counter easy hit

soldiers

بھارتی ائرفورس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

بھارتی ائرفورس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں ائرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 6 اہلکار سوار تھے۔ واقعے میں پانچ اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ […]

افریقی ملک نائجر میں امریکی فورسز پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

افریقی ملک نائجر میں امریکی فورسز پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

نائمے: افریقی ملک نائجر میں امریکی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائجر میں امریکی فورسز پر حملے میں 3 امریکی فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں دارالحکومت نائمے منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں […]

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کا انحصار زمینی حالات پر ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کا انحصار زمینی حالات پر ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کا انحصار وہاں کے زمینی حالات پر ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 22 اگست کو اعلان کردہ نئی پالیسی بالکل واضح ہے جس میں وقت اور […]

امریکی جنگی جہاز اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 5 فوجی زخمی، 10 لاپتہ

امریکی جنگی جہاز اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 5 فوجی زخمی، 10 لاپتہ

سنگاپور: امریکی بحریہ کے جنگی جہاز اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 10 فوجی لاپتہ اور 5 زخمی ہوگئے۔ امریکی بحریہ کے مطابق سنگاپور کے ساحل کے قریب گائیڈڈ میزائل سے لیس جہاز ’یو ایس ایس جان مکین‘ اور لائیبیریا کے آئل ٹینکر ’ایلنک ایم سی‘ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں امریکی جہاز […]

شام میں داعش کے شدت پسندوں سے جھڑپیں، 39 فوجی ہلاک

شام میں داعش کے شدت پسندوں سے جھڑپیں، 39 فوجی ہلاک

دمشق: شام میں سرکاری فورسز اور شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ شام میں فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں 39 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہوئے جبکہ اس دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے 5 خودکش حملے کیے گئے۔ دوسری جانب روسی مدد کے […]

پاکستان کی مدر ٹریسا جذام کے خلاف پرعزم سپاہی بنکر سامنے آئیں

پاکستان کی مدر ٹریسا جذام کے خلاف پرعزم سپاہی بنکر سامنے آئیں

ڈاکٹر روتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں 10 ستمبر2017 کو صبح 6بجے چل بسیں اور اس طرح دنیا بھر میں پھیلے اپنے لاکھوں مداحوں اور گوادر سے گلگت اور افغانستان تک پھیلے بے شمار مریضوں اور ان کے عزیزوں کو دُکھی چھوڑ گئیں۔ ڈاکٹر […]

پیرس میں کار سوار نے 6 فرانسیسی فوجیوں کو کچل دیا

پیرس میں کار سوار نے 6 فرانسیسی فوجیوں کو کچل دیا

پیرس: فرانس میں کار سوار حملہ آور 6 فوجیوں کو کچل کر فرار ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے لووا لووا پیرے ميں حملہ آور نے اپنی سیاہ بی ایم ڈبلیو چھاؤنی سے نکلنے والے انسداد دہشت گردی شعبے کے فوجیوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں […]

عمران خان اور یوسف رضا گیلانی کا اپر دیر میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

عمران خان اور یوسف رضا گیلانی کا اپر دیر میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپر دیر میں فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں شہدا کو خراج […]

مودی سرکار نے ہر سال ذہنی تناؤ سے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

مودی سرکار نے ہر سال ذہنی تناؤ سے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

نئی دہلی: بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہر سال 100 سے زائد فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع سبھاش بھامرے نے پارلیمنٹ راجیا سبھا میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے بھارتی فوج میں ہر سال خودکشی اور ساتھی فوجیوں کو قتل کرنے کے […]

مسلمانوں پر حملوں کے خلاف سابق بھارتی فوجی بھی مودی پر پھٹ پڑے

مسلمانوں پر حملوں کے خلاف سابق بھارتی فوجی بھی مودی پر پھٹ پڑے

نئی دہلی: بھارت کے 114 سابق فوجی افسروں نے نریندر مودی کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں اور دلتوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس خط پر انڈین آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سابق افسران نے دستخط کیے ہیں جس میں مسلمانوں اور دلتوں پر ’’مشتعل ہجوم‘‘ کے بڑھتے ہوئے […]

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2نوجوان شہید؛ بھارتی فوجی نے میجر کو ہلاک کردیا

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2نوجوان شہید؛ بھارتی فوجی نے میجر کو ہلاک کردیا

سری نگر / نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے جنھیں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف علاقے میں […]

پشاور: فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور: فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزر رہی تھی۔ ایس پی کینٹ عمران ملک کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار […]

چین میں خواتین فوجیوں نے کیا ڈانس کا شاندار مظاہرہ

چین میں خواتین فوجیوں نے کیا ڈانس کا شاندار مظاہرہ

یوں تو فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرناہے لیکن کچھ فوجی زندہ دل بھی ہوتے ہیں۔جی ہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والی چند خواتین فوجی اہلکاروں نے ڈانس کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرکے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ﷰمختلف مقامات پر ان خواتین اہلکاروں نے ایسا شاندار رقص کیا کہ […]

امریکی بحری جہاز حادثہ، لاپتہ فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

امریکی بحری جہاز حادثہ، لاپتہ فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹس گرالڈکےحادثے میں لاپتہ 7امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں ۔امریکی بحریہ نےفوجیوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب امریکی میزائل شکن بحری جہاز فلپائن سے آنےوالے تجارتی جہاز سے ٹکراگیا۔ جاپانی ساحل کےقریب حادثے میں امریکی بحریہ کے […]

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی 2016 […]

شام میں امریکی فورسز کی فضائی کارروائی، 18 اتحادی جنگجو شہید

شام میں امریکی فورسز کی فضائی کارروائی، 18 اتحادی جنگجو شہید

شام میں امریکی فورسز کی فضائی کارروائی میں 18 اتحادی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے 2روز قبل شام کے شہر رقہ میں فضائی کارروائی کی تھی، حملےمیں غیر دانستہ طور پر 18 اتحادی جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کےدوران یہ تیسرا […]

چیچنیا: جھڑپ میں 6 فوجی اور 6 داعش جنگجو ہلاک

چیچنیا: جھڑپ میں 6 فوجی اور 6 داعش جنگجو ہلاک

شمالی قفقاذ کے علاقے میں ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 داعش جنگجو اور 6 فوجی مارے گئے۔ روسی حکام کے مطابق داعش نےنیشنل گارڈ بیس پر حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے بتایا کہ ان حملہ آوروں میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ […]

مصر: سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10 اہلکار اور 15 باغی ہلاک

مصر: سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10 اہلکار اور 15 باغی ہلاک

مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور باغیوں سے جھڑپوں میں 10فوجی اہلکار اور 15باغی مارے گئے. حکام کے مطابق واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان […]

جنوبی وزیرستان دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول ڈیوائس کا دھماکا ہوا، جس سے2 اہلکا رشہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویزذرائع کےمطابق وانا میں پاک افغان سرحد کے قریب انگور اڈہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ روڈ کنارے نصب بم پھٹنےسے 2 اہلکار شہید اور3زخمی ہوگئے۔ […]

اورکزئی ایجنسی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، دو فوجی شہید

اورکزئی ایجنسی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، دو فوجی شہید

اورکزئی ایجنسی میں ایف سی کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر دران سمیت 5دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دو فوجی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر گاؤں میراک ، کالایا میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں […]

افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر

افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک-افغان سرحد کے قریب افغانستان کی جانب سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے […]

مہمند ایجنسی: پوسٹوں پردہشت گردوں کا حملہ،5 فوجی شہید

مہمند ایجنسی: پوسٹوں پردہشت گردوں کا حملہ،5 فوجی شہید

مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی3 پوسٹوں پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں 5 فوجی جوان شہید جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بارڈر پر آزادانہ نقل و حرکت کو روکنا ہوگا۔ […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

سری نگر: مقبوضہ کمشیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے […]

بنوں: تھانا منڈان پر دہشت گرد حملہ، دو اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک

بنوں: تھانا منڈان پر دہشت گرد حملہ، دو اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک

بنوں میں تھانامنڈان کے گیٹ پرنامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کاکہناہےکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابقتھانامنڈان کے دروازے سے نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر ی سوزوکی وین پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی۔ حملے میں […]