counter easy hit

the

بھارتی ہائی کمیشن کے دو سفارتکار را کے ایجنٹ نکلے ، اہم انکشاف

بھارتی ہائی کمیشن کے دو سفارتکار را کے ایجنٹ نکلے ، اہم انکشاف

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ، بلبیر سنگھ اور راجیش کمار سے اہم شواہد مل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ خفیہ اداروں نے دونوں ملازمین […]

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ، سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 10 آفیشل شامل ہیں، احمد شہزاد ، عمر اکمل اور شعیب ملک ایک مرتبہ جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ […]

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور:لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا ، امیدوار چودہ دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آئندہ سال ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کا […]

نواز شریف پھنس گئے ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی قبول ہوگا:شیخ رشید

نواز شریف پھنس گئے ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی قبول ہوگا:شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج تک سپریم کورٹ میں اتنا بڑا کیس نہیں دیکھا ، عدالت عظمیٰ پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آج […]

عدالتوں پر اعتماد ہے،ڈاکٹر عاصم جلدبری ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ

عدالتوں پر اعتماد ہے،ڈاکٹر عاصم جلدبری ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں یا وقت سے پہلے ہم تیارہیں،ڈاکٹرعاصم جلدی بری ہوںگے،ہمیں عدالتوں پراعتماد ہے۔ ڈاکٹرعاصم سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیڑھ سال سے وفاقی حکومت نے رکھا ہوا ہے۔ جلد دیگر دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی […]

عمران کے دھرنے اور جلسے پر کوئی تبصرہ نہیں کرونگا، گیلانی

عمران کے دھرنے اور جلسے پر کوئی تبصرہ نہیں کرونگا، گیلانی

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہی مشورہ دیا تھا کہ حکومت اور عمران خان ٹی او آرز پر متفق ہو جائیں، ٹی او آرز میں ساری اپوزیشن جماعتیں بھی شامل تھیں ، آج ہم نے اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ سے کٹوائی ہے،وزیر داخلہ […]

لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے چھ شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کو رواں سال 178 بار پامال کر چکا ہے۔ اسلام آباد: مودی سرکار کی […]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے :شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے :شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں […]

وزیر اعظم نااہلی ریفرنس، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت روک دی گئی

وزیر اعظم نااہلی ریفرنس، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت روک دی گئی

چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں وزیر اعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ پاناما کے معاملے پر سپریم کورٹ سماعت کررہی ہے لہٰذا فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کو سماعت روک دینی چاہیے اسلام آباد: پاناما لیکس پر وزیراعظم کی نااہلی سے […]

تحریک انصاف کا یوم تشکر ، اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ

تحریک انصاف کا یوم تشکر ، اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ

عمران خان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی شروعات ہو گئی ، چند دنوں میں پتہ چلے گا کتنی بڑی جیت ہوئی  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی شروعات […]

الیکشن کمیشن اور عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،شیخ رشید

الیکشن کمیشن اور عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل ہونے والی سماعت سے پاکستان کی تاریخ کا نیا باب کھلنے جارہا ہے، الیکشن کمیشن اورعوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہےہیں،سپریم کورٹ کوچوروں کوسزادینی ہے،کس نے پانامامیں مال بنایا،کس نے فلیٹ خریدے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے […]

نااہلی ریفرنس ،الیکشن کمیشن کا عمران خان سے جواب طلب

نااہلی ریفرنس ،الیکشن کمیشن کا عمران خان سے جواب طلب

  نااہلی ریفرنس کی سماعت بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کی جن کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں عمران خان اورجہانگیر ترین کی حاضری ضروری ہے۔ سردار رضا نے کہا کہ اب بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے، فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 39

عراقی فوج داعش کے زیر قبضہ شہر موصل میں داخل ہوگئی

عراقی فوج داعش کے زیر قبضہ شہر موصل میں داخل ہوگئی

عراق کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کوشکست دیتے ہوئے عراقی فورسز پہلی بار موصل کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں، فوج کے ایلیٹ کمانڈوز نے شہر کے مشرقی حصے پر حملہ کر کے کوکجلی میں واقع سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔ عراقی فوج کا کہنا ہے […]

اظہرمحمود2 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

اظہرمحمود2 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمودکے درمیان معاملات طے ہو گئے انہیں 2 سال کیلئے بولنگ کوچ بنایا جا رہا ہے ،اظہر محمود جلد دبئی میں پاکستان ٹیم جوائن کریں گے ۔ دو مرتبہ مختصر مدت کےلیے پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اظہر محمود کو2 سال […]

فلم’’ہیکسا رِج‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

فلم’’ہیکسا رِج‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ امریکن وار ڈرامہ فلم ہیکسا رج کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ میل جبسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے ایک ایسے امریکی سپاہی کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگ کے دوران گولی چلانے سے […]

اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ،19 طالبات زخمی

اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ،19 طالبات زخمی

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں طالبات کو یونیورسٹی لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 19 طالبات زخمی جبکہ ایک موٹرسائیکل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علائو الدین کے […]

انا للہ وانا الیہ راجعون، طاہر القادری کا کپتان کے فیصلے پر ردعمل

انا للہ وانا الیہ راجعون، طاہر القادری کا کپتان کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے فیصلے پر کہا ہے کہ لگتا ہے کہ سارا کچھ گم ہو گیا۔ اللہ کرے کوئی صورت نکل آئے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جس کا اختتام نظر نہیں آتا۔ لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مجھے حق نہیں کہ تحریک انصاف […]

حکومت اور پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے پر مطمئن

حکومت اور پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے پر مطمئن

حکومت اور تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے اسے اپنی اپنی جیت قرار دے دیا، خواجہ آصف کہتے ہیں سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں، حامد خان کے نزدیک حکومت نے کمیشن بنانے میں سات ماہ ضائع کر دیئے، شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ نے احتجاج سے منع […]

’عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘

’عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پچھلے چند دن پاکستان کی سیاست کے لیے تلخ رہے، تاہم جو کچھ عمران خان نے کہا اسے ویلکم کرتے ہیں اور قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ’عمران خان نے […]

حالیہ بحران بڑھ گیا تو نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے، خورشید شاہ

حالیہ بحران بڑھ گیا تو نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نواز شریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے۔ عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا […]

سپریم کورٹ کا کمیشن بنانیکا فیصلہ، سب کو کپتان کیطرف سے مبارکباد: پرویز خٹک

سپریم کورٹ کا کمیشن بنانیکا فیصلہ، سب کو کپتان کیطرف سے مبارکباد: پرویز خٹک

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کر دیا ہے، سب کو عمران خان کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں، صبح دس بجے اسلام آباد جلسے کیلئے نکلیں گے۔ صوابی: عمران خان کے اعلان کے بعد پرویز خٹک نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صوابی انٹر چینچ پر خطاب […]

نواز لیگ اور پی پی نے کپتان کو یوٹرن خان قرار دے دیا، ق لیگ کا اظہار حیرت

نواز لیگ اور پی پی نے کپتان کو یوٹرن خان قرار دے دیا، ق لیگ کا اظہار حیرت

نواز لیگ نے عمران خان کے فیصلے کو یوٹرن قرار دے دیا ہے، پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن خان کہہ دیا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہئے، مسلم لیگ ق نے بھی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ لاہور: عمران خان کے بڑے فیصلے پر سیاسی جماعتوں […]

بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی دیوالی تقریب میں شرکت

بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی دیوالی تقریب میں شرکت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے دیوالی کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کا دیپ بھی روشن کیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شو مندر میں دیوالی کی خصوصی تقریب […]