counter easy hit

states

7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا امکان

7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا امکان

امریکی صدرکی جانب سے7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے آرڈر پر بھی دست خط کا امکان ہے، ٹرمپ کے فیصلوں پرمسلمانوں سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے، ترکی اور لبنان میں شامی پناہ گزینوں نے بھی احتجاج کیا جبکہ نیو یارک میں مسلم […]

امریکا مزید ڈیڑھ ہزارفوجی افغانستان میں تعینات کریگا

امریکا مزید ڈیڑھ ہزارفوجی افغانستان میں تعینات کریگا

امریکا نے ڈیڑھ ہزارفوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان میں ڈیڑھ ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گا ۔ 9 ماہ کی مدت کے دوران یہ اہلکار افغان فوج اور پولیس […]

ٹرمپ صدر بن گئے، امریکا کیساتھ دنیا بھر میں مظاہرے شروع

ٹرمپ صدر بن گئے، امریکا کیساتھ دنیا بھر میں مظاہرے شروع

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں دکانوں اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے، جبکہ پولیس کی جانب سے اب تک 225سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ امریکا بھر میں طلبا نے بھی بھرپور احتجاج کیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ امریکی […]

امریکا میں نئے صدر کی آمد،عالمی رہنماؤں کا ردعمل

امریکا میں نئے صدر کی آمد،عالمی رہنماؤں کا ردعمل

امریکا میں نئے صدر کی آمد پر عالمی رہنماؤں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیراعظم نے امریکا سے تعلقات میں بہتری کے لیے ہاتھ بڑھایا تو جرمنی کے وائس چانسلر نے عالمی برادری کو مشکل وقت سے خبردار کیا۔ امریکا میں نئے صدر کی آمد پر جہاں مظاہرے ہورہے ہیں وہیں بیانات […]

بیلجیئم کی گلوکارہ فیس بک پیج بند ہونے کی فریاد لے کرامریکہ جاپہنچی

بیلجیئم کی گلوکارہ فیس بک پیج بند ہونے کی فریاد لے کرامریکہ جاپہنچی

آنٹ ورپ: بیلجیئم کی ابھرتی ہوئی 23 سالہ گلوکارہ جمیلہ بائیڈو فیس بک کے ذریعے ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور […]

امریکا میں مکھن سے بنے مجسمے

امریکا میں مکھن سے بنے مجسمے

ہیرسبرگ: امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جنہیں دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے ہیں۔ پینسلوانیہ کے سالانہ فارم شو میں ایک حصہ مکھن کی مجسمہ سازی کے لئے مختص تھا جہاں فنکاروں نے خوبصورت اور تفصیلی مجسمے بنائے۔ اس میں گوالوں اور مصوروں نے […]

مشرق وسطیٰ میں بحران کا ذمہ دار امریکا ہے، مرکل

مشرق وسطیٰ میں بحران کا ذمہ دار امریکا ہے، مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں مہاجرین کے بحران کا ذمےدار امریکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ کا اتحاد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے بیان کا بہترین دفاع ہے۔ دوسری جانب جرمن […]

امریکا سے ہمیشہ تعلقات کی ضمانت نہیں ، جرمن چانسلر

امریکا سے ہمیشہ تعلقات کی ضمانت نہیں ، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر باہمی سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ مرکل کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ امریکا سے تعلقات ہمیشہ استوارر ہیں۔ مرکل نے برسلز میں بلجیم کی لودن اور گینت یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل […]

امریکا کا سوڈان پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

امریکا کا سوڈان پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقدامات کیلئے سوڈان پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اوباما ایڈمنسٹریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقدامات اٹھانے پر سوڈان پر عائد کچھ معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا […]

امریکا میں داخلے پر کسی گروپ کو ہدف بنانےکا حامی نہیں، ٹلرسن

امریکا میں داخلے پر کسی گروپ کو ہدف بنانےکا حامی نہیں، ٹلرسن

نئے نامزد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں داخلے کے معاملے پر کسی مخصوص گروپ کو ہدف بنانے کی حمایت نہیں کرتے۔ سینیٹ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کے حوالے سے سوالات کے دوران نامزد امریکی وزیر خا رجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ چین […]

ایٹمی طاقتیں احتیاط برتیں؛ پاکستانی میزائل تجربے کا علم ہے، امریکا

ایٹمی طاقتیں احتیاط برتیں؛ پاکستانی میزائل تجربے کا علم ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے میزائل تجربے کا علم ہے، ایٹمی طاقتیں احتیاط سے کام لیں جب کہ بین البراعظمی میزائل کے تجربے پر شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائیں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران بتایا کہ […]

امریکا کی طرح فرانس کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ

امریکا کی طرح فرانس کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ

امریکا کی طرح فرانس میں بھی سائبر حملوں کا خطرہ ہے، فرانسیسی وزیر دفاع کہتے ہیں فرانسیسی جمہوریت ،میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام متاثر ہوسکتے ہیں ۔ فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے […]

امریکا نے 35 روسی سفارتکار ملک بدر کردیئے

امریکا نے 35 روسی سفارتکار ملک بدر کردیئے

واشنگٹن: امریکا نے صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت کے الزام کے بعد 35 روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوگئے تھے تاہم اب اوباما حکومت […]

امریکا میں دریافت ہونے والی مچھلی کا نام ’’اوباما‘‘ رکھ دیا گیا

امریکا میں دریافت ہونے والی مچھلی کا نام ’’اوباما‘‘ رکھ دیا گیا

ہوائی: امریکی ساحل سے اس سال دریافت ہونے والی ایک خوبصورت مچھلی کا سائنسی نام ’’ٹوسانیوڈیس اوباما‘‘ رکھ دیا گیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ میں امریکی صدر بارک اوباما کے کردار کا اعتراف ہے۔ یہ مچھلی اس سال جون میں امریکی ریاست ہوائی کے سمندر میں تقریباً 90 میٹر گہرائی سے دریافت کی گئی جسے […]

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ سال اسلحہ کی فروخت کے43 کھرب 20ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسلحے کے بازار میں امریکا پھر نمبر ون پوزیشن پر آ گیا، ایک نئے سروے کے مطابق 2015ءمیں امریکہ […]

امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، پریانکا چوپڑا

امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، پریانکا چوپڑا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایک جانب توہالی ووڈ میں کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہی ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے امریکا میں ان کے ساتھ برتے جانے والے نسلی تعصب کا بھی انکشاف کرڈالا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہدایتکارکرن جوہرکے معروف پروگرام “کافی ود کرن” میں […]

امریکا آج جاپان کا زیر قبضہ علاقہ واپس کردے گا

امریکا آج جاپان کا زیر قبضہ علاقہ واپس کردے گا

جاپانی شہریوں کے شدید احتجاج کے بعد امریکا آج اوکیناوا کا زیر قبضہ کچھ علاقہ جاپان کے حوالے کردے گا۔یہ علاقہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا کے پاس تھا۔ زیر قبضہ علاقے کا رقبہ 4 ہزار ہیکٹرہے ۔معاہدے کے تحت زمین کے بدلے میں جاپانی حکومت اوکیناوا جزیرے پر امریکی فوج کے استعمال […]

امریکا نے روسی کاروباری افراد و کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

امریکا نے روسی کاروباری افراد و کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

کرائمیا اور یوکرین میں مبینہ روسی مداخلت پر امریکا نے 7 روسی کاروباری افراد اور 8 کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کی جا نب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ رو س نے پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ روس کے نائب وزیر خا رجہ سر گئی ریب کوف کا کہنا […]

امریکا میں مزید مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول

امریکا میں مزید مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول

کیلیفورنیا: امریکا کی مختلف ریاستوں میں موجود مزید مساجد کو کیلیفورنیا سے دھمکی اور نفرت آمیز خطوط موصول ہوئے جن میں مسلمانوں کو امریکا چھوڑنے یا پھر نسل کشی برداشت کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کیلی فورنیا، اوہائیو، مشی گن، روڈ آئی لینڈ ، انڈیانا، جارجیا اور کولاراڈو کی مساجد کو موصول ہونے والے نفرت […]

امریکا میں پاکستانی فلموں کا پہلا فیسٹیول 3 دسمبر کو شروع ہوگا

امریکا میں پاکستانی فلموں کا پہلا فیسٹیول 3 دسمبر کو شروع ہوگا

نیویارک: امریکا میں پاکستانی فلموں پر مبنی پہلا 2روزہ فلم فیسٹیول 3 دسمبر سے امریکا میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام ایشیاء سوسائٹی میں ہوگا۔ فیسٹیول میں نمائش میں پیش کی جانے والی فلموں میں دو نئی فلمیں ’’دوبارہ پھر سے‘‘ اور ’’لاہور سے آگے‘‘ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ’’ایکٹر ان لاء […]

امریکا میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم نے نوزائیدہ بڑے بھائی کو چھوٹا بنادیا

امریکا میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم نے نوزائیدہ بڑے بھائی کو چھوٹا بنادیا

میساچیوسٹس: امریکا میں پیدا ہونے والے 2 جڑواں بچوں کی پیدائش کے وقت ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا جس میں ڈے لائٹ سیونگ نظام کے تحت پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بڑا بھائی ہونے کے باوجود چھوٹا بھائی بن گیا۔ یہ دلچسپ واقعہ گزشتہ ہفتے اور اتوار (5 اور 6 نومبر 2016) کی درمیانی رات […]

امریکا، ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری، 200 گرفتار

امریکا، ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری، 200 گرفتار

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے، امریکاکے کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور توڑپھوڑ کی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی، اٹلانٹا میں ہزاروں افراد نے سڑکوںپر مارچ کیا، پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ فلوریڈا میں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا، مظاہرین […]

عوام کے ساتھ مل کر امریکا کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے، نومنتخب امریکی صدر

عوام کے ساتھ مل کر امریکا کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے، نومنتخب امریکی صدر

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر اپنے ملک کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے۔ صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہر مذہب، رنگ ونسل اور تہذیب سے تعلق رکھنے والے امریکی کے لئے […]

بانی متحدہ، فاروق ستار،عامرخان سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار

بانی متحدہ، فاروق ستار،عامرخان سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں بانی ایم کیوایم، رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار اور عامر خان سمیت گیارہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ ایم کیوایم کے دیگراہم رہنماؤں کے نام بھی اشتہار میں شامل ہیں، فاروق ستار کو سات دن میں پیش ہونے کا حکم […]