :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکا،6اہلکار زخمی

کوئٹہ کےنواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 6اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکاکوئٹہ کےنواحی علاقے مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کےقریب ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکاخیز مواد سڑک کنارے نصب کیاہواتھا،جو کہ زوردار آواز سے اس وقت پھٹ گیا جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزررہی […]

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم نوازشریف کو ملاقات کے دوران سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف کو وزیرداخلہ نے بتایاکہ سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے لیے70ارب روپے کی مدد سے سول آرمڈ فورسز کے ونگز بنائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ […]

پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی گریژن کا دورہ کیا […]

سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد پر نیتن یاہو برہم

سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد پر نیتن یاہو برہم

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے […]

عراق میں ایک اور خودکش کاربم دھماکا، 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عراق میں ایک اور خودکش کاربم دھماکا، 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عراق کے مغربی شہر رمادی میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پک اپ پر سوار خودکش حملہ آور نے رمادی کے مغرب میں واقع گودام کے قریب عراقی فوج اور فورسز کے مجمع کے نزدیک دھماکا […]

اسرائیل بستیوں کی تعمیرروکے،سلامتی کونسل کامطالبہ

اسرائیل بستیوں کی تعمیرروکے،سلامتی کونسل کامطالبہ

سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کرلی ہے جس میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسرائیل نے قرارداد مسترد کردی جبکہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں چھتیس برس بعد اسرائیل کی غیرقانونی بستیوں کی تعمیرات کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔نو منتخب امریکی صدرٹرمپ […]

آسٹریلیا میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

آسٹریلیا میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

میلبورن: آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشت گردی کی مبینہ کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ  کرسمس کے موقع  پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری […]

کینیڈا: بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

کینیڈا: بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

برلن ٹرک حملے کے بعد کینیڈا کے دو بڑے شہروں مونٹریال اور ٹورنٹو میں بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کرسمس بازاروں کے داخلی مقامات پر سیمنٹ کے بلاک رکھ دیئے گئے ہیں۔ لوگوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔ ادھر لندن پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ دہشتگرد کرسمس اور نئےسال پر […]

پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

پشین: حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پشین میں سیکیورٹی فورسز نے حرمزئی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ جوابی […]

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 ایف سی اہلکار شہید

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 ایف سی اہلکار شہید

مہمند ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 14 زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے غلنئی کے […]

بلوچستان میں فائرنگ،سیکورٹی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچستان میں فائرنگ،سیکورٹی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں گھر پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس […]

بلاول کی سیکیورٹی؛ قانون اورحکومتی پالیسی کی تفصیلات طلب

بلاول کی سیکیورٹی؛ قانون اورحکومتی پالیسی کی تفصیلات طلب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر قانون اور حکومتی پالیسی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بلاول بھٹو کی جانب سے موقف اپنایا گیا […]

چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے کراچی کا سکیورٹی کا پلان تشکیل

چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے کراچی کا سکیورٹی کا پلان تشکیل

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی چیک کرایا جائے گا۔ کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے […]

وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل اور خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کےمطابق 21نومبر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پورے سندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس بند […]

اشرافیہ کی معیشت اور ہماری قومی سلامتی

اشرافیہ کی معیشت اور ہماری قومی سلامتی

ہمارا ازلی دشمن بھارت ایک طرف پاکستان کے مختلف حصوں خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کروا کر پاکستانی معیشت اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے اور دوسری طرف اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی سخت اور غیر معمولی فیصلے تیزی سے کر رہا ہے۔ اس کے […]

جھنگ :پولیس تشدد سے زیر حراست سیکورٹی گارڈ ہلاک

جھنگ :پولیس تشدد سے زیر حراست سیکورٹی گارڈ ہلاک

جھنگ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت پر لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے سامنے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظا ہرہ کیا ۔ جاں بحق شخص نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا ۔ احتجاج کرتے جاں بحق سیکورٹی گارڈ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یکم […]

ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے حفاطتی دستے کا شہری پر مبینہ تشدد

ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے حفاطتی دستے کا شہری پر مبینہ تشدد

بالا کوٹ: ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ نے شہری پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ بالا کوٹ تھانے میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ […]

ٹرمپ کے طیارے کو پانی کے ذریعے خصوصی سلامی

ٹرمپ کے طیارے کو پانی کے ذریعے خصوصی سلامی

امریکا کے صدر منتخب ہوتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی شان ہی بدل گئی ، نیو یارک کے لگوارڈیا ایئر پورٹ پر ٹرمپ کے طیارے کو پانی کے ذریعے خصوصی سلامی پیش کی گئی ۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدر باراک اوباما سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاؤس جارہے تھے ،جہاں روانگی کے وقت […]

بلوچستان : سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،8دہشت گرد گرفتار

بلوچستان : سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،8دہشت گرد گرفتار

فرنٹئیر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے ہوشاب کےعلاقے میں کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، کارروائی میں مختلف نوعیت کااسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے کارروائی ہوشاب کےعلاقے تنک بازار میں کی گئی، […]

سیکیورٹی خدشات ؛ کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند

سیکیورٹی خدشات ؛ کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیےبند کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں […]

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی نہیں غیر مستقل ارکان بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل اصلاحات پر خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان […]

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نےمیواسپتال کے لئے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع کر دیئے،اسپتال کےاردگرد کی سڑکوں،راستوں اورحدود میں کیمرے نصب کئےجائیں گے۔ ترجمان اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی 5رکنی ٹیم نےمیواسپتال کےاندر اور اردگرد سیکورٹی زون بنانےپرکام شروع کردیا۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی پلان […]