counter easy hit

the

پولیس نے امجدصابری کے قاتل گرفتار کرلیے: وزیر اعلیٰ سندھ

پولیس نے امجدصابری کے قاتل گرفتار کرلیے: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس نے امجد صابری کےقتل سمیت 9ہائی پروفائل کیس حل کرلیے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے سربراہ راجاعمرخطاب نے لیاقت آباد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید بتایا کہ […]

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج،بدترین ٹریفک جام

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج،بدترین ٹریفک جام

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء نے ایک پرچے میں بیشتر امیدواروں کو فیل قرار دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاج کے دوران کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کےطلباء اور طالبات پرنسپل آفس کے باہر جمع ہوئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا ،انتظامیہ […]

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

کراچی شرقی کے علاقے ملیر 15پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ، مظاہرین قریبی گلیوں میں چلے گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، ملیر کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین قریب واقع ایک عمارت سے پتھراؤ کررہے ہیں۔ شہر میں فرقہ […]

پی پی نے پاناما کیس میں انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی

پی پی نے پاناما کیس میں انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی ہے،بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے۔ ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پاناما معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہیے،حکومت ایشو کی انکوائری سے بھاگ رہی […]

امریکی شخص کا 25سکینڈ میں 25نشانے لگانے کا ریکارڈ

امریکی شخص کا 25سکینڈ میں 25نشانے لگانے کا ریکارڈ

وہ نشانہ باز ہی کیا جس کا نشانہ چوک جائے۔ایک امریکی شخص ایسا ہی ماہر نشانہ باز ہےجس نے اپنی ماہرات سے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ امریکا سے تعلق رکھنے والےٹیلرلیم بیک نے 24اعشاریہ25سیکنڈز میں 25 کلے پجن کا نشانہ لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔ ٹیلر […]

شربت گلہ معاملےپر خیبرپختونخوا اور افغان حکومت آمنے سامنے

شربت گلہ معاملےپر خیبرپختونخوا اور افغان حکومت آمنے سامنے

سبز آنکھوں کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ کی رہائی اور حوالگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اور افغان حکومت آمنے سامنے آ گئیں۔ افغان حکومت نے شربت گلہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ کے مطابق شربت گلہ فی الحال افغانستان جانا نہیں چاہتی ، […]

پاکستانی خاندان نےہلیری کے حق میں 28ووٹ کاسٹ کئے

پاکستانی خاندان نےہلیری کے حق میں 28ووٹ کاسٹ کئے

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا ڈونالڈ ٹرمپ اورہلیری کلنٹن کے درمیان اس قدر سخت انتخابی مقابلہ کا باعث بنی ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن سے دو روز قبل بھی اپنی تمام تقاریر میں نارتھ کیرولینا میں اپنی جیت کا پہلے سے ہی دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ ہلیری کلنٹن اپنی انتخابی مہم کیلئے چار مرتبہ […]

حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنا چاہتی ہے، عمران

حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنا چاہتی ہے، عمران

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم صرف کہتے ہیں کہ وہ احتساب کے لئے تیار ہیں مگر دستاویز ات آج بھی نہیں دیں۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنا چاہتی ہے ، ایسا کوئی کام […]

حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان سے جواب طلب

حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے رہنما ن لیگ حنیف عباسی کی درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے 15نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر ن لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور جہانگیر […]

”چاند وزیراعظم اور سِتارے ساتھی!“

”چاند وزیراعظم اور سِتارے ساتھی!“

 اثر چوہان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رُکنی بنچ نے جنابِ وزیراعظم کی طرف سے کابینہ کو  کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد وفاق کی طرف سے پیش کی گئی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی […]

اسلام آباد’’ لاک ڈاون ‘‘ کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ کون تھا؟

اسلام آباد’’ لاک ڈاون ‘‘ کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ کون تھا؟

نوازرضا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کو لاک ڈا?ن کرنے کا اعلان کیا ہی تھا کہ وفاقی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو صلاح مشورے کے لئے بلوا لیا پھر وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ […]

خیبر پی کے میں نئی سیاسی گیم

خیبر پی کے میں نئی سیاسی گیم

  نصرت جاوید کھیل سیاست کا بہت بے رحم ہوا کرتا ہے۔منزل اس کی صرف اقتدار ہوتی ہے۔ ”بادشاہت“جس کے بارے میں شیکسپیئر نے کہا تھا کہ وہ یعنی انسانی رشتوں کی پہچان،بندھن اور احترام کے قابل نہیں ہوتی۔ پرویز خٹک ایچی سن کالج لاہور کے طالبِ علم رہے ہیں۔ عمران خان سے کہیں زیادہ قریبی […]

اصل فیصلہ کون کرے گا ؟

اصل فیصلہ کون کرے گا ؟

حامد میر یہ 31اکتوبر کی شب تھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والی پرواز کے مسافروں نے ایک چھوٹی سی ٹی وی اسکرین کے گرد جمگھٹا لگا رکھا تھا۔ ٹی وی اسکرین پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قافلے پر پنجاب پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ دکھائی جا […]

سی پیک پر آئی ایم ایف کے تحفظات و سفارشات

سی پیک پر آئی ایم ایف کے تحفظات و سفارشات

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرہ نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ کے ساتھ ملکی معیشت کے جائزے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں میرے علاوہ پاکستان کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے […]

وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کی صورتحال سے ناخوش

وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کی صورتحال سے ناخوش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لےگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تمام سابق وزراء سے سرکاری اور صوبے میں کام کرنے والے وفاق کے ماتحت […]

زہریلی اسموگ برقرار،متاثرہ افراد سےاسپتال بھر گئے، دسمبر تک رہنے کا امکان

زہریلی اسموگ برقرار،متاثرہ افراد سےاسپتال بھر گئے، دسمبر تک رہنے کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے ایک بڑے حصہ پر گزشتہ پانچ روز سے چھائی زہریلی اسموگ سے متاثرہ افراد سے اسپتال بھر گئے جن میں زیادہ تعداد بچوں اور بزرگوں کی ہے جبکہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ایم کیو ایم کےسابق امیدوار قومی اسمبلی مظہر علی چن اور انجمن صرافہ کےسابق صدر محمد امین جاں بحق  […]

اسپیکر خیبر پختونخوا کی وفاق کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

اسپیکر خیبر پختونخوا کی وفاق کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبائی حکومت کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو اس کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان کے ہمراہ اسپیکر خیبر پختونخوااسمبلی نے سی پیک سے صوبے کے حق کے لئے […]

خیبرپختونخوا حکومت سی پیک کو سیاسی تنازع بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

خیبرپختونخوا حکومت سی پیک کو سیاسی تنازع بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت سی پیک پر سیاسی تنازع کھڑا کرنا چاہتی ہے ، قومی منصوبے کو عدالتوں میں گھسیٹ کر کس کی خدمت کی جائے گی ۔ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا […]

مسقط، مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے نے کروڑپتی بنا دیا

مسقط، مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے نے کروڑپتی بنا دیا

عمان میں غریب مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے (الٹی)مل گئی جس نے انہیں کروڑپتی بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کے صوبہ قرایات میں 30اکتوبر کی صبح خالد الثنانی نامی مچھیرا اپنے دو دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر گیا جہاں اسے بڑی مقدار میں وہیل مچھلی کی قے (سیاہی مائل رنگ […]

ملیر 15پر صبح سے جاری احتجاج دھرنے میں تبدیل

ملیر 15پر صبح سے جاری احتجاج دھرنے میں تبدیل

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کےخلاف کراچی کے علاقے ملیر 15 پر صبح سے جاری احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن ہوا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آگئے،مختلف […]

الزامات کا دورانیہ ختم ،ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ،مریم اورنگزیب

الزامات کا دورانیہ ختم ،ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب الزامات کادورانیہ ختم اور ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ہے ۔ طلال چودھری نے کہا کہ مائنس نوازشریف مخالفین کی پرانی خواہش ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس پہلے دن سے مضبوط تھا اسی […]

کراچی: فیصل رضا عابدی ودیگر کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی: فیصل رضا عابدی ودیگر کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی میں فیصل رضا عابدی اور دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتوں کی جانب سے فیصل رضا عابدی، علامہ مراز یوسف اور دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں علماء کے ساتھ خواتین اور نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ […]

پی ٹی آئی کے کارکن پر تشدد کا الزام، ہارون بلور پرمقدمہ درج

پی ٹی آئی کے کارکن پر تشدد کا الزام، ہارون بلور پرمقدمہ درج

پشاور کے تھانہ پھندو میں تحریک انصاف کے کارکن پر تشدد کے الزام میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اخوند آباد میں پیش آیا، جہاں ہارون بلور کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے اورنگزیب نامی شخص کو […]

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ثنا اللہ زہری

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ثنا اللہ زہری

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پر امن بلوچستان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے سنگین چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پختہ عزم رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر […]