counter easy hit

to

پاکستان جاکر کھیلنے پر فخر ہے: ہاشم آملہ

پاکستان جاکر کھیلنے پر فخر ہے: ہاشم آملہ

کیپ ٹاون : آئندہ ماہ پاکستان کو دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے دورہ پر فخر محسوس کرتے ہیں جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے بتایا کہ انہوں نے آخری مرتبہ […]

پاکستان اورافغانستان فوجی ورکنگ گروپ بنانے پرمتفق

پاکستان اورافغانستان فوجی ورکنگ گروپ بنانے پرمتفق

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تجویز پر پاکستان اور افغانستان ’مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں،یہ گروپ سرکاری سطح پر بحث کے لیے سلامتی سے متعلق سفارشات پیش کرے گا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان میں 4ملکی فوجی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مشترکہ فوجی ورکنگ […]

پنجاب حکومت نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست پختونخوا حکومت کو ارسال کردی

پنجاب حکومت نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست پختونخوا حکومت کو ارسال کردی

پنجاب حکومت نے اہم اور مطلوب دہشت گردوں کی فہرست خیبرپختونخوا حکومت کو ارسال کردی۔ پنجاب حکومت نے مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فہرست حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ارسال کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے جن کے […]

آج چشم فلک دیکھ رہی ہے ، پنجاب سے خیرپخونتونخوا تک عوام کا ایک سمندر بھٹو کے نواسے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہے، قاری فاروق احمد

آج چشم فلک دیکھ رہی ہے ، پنجاب سے خیرپخونتونخوا تک عوام کا ایک سمندر بھٹو کے نواسے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہے، قاری فاروق احمد

زندہ ھے بھٹو زندہ ھے۔ زندہ ھے بی بی زندہ ھے۔ آج چشم فلک دیکھ رہی ہے ، پنجاب سے خیرپخونتونخوا تک عوام کا ایک سمندر بھٹو کے نواسے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہے، قاری فاروق احمد پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی […]

بھارتی ہدایت کار کی شاہ رخ خان کی بیوی کوبڑی پیشکش

بھارتی ہدایت کار کی شاہ رخ خان کی بیوی کوبڑی پیشکش

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے بڑیپیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سیٹ ڈیزائننگ کی صلاحیتیں فلموں میں بھی آزمائیں۔ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے حال ہی میں سیٹ ڈیزائننگ کا اسٹور کھولا ہے جس […]

جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادیں

جیا بچن نے بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادیں

ممبئی: بالی ووڈ کےبگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیابچن نے ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول کی گودبھرائی کی رسم میں بھارتی ہندو پنڈتوں کو کھری کھری سنادی۔ ماضی کی نامور اداکارہ اور بھارتی لوک سبھا کی ممبر جیا بچن اپنے سامنے کچھ بھی غلط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں اور اگرا ن کے آس پاس […]

پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاناما کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کردیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز نے نیب لاہور اور راولپنڈی کو پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پیش کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔ نیب لاہور […]

ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی […]

خیبرپختونخوا میں بم ناکارہ بنانے والے 3 روبوٹ ناکارہ

خیبرپختونخوا میں بم ناکارہ بنانے والے 3 روبوٹ ناکارہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں بم ناکارہ بنانے کے لیے لائے گئے 3 روبوٹ ناکارہ ہوگئے۔ خیبرپختونخوا میں بم ناکارہ بنانے کی کوششوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 15 اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبے میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے روبوٹ منگوائے گئے تھے جو اب ناکارہ ہورہے ہیں۔ پولیس ذرائع […]

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک قوم کو 14 ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا جب کہ ہنستے بستے اور تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ دنوں آگ سے […]

کابل: مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

کابل: مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

کابل میں گزشتہ روز مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت […]

کرکٹ کے بعد ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کو تیار

کرکٹ کے بعد ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کو تیار

لاہور:  پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کیلیے ایک اور خوشخبری آگئی ہے کرکٹ کے بعد ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع نے تصدیق کی کہ نومبر میں ہاکی کی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں اولمپکس، ورلڈ چیمپئن ٹیموں کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ […]

بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے  دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔  عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر […]

گاؤں کی لڑکی کو سبق سکھانے فلموں میں آیا، نواز الدین صدیقی

گاؤں کی لڑکی کو سبق سکھانے فلموں میں آیا، نواز الدین صدیقی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے فلموں میں آئے۔ نوازالدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے، انتہائی غریب اور پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے […]

نجم سیٹھی نے آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد کردی

نجم سیٹھی نے آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد کردی

لاہور: نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد کردی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آل راؤنڈر ریٹائر ہوچکے، میں نے خود ان سے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش کی توانھوں نے کہا تھا کہ مجھے ضرورت نہیں، اس لیے میرے خیال […]

فریال مخدوم کی عامرخان کو آخری دھمکی

فریال مخدوم کی عامرخان کو آخری دھمکی

لندن: باکسر عامر خان کو ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے دھمکی دی ہے کہ اگرعامر نے طلاق کے لیے عدالت سےرجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی کو لےکر امریکا منتقل ہوجائیں گی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کا معاملہ ٹھنڈا ہوتا نظرنہیں آرہا، ہرگزرتے دن کے ساتھ دونوں […]

پاکستان کو تنہا کرنے پر افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

پاکستان کو تنہا کرنے پر افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

اسلام آباد: امریکی ذرائع ابلاغ  اور تھینک ٹینکس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔ امریکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بحث جاری ہے تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد کے خاتمے سے […]

قطر کا افریقی ملک چاڈ کو دوحہ میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم

قطر کا افریقی ملک چاڈ کو دوحہ میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم

دوحہ: قطر نے وسطی افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع […]

امریکا نے مزید 4 ملکوں کے شہریوں کیلیے ویزے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے مزید 4 ملکوں کے شہریوں کیلیے ویزے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن: یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیوریٹی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ملکوں کےلیے امریکی ویزوں پر تاحکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی حکومت سے تعاون نہیں کررہے۔ ویزا پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی اور سیرالیون […]

کوئٹہ میں عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سرکاری اسکولوں کو تالے لگ گئے

کوئٹہ میں عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سرکاری اسکولوں کو تالے لگ گئے

کوئٹہ: کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکولوں کو مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خالی کرالیا۔ کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکول مالک مکان نے ایک بار پھر خالی کرالئے۔ 29 روز قبل بھی مالک مکان نے اسکولوں کو خالی کرالیا تھا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے […]

انتخابی اصلاحات: ہر جماعت کو 13 قومی اسمبلی ٹکٹ خواتین کو دینا ہونگے

انتخابی اصلاحات: ہر جماعت کو 13 قومی اسمبلی ٹکٹ خواتین کو دینا ہونگے

پنجاب اسمبلی کی 14، سندھ 6 اور پختونخوا کی 5 سے زائد ٹکٹیں خواتین کو دینا لازم اسلام آباد: نئی انتخابی اصلاحات کے بعد قومی اسمبلی کی 272 عمومی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کو 13.6 ٹکٹ لازمی طور پر خواتین کو دینے ہونگے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں عمومی نشستوں کی تعداد 272 ہے جس […]

پارٹی رہنماؤں کا نواز شریف کو لندن جانے کا مشورہ

پارٹی رہنماؤں کا نواز شریف کو لندن جانے کا مشورہ

نواز شریف قانون اورآئین کے دائرے میں رائے دیتے رہیں گے، سیاستدانوں کے منہ بند نہیں کیے جا سکتے: سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو لاہور: سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد جونیجو نے رائیونڈ جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر […]

وزیر خزانہ کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا اعلان

وزیر خزانہ کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سرکاری ملازمین کوعیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہ  ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہ عید قربان سے قبل ہی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ملازمین کوتنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی جس کی وزارت […]

جیکولین فرنینڈس اردوسیکھنے کی خواہشمند

جیکولین فرنینڈس اردوسیکھنے کی خواہشمند

ممبئی: سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل سے اردو زبان سیکھنا چاہتی ہیں۔ 2009 میں فلم الہ دین سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی فلم توخاص کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن جیکولین اپنی خوبصورتی کے باعث پروڈیوسرزکی نظروں […]