لندن: برطانوی کابینہ نے شام پر حملے سے متعلق امریکی تجویز پر عمل کرنے کا مکمل اختیار وزیراعظم تھریسا مے کو سونپ دیا ہے جب کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے امریکا کا ساتھ دینے کے قوی امکانات ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام میں کیمیائی گیس کے مبینہ استعمال پر سخت کارروائی کےلیے […]
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں شہریوں پر مبینہ زہریلی گیس کے استعمال پر امریکا پُرزور ردعمل دے گا جس کے لیے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں شام کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا […]
روس نےشام پرحملےکی صورت میں امریکا کوسنگین نتائج کی دھمکی دے دی، شام نے بھی واضح کیا ہے کہ اس نے کیمیائی حملہ نہیں کیا، ہالی ووڈفلم نہ چلائی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملے‘ کے حوالے سے روس اور […]
شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر حملے کی نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ امریکا اور فرانس کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد حمس میں شامی فوج کے ائیربیس پر میزائل حملہ کیا گیا، شامی فوج اور روسی وزارت دفاع نے ٹی فور بیس پر حملے کا […]
تل ابيب: اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام کی سرکاری افواج نے ہمارا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ شامی افواج کی جانب سے ان کا ایک جنگی طیارہ ایف 16 تباہ کیا گیا […]
روسی وزارت دفاع نے اُن رپورٹوں کو مسترد کر دیا جن میں شام میں 7 فوجی طیاروں کے تباہ ہونے کا بتایا گیا تھا۔ روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق 31 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے بعد اندھیرا چھاتے ہی مسلح گروپ کی جانب سے حمی میم کے اڈے کو اچانک مارٹر گولوں سے […]
ماسکو: شام میں فضائی اڈے حميميم پر باغیوں کی گولہ باری سے روس کے کم از کم 7 جنگی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ جبکہ دس سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں کی جانب فضائی اڈے پر کئے گئےحملے میں کم سے کم 7 طیارے تباہ ہوئے جبکہ عملے کے دس […]
تہران: حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اصل کام تو متعلقہ ممالک کی فورسز اور عوام نے کیا، ہم نے انکی مدد کی۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام اور عرق میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کردیا ہے۔ ایک ٹی وی خطاب کے دوران حسن روحانی نے تمام جنگجوؤں، آیت اللہ خامنہ ای […]
رقہ: شام کے شہر رقہ میں داعش کا کنٹرول ختم ہونے کےبعد شادی کی پہلی تقریب ہوئی، تقریب میں خواتین نے شادی بیاہ کا روایتی رقص کیا اور خوب خوشیاں منائیں۔ شام کے شہر رقہ کی رونقیں لوٹنے لگیں، سیرئن ڈیموکریٹک فورسز کی فتح کے بعد شادی کی پہلی تقریب نے آنگن خوشیوں سے بھر دیا۔ […]
نیویارک: اقوام متحدہ نے شام کے صوبہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں بشار الاسد حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس شام کے علاقے خان […]
دمشق: شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شامیوں پر داعش کے بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے طبی ذرائع کے مطابق داعش نے بارود سے بھری 3 گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے […]
ماسکو: شام میں روس کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ شام کے مغرب میں حمیمیم کےعلاقے میں تباہ ہوا، ایس یو 24 لڑاکا طیارہ فضائی اڈے سے اڑان بھرنے کے لیے رفتارپکڑ رہا تھا کہ رن وے سے باہر نکل گیا جب […]
سڈنی: فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے، آسٹریلیا نے شام کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ جنگ سے تباہ حال شامی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کوالیفائنگ کیلئے زبردست مقابلے جاری ہیں، سڈنی میں آسٹریلیا اور شام […]
شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 19شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ فضائی حملے ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیے ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ دو روز سے سرکاری فورسز شدید […]
آستانہ: شامی شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی داعش کے خلاف بمباری کے دوران ایک ہفتے میں 170 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے رقہ میں ایک ہفتے کے دوران 250 بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، رقہ پر شامی حکومت کے مکمل کنٹرول […]
دمشق / ماسکو: روس نے الزام لگایا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے۔ ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری […]
دمشق: شام میں سرکاری فورسز اور شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ شام میں فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں 39 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہوئے جبکہ اس دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے 5 خودکش حملے کیے گئے۔ دوسری جانب روسی مدد کے […]
دمشق / پیرس: شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں 43 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی جنگی طیاروں نے شمالی شہر رقہ کو نشانہ بنایا، رہائشی علاقوں پر بمباری سے 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مرنے والوں میں7 بچے بھی […]
دمشق / بیروت: امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی شامی صوبے ادلب پر قابض ہو سکتے ہیں۔ امریکی حکومت کے مطابق ادلب پر باغیوں کا قبضہ ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں جہادی اس شامی صوبے میں مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ادھر شامی دارالحکومت دمشق میں واقع روسی […]
بیس کو کولیشن کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر پلان کیا گیا ہے۔ برلن: امریکا نے شام کی جنگ میں زیادہ بڑے پیمانے پر کردار ادا کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، سیٹلائٹ مناظر سے پتا چلا ہے کہ شام کے شمالی علاقے کو بانی کے قریب […]
دمشق: شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کوقتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کر دیں۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی […]
امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ملازم داعش کے دہشت گرد سے شادی کرنے شام پہنچ گئی ۔ امریکا واپس آنے پر گرفتاری اور دو سال قید کی سزا بھگتی۔ ایف بی آئی مترجم ڈینیلا گرین کو داعش کے اہم دہشت گرد سے تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ڈینیلا ایف بی آئی […]
واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے شام کے سرکاری عہدیداروں پر مزید اور وسیع تر پابندیاں عائد کرتے ہوئے شامی ادارے ’سائنٹفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر‘ (ایس ایس آر سی) کے 271 ملازمین کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکا کی جانب سے لگائی گئیں یہ پابندیاں ان […]
شام میں امریکی فورسز کی فضائی کارروائی میں 18 اتحادی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے 2روز قبل شام کے شہر رقہ میں فضائی کارروائی کی تھی، حملےمیں غیر دانستہ طور پر 18 اتحادی جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کےدوران یہ تیسرا […]