counter easy hit

to

دن گنے جا چکے؛ نواز شریف کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے، بلاول بھٹو

دن گنے جا چکے؛ نواز شریف کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاناما لیکس کے تمام الزامات میاں نواز شریف کے اردگرد گھومتے ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں براہ راست میاں نوازاور میاں شہباز شریف ملوث ہیں، نوازشریف کے اقتدارکے دن گنے جا چکے ہیں۔ پارٹی کی فیڈرل کونسل اور منشورکمیٹی کے رکن عبدالقادر شاہین […]

سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا وزیراعظم کو خط

سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا وزیراعظم کو خط

سامیعہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت کے لیے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ناز شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے قانونی کارروائی تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سامیعہ شاہد کے لواحقین کو انصاف دلوائے بغیر […]

جھوٹ کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شہباز شریف

جھوٹ کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جب کہ سیاسی […]

اہلی اسٹیل کا میٹریل بذریعہ کارگو جدہ بھجوایا گیا

اہلی اسٹیل کا میٹریل بذریعہ کارگو جدہ بھجوایا گیا

اہلی اسٹیل کا میٹریل امارات سے العزیزیہ اسٹیل کمپنی کے پتے پر بذریعہ کارگو جدہ بھجوایا گیا۔ شریف خاندان کی جانب سے کارگو کی تصدیق شدہ تفصیل آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق اہلی اسٹیل ملز کا میٹریل ٹرکوں کے ذریعے جدہ بھجوایا گیا، یہ میٹریل 5 ستمبر 2001 کو […]

صدر ممنون آج لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ ہونگے

صدر ممنون آج لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ ہونگے

لاہور: صدر مملکت ممنون حسین آج اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اب صدر ممنون حسین اپنی مختص سیلون میں سفر کریں گے، وزارت ریلوے کی جانب سے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے لیے 74 نمبر اور 75 نمبر سیلون مختص […]

عدالت کو ان سوالات کے جوابات نہیں دیئے جارہے جو وہ مانگ رہی ہے، سپریم کورٹ

عدالت کو ان سوالات کے جوابات نہیں دیئے جارہے جو وہ مانگ رہی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو ان سوالات کے جوابات نہیں دیئے جارہے جو وہ مانگ رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں پاناما عملدر آمد کیس کی تیسری سماعت شروع ہوگئی۔ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی […]

نائب صدر رشید دوستم کی افغانستان واپسی کی کوشش ناکام، طیارہ اترنے نہیں دیا گیا

نائب صدر رشید دوستم کی افغانستان واپسی کی کوشش ناکام، طیارہ اترنے نہیں دیا گیا

مزار شریف:  افغانستان کی حکومت نے نائب صدر رشید دوستم کے طیارے کومزار شریف میں اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعدان کا طیارہ ترکمانستان میں اترگیا۔ گزشتہ رات رشید دوستم ایک پرائیوٹ طیارے میں واپس آئے لیکن انکے طیارے کومزارشریف ایئرپورٹ پراترنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ نائب صدر رشید دوستم 2 ماہ […]

واہگہ پر بھارتی ترنگے سے زیادہ بڑا قومی پرچم لہرانے کااعلان

واہگہ پر بھارتی ترنگے سے زیادہ بڑا قومی پرچم لہرانے کااعلان

کراچی: بابائے پرچم اور وی آئی پی فلیگ کے سی ای او شیخ نثار احمد پرچم والا نے اعلان کیا ہے کہ وطن عزیز کے عوام اور سرحدی محافظ اداروں نے بھارتی فوج کی جانب سے چند ماہ پیشتر اپنے سرحدی مقام اٹاری پر مبینہ طور پر پاکستان کی جاسوسی کے لیے لہرائے گئے ایک بہت […]

لارڈز کی ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ بن گیا

لارڈز کی ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ بن گیا

لندن:  لارڈز نے سڈنی گراؤنڈ سے ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ چھین لیا۔ پیر کے روز لارڈز میں مختلف اسکولز کے 580 کے قریب بچے شریک ہوئے جہاں پر انھیں30 منٹ تک کرکٹ کے حوالے سے سبق دیا گیا، اس کے بعد انھوں نے بیٹنگ اور بولنگ سرگرمیوں میں حصہ […]

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے جب کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف […]

ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق جے آئی ٹی نے غلط بیانی کی: اسحاق ڈار

ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق جے آئی ٹی نے غلط بیانی کی: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی رپورٹ سے متعلق اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں، رپورٹ مسترد کی جائے۔ اسلام آباد: اسحاق ڈار نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے کہ جے آئی […]

اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے باقاعدہ تربیت کا آغاز کر دیا، نمرین بٹ

اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے باقاعدہ تربیت کا آغاز کر دیا، نمرین بٹ

لاہور:  معروف کلاسیکل رقاصہ نمرین بٹ نے ایکٹنگ کے شعبے میں زبردست انٹری دیتے ہوئے دوفلمیں سائن کرلیں۔ انھوں نے عیدالفطرسے قبل ایک فلم کے لیے آئٹم سانگ شوٹ کروایا تھا، جس کے بعد انھیں ایک اردواورایک پنجابی فلم میں مرکزی کرداروں کی پیشکش ہوئی، جس کوانھوں نے سائن کرلیا۔ نمرین بٹ نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو […]

چیلنج کرتا ہوں شیخ رشید اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے لے لیں، عابد شیر علی

چیلنج کرتا ہوں شیخ رشید اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے لے لیں، عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں شیخ رشید اپنے اثاثے مجھے دیں اور میرے اثاثے رکھ لیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے […]

بھارت میں شاہی امام کا کشمیر پر نواز شریف کو خط، انتہا پسند سیخ پا

بھارت میں شاہی امام کا کشمیر پر نواز شریف کو خط، انتہا پسند سیخ پا

نئی دہلی: جامع مسجد نئی دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھیجنا بھارتی قوم پرستوں سے برداشت نہ ہوا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ شاہی امام کو اس معاملے پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔ خط کی شاہی مسجد فتح پوری کے […]

جولائی تا جون2017-16 براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ڈھائی ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی

جولائی تا جون2017-16 براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ڈھائی ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی

کراچی: ملک میں مالی سال 2016-17 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے انخلا کا عمل تیز ہونے سے مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ 9.1 فیصد تک محدود رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 سے جون 2017 ملک میں غیرملکی […]

یاسر شاہ نے شاداب خان کو 4روزہ کرکٹ میچز کھیلنے کا مشورہ دے دیا

یاسر شاہ نے شاداب خان کو 4روزہ کرکٹ میچز کھیلنے کا مشورہ دے دیا

لاہور:  یاسر شاہ نے شاداب خان کو 4روزہ کرکٹ میچزکھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں شاداب کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں،ان کے پاس اچھی ورائٹی ہے، وہ گگلی، فلپر اور سلائیڈر کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ان کی بولنگ میں […]

ہاکی کی بہتری کیلیے اولمپئنز فیڈریشن کو مفید مشوروں سے نوازنے لگے

ہاکی کی بہتری کیلیے اولمپئنز فیڈریشن کو مفید مشوروں سے نوازنے لگے

لاہور:  ماضی کے سابق عظیم پلیئرز نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مفید مشوروں سے نواز دیا۔ حال ہی میں انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست نے پی ایچ ایف حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیدار مستقبل […]

ان لینڈ ریونیو کو پہلی سہ ماہی میں 708ارب جمع کرنا ہونگے

ان لینڈ ریونیو کو پہلی سہ ماہی میں 708ارب جمع کرنا ہونگے

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے ان لینڈ ٹیکسوں کی مد میں مقرر کردہ 3406ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ماتحت اداروں کو پہلی سہ ماہی کے دوران 708 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنے کا ہدف دے دیا ہے جبکہ رواں ماہ […]

ذوالفقار آباد ٹرمینل میں 2375 آئل ٹینکر پارک کرنے کی سہولت فراہم

ذوالفقار آباد ٹرمینل میں 2375 آئل ٹینکر پارک کرنے کی سہولت فراہم

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کو سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر منتقل کرنے کا کام فوری شروع کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے زیر […]

حج تربیتی کیمپ شروع، کراچی سے 16 ہزار عازمین سعودیہ جائیں گے

حج تربیتی کیمپ شروع، کراچی سے 16 ہزار عازمین سعودیہ جائیں گے

کراچی: حاجی کیمپ کراچی میں حج تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، عازمین حج کو ویکسین لگائی جارہی ہیں، کراچی سے 54 ہزار عازمین فریضہ حج کی لیے روانہ ہوں گے، پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو کراچی سے روانہ ہوگی۔ حاجی کیمپ کراچی میں حج تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے مردوں کے لیے مسجد میں اور خواتین […]

ایران: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 4 پاکستانیوں کو پھانسی

ایران: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 4 پاکستانیوں کو پھانسی

پھانسی دئیے جانیوالوں میں ایک نوجوان ایسا بھی تھا جس کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے جب گرفتار کیا تھا تو اس کی عمر 10 برس تھی۔ تہران: منشیات سمگلنگ کیس میں 10برس کی عمر میں گرفتار بچے کو 8 سال بعد پھانسی دی گئی ایران کے صوبے بلوچستان میں حکام نے پاکستانی بلوچستان سے تعلق […]

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی پیشکش کردی

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی پیشکش کردی

 سیؤل: جنوبی کوریا نے 2015 کے بعد پہلی بار شمالی کوریا کو فوجی مذاکرات کی غیرمعمولی پیش کش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سوہ شوشک نے 21 جولائی کو شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا مقصد ایسی تمام جارحانہ سرگرمیوں […]

گورنر سندھ کو صوبے کا مفاد عزیز نہیں، مراد علی شاہ

گورنر سندھ کو صوبے کا مفاد عزیز نہیں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گورنر سندھ وفاق کے نمائندہ ہیں، انھیں سندھ اسمبلی سے منظور کردہ بل واپس کرنے کا اختیار ہے، انھیں صوبے کا مفاد عزیز ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ اتوار کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی رہنما […]

فوجی، سیاسی قیادت ’’ڈو مور‘‘ سے جان چھڑانیکا لائحہ عمل بنائے، سراج الحق

فوجی، سیاسی قیادت ’’ڈو مور‘‘ سے جان چھڑانیکا لائحہ عمل بنائے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی فوجی اور سیاسی قیادت کو امریکی بلیک میلنگ سے مستقل جان چھڑانے کیلیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، امریکی دباؤ اور ڈو مور کے مطالبات قومی خود مختاری کیلیے وبال جان بن چکے ہیں۔ سراج الحق نے اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقاتوں […]